پاکستانی بچے۔ قیوم نظر

فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستانی بچے

ہر دم محنت کرنے والے
محنت کا دم بھرنے والے

ہم ہیں بچے پاکستانی

کام کریں سب مل جُل کر ہم
آپ سنواریں اپنا گھر ہم

ہم ہیں بچے پاکستانی

سچی بات پہ ہم اَڑ جائیں
حق کی خاطر ہم لَڑ جائیں

ہم ہیں بچے پاکستانی

ہم کو محبت اپنے دیس سے
اپنے وطن سے اپنی زمیں سے

ہم ہیں بچے پاکستانی

از قیوم نظر
 
Top