پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
اس وقت 46 رنز کی پارٹنرشپ روسٹن اور شین کے درمیان، مجموعی سکور 117 رنز 5 وکٹوں پر.41 اوورز کا کهیل مکمل
 
189 پر 7 آؤٓٹ.
یاسر شاہ نے دو اکٹھی بالز پر دونوں سیٹ بیٹسمین پویلیئن بھیج دیے.
جس میں وہاب ریاض کا ایک شاندار کیچ شامل ہے.
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان نے اپنا ایڈوانٹج کھو دیا پہلے دن۔ 71 پر 5 آؤٹ کر کے، اڑھائی سو اسکور کھا جانا زیادتی ہے۔ 150 کے اندر اندر آؤٹ کر سکتے تھے۔ لیکن ابھی بھی تھوڑی بہت گرفت بن سکتی ہے اگر بقیہ تین وکٹیں جلد از جلد حاصل کر لیں، اور پاکستانی بیٹسمین اگر کچھ اسکور کر دکھائیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 286 رنز بناسکی تهی جواب میں اس وقت شہزادے 24 رنز پر اظہر علی کی صورت ایک وکٹ کا نقصان اٹهاچکے ہیں.
 

یاز

محفلین
تیسرے دن چائے کے وقفے پر یونس خان نو ہزار نو سو ننانوے کیریئر رنز پہ ناٹ آؤٹ
 

یاز

محفلین
چائے سے واپس آتے ہی یونس خان نے چوکا لگا کر دس ہزار رنز مکمل کر لئے۔ بلاشبہ یہ یونس خان، پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے لئے ایک تاریخی کارنامہ ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
پانچ آوٹ ہیں شہزادوں کے،چوتھے دن کا پہلا سیشن ہے۔پاکستان کو 43 رنز کی مزید ضرورت ہے، ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے مجموعے تک پہنچنے کے لیے۔
 

یاز

محفلین
مصباح الحق کے پانچ ہزار کیریئر رنز مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ بحیثیتِ کپتان چار ہزار رنز بھی مکمل ہو چکے ہیں
 
Top