پان ضرور کھائیے۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
1546254_10203259654637216_831927002_n_zps679b765f.jpg

 

محمداحمد

لائبریرین
پچھلے دنوں اپنا کراچی ایف ایم 107 نے گٹکے کے خلاف مہہم شروع کی تو یہ تصویر یاد آگئی۔

ایف ایم ریڈیو کی مہم یہاں سنی جا سکتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر آپ کے جاننے والوں میں کوئی گٹکے وغیرہ کے شوق میں مبتلا ہے تو اُسے کم از کم ایک بار ضرور سمجھائیے۔۔۔۔۔ !
 

سید ذیشان

محفلین
سکول کے لئے ہمیں 2 روپے کا کڑاکے دار نوٹ ملتا تھا، اور ہم پیسے جمع کرنے کے سخت خلاف تھے اور اسی وقت اڑا لیتے۔ کہیں سے ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری وین ہمیں سکول سے اٹھا کر جہاں دوسرے سکول کے سامنے رکتی ہے، وہاں پر بازار کے بالکل آخر میں پان کی دکان ہے۔ ہمیں گھر سے سخت ہدایات ملی تھیں کہ وین سے کسی صورت میں نہیں اترنا، اگر بہت بھی ضرورت ہو تو چند قدم سے زیادہ دور نہیں جانا۔
بہت مشکل سے دو دن فاقہ کر کے چار روپے جمع کئے۔ ایک کزن، جو ہمارا کلاس فیلو بھی تھا، کو ساتھ ملایا۔ اور کل پانچ روپے سے اوپر ہو گئے۔ ہم نے سوچا کہ ایک پان لیتے ہیں، بعد میں آدھا آدھا کر لیں گے۔ کہیں سے ہمیں خبر ملی کہ ایک پان کی قیمت پانچ روپے ہے۔ بازار کے آخر تک ڈر ڈر کر سفر طے کیا، ادھر ادھر دیکھتے جاتے کہ کہیں رنگے ہاتھوں دھر نہ لئے جائیں۔ بس ہمیں اتنا معلوم تھا کہ پان، ایک بڑے سے پتے میں کچھ چیزیں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ اور اس کا استعمال ہمارے ہاں کافی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ آخر کار منزلِ مقصود پر پہنچ گئے۔پان والا ایک عظیم الجثہ اور خطرناک قسم کا آدمی معلوم ہوتا تھا۔ یہ سب باتیں پس پشت ڈال کر، کچھ ہمت کر کے، پان والے کو پانچ روپے تھما دئیے۔ اور ہلکی سی آواز میں کہا، ”انکل، ایک پان دے دو“ اس پر پان والے کی تیوری پر بل پڑ گئے اور غصے سے لال پیلا ہو کر چنگھاڑا ”بھاگ جاؤ یہاں سے، نہیں تو خنزیر ہو جاو گے“ اس کے بعد جو ہم نے دوڑ لگائی تو وین میں ہی جا کر دم لیا اور پان کھانے کی حسرت دل میں دبا کر ہی سارا بچپن گذار دیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس پر پان والے کی تیوری پر بل پڑ گئے اور غصے سے لال پیلا ہو کر چنگھاڑا ”بھاگ جاؤ یہاں سے، نہیں تو خنزیر ہو جاو گے“ اس کے بعد جو ہم نے دوڑ لگائی تو وین میں ہی جا کر دم لیا اور پان کھانے کی حسرت دل میں دبا کر ہی سارا بچپن گذار دیا۔

واہ کیا اچھا پان والا تھا۔۔۔۔ یہاں تو حال یہ ہے کہ ابا انتہائی چھوٹے بچوں کو پان سگریٹ لینے کے لئے بھیج دیتے ہیں اور پان والے بھی "خوش اسلوبی" سے باقی کام نمٹا دیتے ہیں۔

پھر ابا کے لئے لاتے لاتے اپنے لئے بھی خریداری شروع ہو جاتی ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
واہ کیا اچھا پان والا تھا۔۔۔ ۔ یہاں تو حال یہ ہے کہ ابا انتہائی چھوٹے بچوں کو پان سگریٹ لینے کے لئے بھیج دیتے ہیں اور پان والے بھی "خوش اسلوبی" سے باقی کام نمٹا دیتے ہیں۔

