پاکستانی نژاد ماہر ماحولیات اوسلو کے اگلے میئر؟

جنید اختر

محفلین
اوسلو: پاکستان میں پیدا ہونے والے ماہر ماحولیات شعیب سلطان ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے اگلے میئر بن سکتے ہیں۔

پیر کوہونے والے مقامی الیکشن میں اوسلو سٹی کونسل کی پانچ نشستیں جیتنے کے بعد شعیب کی ایم ڈی جی پارٹی کنگ میکر بن چکی ہے۔

ایم ڈی جی کا کہنا ہےکہ وہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران شعیب کو میئر بنانے پر اصرار کرے گی۔

پارٹی سربراہ راسموس ہنسن نے منگل کو این آر کے ریڈیو کو بتایا کہ شعیب پورے اوسلو کیلئے ایک زبردست میئر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یقیناً میئر کی پوزیشن مذاکرات کے پیکج کا حصہ ہو گا۔

18 سالوں سے اوسلو پر برسر اقتدار دائیں بازو اور بائیں بازو نے کہا ہے کہ وہ کونسل میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے ایم ڈی جی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

59 نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں دائیں بازو نے 28 جبکہ بائیں بازو نے 26 نشستیں حاصل کیں۔ ایم ڈی جی خود کو ان دونوں دھڑوں سے الگ قرار دیتی ہے، لیکن روایتاً اس کا ووٹ بائیں بازو کو ہی جاتا رہا ہے۔

ناروے میں مسلمانوں کی نمائدہ اسلامی کونسل کے سابق سیکریٹری 41 سالہ شعیب ایک انسداد نسلی پرستی سینٹر کیلئے بھی کام کر چکے ہیں۔وہ ایک سال کی عمر میں پاکستان سے ناروے آئے تھے۔

حوالہ
http://www.dawnnews.tv/news/1026720/
 
Top