پاسِ یک مردمِ جری نہ کیا

عباد اللہ

محفلین
شعر تو میر و میرزا سے کہے
لیک دعویء ہمسری نہ کیا
رزم میں بھی یگانہ و یکتا
پاسِ یک مردمِ جری نہ کیا
کچھ تو ہم تھے بھی زود رنج بہت
کچھ ہمیں حزن نے بری نہ کیا
دل تو مائل ہی تھا مگر پھر بھی
ہم نے سودائے دلبری نہ کیا
مانتے ہیں تمہیں انیس مگر
تم سے بھی ذکرِ ابتری نہ کیا
سب نے خود اپنے بت تراش لئے
ہم نے یہ کارِ آزری نہ کیا
عباد اللہ
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
عباد بھائی!! یہ 19 سال کی بالی عمریا میں آپ نے کچھ زیادہ وزنی کام نہیں شروع کر دئیے؟؟ :p
بہرحال آپ کی صلاحیتوں میں آہستہ آہستہ نکھار آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ زورِ قلم اور زیادہ کریں۔
:)
آداب بہنا دعا کے لئے سپاس گزار
 

عباد اللہ

محفلین
ہم کو کچھ بھائی نہیں پیارے تمہاری عادت
نکتہ چینی کا سبھی لوگ برا مانتے ہیں


یہ بھی ہے خلق کی تسکینِ انا کی صورت
ہم تو انگشت نمائی کو بھلا جانتے ہیں
سر آج تو شعر پر شعر ہو رہا ہے انہیں بھی دیکھ لیجئے
 
Top