پاکستانی حکومت کا صحافیوں کوپیغام

چپ رہو چپ رہو چپ رہو چپ رہو
فائدے میں رہوگے اگرمان لو

ورنہ نقصان ہوگا یہ تم جان لو

چپ رہو چپ رہو چپ رہو چپ رہو



سانس لینے کاحق،یہ بھی احسان ہے

تم ہمارایہ احسان اب مان لو

چپ رہو چپ رہو چپ رہو چپ رہو



دیکھنے کی اجازت بڑی بات ہے

دیکھ لو تم مگر لب سے کچھ نہ کہو

چپ رہو چپ رہو چپ رہو چپ رہو





جب تلک ہم حکومت میں ہیں چپ رہو

چند روزہ گزارش ہے یہ مان لو

چپ رہو چپ رہو چپ رہو چپ رہو







صبیح الدین شعیبی
 
Top