پائتھون انسٹال کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے کہ ہم فونٹ لیب کو مخصوص طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پائتھون کا استعمال کریں گے، اس لیے آپ سب کو پائتھون انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ اس کے لیے میں آپ کو ذیل کے مراحل میں ہدایات پیش کروں گا۔

1- پائتھون انسٹال کرنا
2۔ پائتھون کا ٹیمپلیٹ انجن انسٹال کرنا
2- فونٹ لیب کا میکرو شامل کرنا جس کے ذریعے رپورٹ جنریٹ کرنا ممکن ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پائتھون انسٹال کرنا

یہ سب سے آسان مرحلہ ہے۔ اس کے لیے ایکٹو پائتھون کے ربط پر جائیں اور پائتھون 2.4 کا انسٹالیشن پیکج ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اسے رن کرنے پر آپ کے سسٹم پر پائتھون انسٹال ہو جائے گی۔ میرے کمپیوٹر پر یہ C:\Python24 فولڈر میں انسٹال ہوئی ہوئی ہے۔ اسے چیک کرنے کے لیے کمانڈ شیل کھول کر اس میں python کمانڈ رن کرکے دیکھیں۔ اگر پائتھون شیل سٹارٹ ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پائتھون کی انسٹالیشن کامیاب رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پائتھون کا ٹیمپلیٹ انجن انسٹال کرنا

رپورٹ جنریشن کے لیے ایک ٹیمپلیٹ فائل کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے چیتا ٹیمپلیٹ انجن انسٹال کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے چیتا ٹیمپلیٹ انجن ڈاؤنلوڈ کرکے اسے کسی فولڈر میں ان زپ کر لیں۔ اس کے بعد اس فولڈر میں کمانڈ شیل کے ذریعے جائیں اور اس میں ذیل کی کمانڈ رن کریں:

کوڈ:
python setup.py install

اس کے ذریعے چیتا ٹیمپلیٹ انجن بھی انسٹال ہو جائے گا۔
چیتا ٹیمپلیٹ انجن کی پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے اس کا compiled named mapper ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کے نام میں سے ورژن نمبر ہٹا دیں۔ اب اس _namemapper.pyd فائل کو پائتھون انسٹالیشن میں وہاں رکھ دیں جہاں Cheetah/NameMapper.py فائل موجود ہے۔

آپ یہاں تک کر لیں گے تو میں اگلے مرحلے کے بارے میں عرض کروں گا۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی:‌تمام کام مکمل ہے: :)
a149.gif


میں نے دوسروں کیلئے ٹائم کی بچت کی خاطر مندرجہ بالا تمام فائلز کو یہاں اپلوڈ کر دیا ہے:
ftp://urduweb.org/project/Partal.rar
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔
کیا باقی دوستوں نے بھی پائتھون انسٹال کر لی ہے؟
 
Top