پھر ابا کے لئے لاتے لاتے اپنے لئے بھی خریداری شروع ہو جاتی ہے۔

درست فرمایا۔ یہاں دکانداروں کو کچھ responsibility دکھانی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہ responsibility یورپ اور امریکہ کے دکانداروں نے سنبھالی ہوئی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ اور شراب نہیں بیچتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
امریکہ میں تو ایک ایسا واقعہ بھی ہوا تھا کہ نیا نیا چور ایک بڑے سٹور پر اس وقت گیا جب سٹور میں کوئی بھی گاہک موجود نہیں تھا۔ اس نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور کاؤنٹر پر بیٹھی لڑکی کو پستول دکھا کر لوٹنا چاہا تو لڑکی نے کیش رجسٹر سے ساری رقم دینے کے باوجود شراب کی بوتل دینے سے انکار کر دیا کہ تم 18 سال سے کم عمر ہو۔ اس پر نئے چور نے جلدی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس نکال کر دکھایا کہ وہ 18 سال سے زیادہ عمر کا ہے۔ لڑکی کے لیے یہی کافی تھا۔ چور کے جانے کے بعد اس نے پولیس کو بلا کر لائسنس سے دیکھی معلومات پولیس کو فراہم کر دیں، نتیجہ یہ ہوا کہ چور آدھ گھنٹے میں ہی دھر لیا گیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
امریکہ میں تو ایک ایسا واقعہ بھی ہوا تھا کہ نیا نیا چور ایک بڑے سٹور پر اس وقت گیا جب سٹور میں کوئی بھی گاہک موجود نہیں تھا۔ اس نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور کاؤنٹر پر بیٹھی لڑکی کو پستول دکھا کر لوٹنا چاہا تو لڑکی نے کیش رجسٹر سے ساری رقم دینے کے باوجود شراب کی بوتل دینے سے انکار کر دیا کہ تم 18 سال سے کم عمر ہو۔ اس پر نئے چور نے جلدی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس نکال کر دکھایا کہ وہ 18 سال سے زیادہ عمر کا ہے۔ لڑکی کے لیے یہی کافی تھا۔ چور کے جانے کے بعد اس نے پولیس کو بلا کر لائسنس سے دیکھی معلومات پولیس کو فراہم کر دیں، نتیجہ یہ ہوا کہ چور آدھ گھنٹے میں ہی دھر لیا گیا۔

واہ بھئی ۔۔۔۔!

کیا بات ہے اصول پسندی کی۔ کہ ایک نے کم عمری کے باعث شراب دینے سے منع کیا اور دوسرے نے عمر ثابت کرنے کے لئے بندوق کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی دکھا دیا۔
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت ہی سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان نسل کئی برائیوں کے ساتھ اس میں بھی بری طرح سے ڈوبی ہوئی ہے ۔۔۔ گھٹکے جیسی تباہ کن چیز استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فلیورز میں ملنے والے شیشے بھی اک وبا کی طرح نوجوان نسل سے چمٹے ہوئے ہیں۔۔۔۔حکومتِ پاکستان سے تو اس سلسلے میں کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی لیکن
ہم سب اپنے اپنے مدار میں اپنے تئیں کوشش کرتے رہیں کہ نوجوانوں کو ان برائیوں سے بچا سکیں۔۔۔۔
میں تو پان سے بھی سخت بیزار ہوں جب جگہ جگہ رنگین نقش دیواروں کو داغدار کرتے نظر آتے ہیں تو سخت کوفت بھی ہوتی ہے اور شرمندگی بھی کہ ہم اپنے ہی گھر میں ایسی گندگی پھیلارہے ہیں اور احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔۔!
بیکار کے بحث ومباحثے کے بجائے اگر ہم ان باتوں پر توجہ دیں تو بہت سے مسائل تو خود ہی حل ہوجائیں گے۔۔۔!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے یہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نوجوان نسل کئی برائیوں کے ساتھ اس میں بھی بری طرح سے ڈوبی ہوئی ہے ۔۔۔ گھٹکے جیسی تباہ کن چیز استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فلیورز میں ملنے والے شیشے بھی اک وبا کی طرح نوجوان نسل سے چمٹے ہوئے ہیں۔۔۔ ۔حکومتِ پاکستان سے تو اس سلسلے میں کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی لیکن
ہم سب اپنے اپنے مدار میں اپنے تئیں کوشش کرتے رہیں کہ نوجوانوں کو ان برائیوں سے بچا سکیں۔۔۔ ۔
میں تو پان سے بھی سخت بیزار ہوں جب جگہ جگہ رنگین نقش دیواروں کو داغدار کرتے نظر آتے ہیں تو سخت کوفت بھی ہوتی ہے اور شرمندگی بھی کہ ہم اپنے ہی گھر میں ایسی گندگی پھیلارہے ہیں اور احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔ ۔!
بیکار کے بحث ومباحثے کے بجائے اگر ہم ان باتوں پر توجہ دیں تو بہت سے مسائل تو خود ہی حل ہوجائیں گے۔۔۔ !

سو فیصد متفق ۔۔۔۔!
 

نکتہ ور

محفلین
واہ بھئی ۔۔۔ ۔!

کیا بات ہے اصول پسندی کی۔ کہ ایک نے کم عمری کے باعث شراب دینے سے منع کیا اور دوسرے نے عمر ثابت کرنے کے لئے بندوق کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی دکھا دیا۔
پولیس کو معلومات دینا بھی اصول پسندی ہے ۔
 
میٹھیے پان تو بہت کھائے لیکن تمباکو والا کبھی نہیں کھایا۔ البتہ جب بھی میٹھا پان کھایا کبھی اس کا تھوک بھی نہیں پھینکا ہمیشہ اندر ہی نگل لیا۔ کیونکہ تھوک پھینکنا بغیر پان کے بھی مجھے بہت کراہت آمیز لگتا ہے۔
 
Top