پاکستان زندہ باد

فاخر رضا

محفلین
کل رات ٹی وی دیکھ کر بے انتہا تکلیف ہوئی. اختلاف اپنی جگہ مگر کسی ملک کے خلاف مردہ باد کے نعرے اس کے باسیوں کی دل آزاری کا باعث ہیں. لہذا میں نے یہ لڑی صرف ان پاکستانیوں کے لئے شروع کی ہے جو ریاست سے محبت کرتے ہیں. پاکستان زندہ باد
 

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان زندہ باد
:pak::pak1:

نعرہ تو لگا دیا. یہ الگ بات ہے کہ آپ آج کراچی میں الیکشن کروا لیں، یہی مردہ باد کا نعرہ لگانے والے جیتیں گے. :(

دراصل ہمارے ہاں الیکشن سائیکل کچھ اس قسم کا ہے۔

تعصب کی بنیاد پر محرومیاں ۔۔۔۔ مفاد پرست عناصر کا اِس احساسِ محرومی کا استعمال ۔۔۔۔۔ تعصب کی بنیاد پر رائے شماری ۔۔۔۔اور تعصب کی بنیاد پر انتخاب!

اگر عوام تعصب کے بجائے ، کارکردگی کو ووٹ دینے لگے تو کوئی ملک دشمن اسمبلی میں نہیں پہنچ سکتا۔

لیکن عوام کو تعصب کی دلدل سے کون نکالے گا کہ حکومت، تمام تر سیاسی دھڑے اور اسٹیبلشمینٹ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ عوام تعصب سے ہٹ کر کارکردگی پر ووٹ دینے لگیں۔
 
نیوز پر ایک کمنٹ:

CqhuC0JW8AABQY-.jpg:large


:cry::cry::cry:

ہماری فیملی کی کہانی اس سے کچھ ہی مختلف ہے۔ میرے چچا، جن کی عمر 3 ماہ تھی، ہجرت کے دوران 3 دن بھوکے پیاسے رہنے کے باعث ٹرین میں میری دادی کی گود میں وفات پا گئے تھے۔ لیکن انہوں نے صبر اور ضبط کے ساتھ پاکستان پہنچنے تک یہ کسی کو معلوم نہ ہونے دیا کہ بچہ فوت ہو گیا ہے، کیونکہ پھر وہ ان کو اتار دیتے۔ لاہور پہنچ کر ان کو دفنایا گیا۔
یہ مذاق سمجھتے ہیں پاکستان کو۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مسائل کا حقیقی حل نعرے لگانے سے زیادہ ضروری ہے.
ایم کیو ایم بھٹو اور مرد مومن ضیاء الحق کا وہ ناسور ہے جو ملک کے سب سے بڑے شہر کے امن کو رفتہ رفتہ تباہ کرتا رہتا ہے۔ اس ناسور کو ختم کرنا اتنا آسان کام نہیں۔
مہاجرین کو حقوق ایک اکثریتی سندھی صوبائی آبادی میں نہیں مل سکتے۔ اسکے لئے پورے نظام کی تبدیلی درکار ہوگی جہاں لوکل گورنمنٹ سسٹم لاگو ہوتا ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
وہ لاکھوں لوگ پاگل تھے جنہوں نے اس پاک وطن کے لیے جان ، مال، اولادیں اور عزتیں گنوائیں؟
ان لوگوں کو فریج میں گائے کا گوشت رکھنے کے صرف "الزام" میں زندہ جلایا جاتا، تب یہ لوگ اچھے رہتے، آزادی ان کو راس نہیں ہے۔
 
پاکستان پائندہ باد، کھپے کھپے کھپے وغیرہ وغیرہ
لیکن جس طرح مونچھوں کے ساتھ عوامی نمائند گان کو پکڑا گیا ہے وہ کس کھاتے میں آتا ہے؟
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
ایم کیو ایم بھٹو اور مرد مومن ضیاء الحق کا وہ ناسور ہے جو ملک کے سب سے بڑے شہر کے امن کو رفتہ رفتہ تباہ کرتا رہتا ہے۔ اس ناسور کو ختم کرنا اتنا آسان کام نہیں۔
مہاجرین کو حقوق ایک اکثریتی سندھی صوبائی آبادی میں نہیں مل سکتے۔ اسکے لئے پورے نظام کی تبدیلی درکار ہوگی جہاں لوکل گورنمنٹ سسٹم لاگو ہوتا ہے۔
آپ نے ٹھیک کہا. بھٹو اور ضیاء کے انجام کے بعد اب اس ناسور کے خاتمے کا انتظار ہے
 
Top