پاکستان امریکہ جنگ

آج کی بی بی سی اردو میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان کو بھی افغانستان اور عراق کی طرح تیسرا اہم میدان جنگ قرار دیا جا چکا ہے

میں تو بہت پریشان ہوا ہوں اللہ رحم کرے ہمارے ملک پر، وہی ہوا جسکا عرصہ سے اندیشہ تھا
اب آپ کیا کہتے ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
افتخار بھائی آپکا دیا ہوا ربط میری طرف تو کھلا نہیں البتہ خبر بہت ہی پریشان کن ھے یہ۔ کچھ تفصیلات یہیں بیان کر دیں۔
شکریہ
 
پاکستان اہم میدان جنگ ہے: بش بی بی سی ڈاٹ کام کی خبر


شدت پسندوں پر قابو پانا پاکستان کی ذمہ داری:صدر بش
امریکی صدر جارج بش منگل کو ایک اہم تقریر میں کہیں گے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ایک اہم میدان جنگ ہے اور یہ کہ شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان کو اپنی ’ذمہ داری‘ نبھانی چاہیے۔
صدر بش امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے اپنے خطاب میں عراق سے آٹھ ہزار فوجیوں کو واپس بلانے اور افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان بھی کریں گے۔

تقریر کا متن وہائٹ ہاؤس نے پیر کی شب جاری کیا۔

صدر بش کے مطابق افغانستان اور عراق کی طرح پاکستان بھی اہم میدان جنگ ہے اور تینوں ملکوں سے امریکہ کو منفرد قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

’تینوں ملک (دہشت گردی کے خلاف) جنگ کے الگ الگ محاذ ہیں۔ تینوں جگہ شدت پسند تشدد اور دہشت کا راستہ اختیار کرکے عوام پر اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

’ان دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو شکست دینا پاکستان کے اپنے حق میں ہے کیونکہ ایک جمہوری اور آزاد ملک کی حیثیت سے پاکستان کی بقا کے لیے یہ لوگ ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔‘

’ان شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو شکست دینا پاکستان کی ذمہ داری بھی ہے کیونکہ ہر ملک کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دے۔‘

صدر بش کی جانب سے یہ بات ایسے وقت کہی جارہی ہے جب حال ہی میں کئی مرتبہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی یا بین الاقوامی افواج نے کارروائیاں کی ہیں جن میں عام شہریوں کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بی بی سی ڈاٹ کوم کی خبر ہے۔
 
زھرا اوپر میں نے خبر کی تفصیل کاپی کردی ہے۔ مذید آپ بی بی سی ڈاٹ کام پر دیکھیں۔ مگر مذید کیا ساری خبر تو ادھر ہی لگا دی ہے۔
 

arifkarim

معطل
میں تو بہت پریشان ہوا ہوں اللہ رحم کرے ہمارے ملک پر، وہی ہوا جسکا عرصہ سے اندیشہ تھا
اب آپ کیا کہتے ہیں؟


اس میں پریشانی کی کیا بات ہے۔ آپ کو نیو ورلڈ آرڈر میپ تو دکھایا تھا نا؟ ظاہر ہے اسکے مطابق ہی امریکہ عمل کرے گا۔ وہ الگ بات ہے کہ یہاں لوگ اس نقشہ کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں!
 

خرم

محفلین
پتہ نہیں کیوں بات کا بتنگڑ بنایا جا رہا ہے؟ پاکستان کے قبائلی علاقے شروع ہی سے میدان جنگ ہیں۔ اس میں ایسی کونسی نئی بات ہے؟ پاکستانی فوج اور حکومت کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے جو سلوک ہو رہا ہے قبائلی علاقوں میں وہ اخوت و محبت ہے کیا؟ امریکہ نے پاکستان کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا، صرف یہ کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی اس جنگ کا ایک اہم معرکہ لڑا جا رہا ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک اگر تھا تو نجانے کیوں تھا۔
 
نقشہ تو میں نے بھی دیکھا تھا مگر کہا ہم چپکے ہوکے بیٹھے رہیں۔ زبان سے بھی نہ کہیں کہ ہمیں‌یہ بات بری لگی؟
اگر امریکہ نے وہ نقشہ چھاپ ہی دیا ہے تو کیا لازم ہے کہ میں( ایک عام آدمی) اس کو قبول کرلوں؟
 

arifkarim

معطل
پتہ نہیں کیوں بات کا بتنگڑ بنایا جا رہا ہے؟ پاکستان کے قبائلی علاقے شروع ہی سے میدان جنگ ہیں۔ اس میں ایسی کونسی نئی بات ہے؟ پاکستانی فوج اور حکومت کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے جو سلوک ہو رہا ہے قبائلی علاقوں میں وہ اخوت و محبت ہے کیا؟ امریکہ نے پاکستان کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا، صرف یہ کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی اس جنگ کا ایک اہم معرکہ لڑا جا رہا ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک اگر تھا تو نجانے کیوں تھا۔
اگر جنگ صرف قبائلی علاقوں تک محدود رہے تو ٹھیک۔۔۔۔۔ لیکن جہاں‌امریکہ ایک بار گھس آئے پھر پورا ملک لیکر ہی چھوڑتا ہے۔ عراق کی مثال آپ کے سامنے ہے۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
پاکستانیوں کو تو بھیا پاکستانی حکومت نہ سُدھار سکی امریکہ کیا سُدھارے گا۔ امریکہ اتنا بے وقوف نہیں کہ پاکستان پر قبضہ کرکے اپنے زوال کی ابتداء کردے کہ ہم تو جس بھی شہنشاہیت کا حصہ رہے ہیں اسے زوال ہی آیا ہے کہ پھر وہ بھی ہم جیسے بن جاتے ہیں۔
 
Top