پاکستان : عام انتخابات 2018 (الیکشن)

الف نظامی

لائبریرین
موجودہ اسمبلیوں کی مدت 5 جون 2018 کو مکمل ہوجائے گی اور آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد:
2018 کے عام انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پولنگ سٹیشنز کی تعداد :
پولنگ سٹیشنز کی تعداد 70 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ بارہ سو ووٹرز ہوں گے۔ پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے لیے 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے خریدے جارہے ہیں۔

ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کی حکمتِ عملی:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018ء میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت ملک بھر میں وہ تمام انتخابی حلقے جہاں خواتین ووٹرز کی حق رائے دہی کا تناسب10فیصد سے کم ہوگا اس حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیدیا جائے گا۔

کلک ای سی پی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن :
الیکشن کمیشن نےکلک ای سی پی کے نام سےایپلی کیشن متعارف کرائی ہے ۔ کلک ای سی پی کی مددسےاب ووٹرز اپنےووٹ اورپولنگ اسٹیشنز کابھی پتہ کرسکتے ہیں جبکہ ملک بھرمیں الیکشن کمیشن کےدفاتراوران کی لوکیشن کابھی پتہ کیا جا سکےگا۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ الیکشن 2018 پاکستان میں مثبت تبدیلی ، ترقی اور سیاسی استحکام کا باعث بنے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
انتخابی حلقہ بندیاں:
انتخابی حلقہ بندیوں کے جس ترمیمی بل کی قومی اسمبلی نے دوتہائی اکثریت سے منظوری دے دی تھی سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی عام انتخابات کا مقررہ وقت پر انعقاد بھی کھٹائی میں پڑتا دکھائی دینے لگا ہے۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا جس کے تحت پنجاب کے لئے قومی اسمبلی کی 9نشستیں کم ہو جائیں گی جبکہ خیبرپختونخوا کے لئے پانچ، بلوچستان کے لئے تین اور اسلام آباد کے لئے ایک نشست کا اضافہ ہو جائے گا۔
متعلقہ:
حلقہ بندی معاملہ: مطالبات کی منظوری تک حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، پی پی پی
 

الف نظامی

لائبریرین
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنروں کو یکم مئی 2018 تک انتخابات کی تیاری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
مردم شماری کے عبوری نتائج کی روشنی میں نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کے احکام جاری کر دئیے گئے۔
نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری ، جانچ پڑتال ، اعتراضات ، درستگی ، چھپائی اور متعلقہ مراکز تک منتقلی کا عمل 8 جنوری سے یکم مئی تک مکمل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 50 لاکھ نئے ووٹروں کی شناختی کارڈ کے مطابق گھر گھر جا کر تصدیق کی جائے گی۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن 2018 ء کے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کو یقینی بنائے اور انتخابات کو دولت کا کھیل بنانے والوں کار استہ روکے۔
پارلیمنٹ سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد اب چہ میگوئیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرناچاہیے
 
IMG-20171225-_WA0023.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد (24نیوز) بائیومیٹرک اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال موخر کرنے کافیصلہ کر لیا۔

تفصیلاے کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک مشینیں آئندہ ضمنی انتخابات میں استعمال نہیں کی جائیں گی، بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کی وحہ سے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

بائیو میٹرک مشینوں کو ایک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا دو بار ضمنی انتخابات میں تجرباتی استعمال کیا گیا، بائیو میٹرک مشینیں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں استعمال کی گئی تھی۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو حلقہ این اے 4 اور پی پی 20 کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیا گیا۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور بی وی ایممشینوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن نے 100 بائیو میٹرک اور 100الیکٹرونک ووٹنگ مشنیں خریدی تھی۔
 
Top