پاکستان بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ میچ

نبیل

تکنیکی معاون
آج پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا ہے اور اب تک پاکستان نےدو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے ہیں۔
نائب کپتان یونس خان 108 کے سکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ محمد یوسف ستاون کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کے دونوں اوپنر آؤٹ ہو چکے ہیں۔شیعب ملک انسٹھ رنز جبکہ سلمان بٹ صرف چھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
یونس خان اور محمد یوسف بہت ذمے داری سے کھیلے اور بہت منجھے ہوئے ٹیسٹ پلئیرز کی طرح۔ انڈیا کی ٹیم تو پہلے ہی دن سے تھکی تھکی لگ رہی ہے۔ پاکستان کا مڈل آرڈر اچھا ہے لیکن اوپننگ پر بہت توجہ کہ ضرورت ہے۔ پاکستان کے تین سو چھبیس رن ہوچکے ہیں دو وکٹیں گری ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوسرا دن ۔ یونس خان کے 199 رنز

کمال کی بیٹنگ کی ہے پاکستان نے۔ شاہد آفریدی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ‌کا سب سے بڑا انٹرٹینر ہے۔

اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 623 رن ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 98 رن بنائے ہیں۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں اپنی چوتھی سنچری کے قریب ہیں۔ آفریدی نے ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں چار لگاتار چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ کامران اکمل نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی ہے اور وہ 59 رن پر کھیل رہے ہیں۔ اس سے پہلے یونس خان اور محمد یوسف کی پارٹنر شپ میں 319 رنز بنے۔ یونس خان 199 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے اور محض ایک رن کی کمی سے اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ محمد یوسف بھی 173 رن بنا کر انیل کمبلے کی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاہد آفریدی کی سنچری اور آؤٹ

آفریدی صاحب نے 80 بالوں پر سنچری تو بنا لی لیکن اس کے فوراً بعد آؤٹ‌ بھی ہوگئے۔ خیر یہ بھی بہت ہے کہ اس میں سنچری تک ٹکنے کا ٹمپرامنٹ آگیا ہے ورنہ اس کا بس نہیں چلا کرتا خود سے اپنی وکٹ‌ اکھاڑ کر پھینک دے۔

دوسری جانب کامران اکمل بھی بہت کٹ‌ لگا رہا ہے۔ اب تک 75 بالوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا چکا ہے۔ یوں اس وقت پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 661 رنز بنائے ہیں۔

دیکھتے ہیں اب پاکستان کے بالرز کیا کارکردگی دکھاتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
پچ بے حد خراب ہے اور وقار یونس سمیت تمام سابق کرکٹرز اس بارے میں تنقید کر رہے ہیں خراب پچ کے بارے میں میرا سوال یہ ہے کہ ایسی پچ بنانے کا کیا فائدہ ہے جہاں آپ کا بولر کچھ کر ہی نہیں سکتا؟ اور اوپر سے بارش، اس میچ کا تو کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصل آباد میں کیا ہوگا۔
 
فضول میچ

بہت ہی فضول میچ ہوا ہے اور وہی بات کہ پچ کو الزام دیا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ موسم نے باؤلروں کو بڑی اذیت سے بچا لیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میچ کے آخری دن صرف چودہ گیندوں کا کھیل ہو سکا۔ انڈیا نے اپنی باری میں بہت کٹ‌ لگائی پاکستانی بالرز کی۔ خاص طور پر سہواگ نے تو مار مار کر حد کردی۔ جو لوگ ایک دن پہلے تک آفریدی اور کامران اکمل کے چھکوں پر خوش ہو رہے تھے وہی اب سہواگ اور ڈریوڈ کو بالرز کو روندتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔


ویسے آفریدی کے چھکے دیکھنے کا مزا خوب آیا۔ میں ویک اینڈ پر خاص طور پر نیورمبرگ اپنے دوست قریشی صاحب کی طرف اس اننگ کی ریکارڈنگ دیکھنے گیا تھا۔
 
نبیل نے کہا:
میچ کے آخری دن صرف چودہ گیندوں کا کھیل ہو سکا۔ انڈیا نے اپنی باری میں بہت کٹ‌ لگائی پاکستانی بالرز کی۔ خاص طور پر سہواگ نے تو مار مار کر حد کردی۔ جو لوگ ایک دن پہلے تک آفریدی اور کامران اکمل کے چھکوں پر خوش ہو رہے تھے وہی اب سہواگ اور ڈریوڈ کو بالرز کو روندتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔


ویسے آفریدی کے چھکے دیکھنے کا مزا خوب آیا۔ میں ویک اینڈ پر خاص طور پر نیورمبرگ اپنے دوست قریشی صاحب کی طرف اس اننگ کی ریکارڈنگ دیکھنے گیا تھا۔


ہربھجن نے آفریدی سے بڑی مزیدار بات کہی:

"کیا لاٹھی چارج کے لئے آپ کو میں ہی ملا تھا؟"

http://209.41.165.188/urdu/archive/details.asp?nid=91182
 

الف عین

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اور ڈریوڈ کو بالرز کو روندتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔
کیا بات ہے کہ دوسرے میچ کے بارے میں سب خاموش ہیں۔ اگرچہ یہ بھی ڈرا ہونے جا رہا ہے امکانات تو یہی ہیں۔ اور نبیل، یہ ڈریوڈ نہیں، دراوڑ ہیں۔ راہل دراوڑ کو ہمارے ناگپور کے لوگ جمائی راجا ہتے ہیں کہ اس کی بیوی یہاں کی ہے۔ یہ دراوڑ وہی لفظ ہے جس کا نام آپ نے آریوں کے ساتھ سنا ہوگا،یا بات ہے کہ دوسرے میچ کے بارے میں سب خاموش ہیں۔ اگرچہ یہ بھی ڈرا ہونے جا رہا ہے امکانات تو یہی ہیں۔ اور نبیل، یہ ڈریوڈ نہیں، دراوڑ ہیں۔ راہل دراوڑ کو ہمارے ناگپور کے لوگ جمائی راجا ہتے ہیں کہ اس کی بیوی یہاں کی ہے۔ یہ دراوڑ وہی لفظ ہے جس کا نام آپ نے آریوں کے ساتھ سنا ہوگا،
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب آخری میچ نے تو ساری کسر ہی نکال دی، ادھر ایک پوسٹ کر کے آو، ادھر ایک وکٹ نکل چکی ہوتی ہے۔
 
Top