ٹی وی چینل فانٹس

mohdumar

محفلین
حضرات میں ذاتی علم میں اضافے کے لئے ایک سوال کرنا چاہوں گا ۔ وہ یہ کہ مجھے تجسس رہا ہے کہ ٹیلی ویژن چینل نستعلیق اردو کس تکنیک سے لکھتے ہیں۔ یقیناً ایک چینل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خیال آتا ہے کہ کوئی یونیکوڈ سسٹم زیر استعمال ہے نہ کہ انپیج سے ٹیکسٹ امپورٹ کیا جاتا ہے. تو کونسا فانٹ ہے جس کی مدد سے کرننگ کے مسائل نہ ہونے کے برابر نظر آتے ہیں. میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ pdms کے فانٹس استعمال ہوتے ہیں کیا یہ سچ ہے کیونکہ چینلز جمیل نوری وغیرہ کے ریلیز سے پہلے سے چلے آرہے ہیں
 

arifkarim

معطل
حضرات میں ذاتی علم میں اضافے کے لئے ایک سوال کرنا چاہوں گا ۔ وہ یہ کہ مجھے تجسس رہا ہے کہ ٹیلی ویژن چینل نستعلیق اردو کس تکنیک سے لکھتے ہیں۔ یقیناً ایک چینل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خیال آتا ہے کہ کوئی یونیکوڈ سسٹم زیر استعمال ہے نہ کہ انپیج سے ٹیکسٹ امپورٹ کیا جاتا ہے.
کوئی خاص تکنیک نہیں ہے۔ نارویجن کمپنی vizrt کا ریل ٹائم گرافکس رینڈرنگ سسٹم استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں ہر یونیکوڈ فانٹ کی اسپورٹ شامل ہے:
managing_work_and_graphics_hub_poolfonts.png

http://www.vizrt.com/contact/

شاکرالقادری اسد سعادت اوشو عبدالمجید عبدالحفیظ محمد سعد متلاشی

تو کونسا فانٹ ہے جس کی مدد سے کرننگ کے مسائل نہ ہونے کے برابر نظر آتے ہیں. میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ pdms کے فانٹس استعمال ہوتے ہیں کیا یہ سچ ہے کیونکہ چینلز جمیل نوری وغیرہ کے ریلیز سے پہلے سے چلے آرہے ہیں
کرننگ کے مسائل تو ہر اس فانٹ میں ہوں گے جس میں کرننگ شامل ہی نہیں کی گئی۔ میری اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پی ڈی ایم ایس جوہر کا پروفیشنل ورژن استعمال کر رہے ہیں جس میں جمیل نوری نستعلیق سے بھی کم ترسیمے ہیں:
No.1 choice for TV channels. GeoTV, CNBC Jaag TV, ARY Digital TV, Waqt TV, Aaj TV, Khabrain Cannel TV and many others are using PDMS Jauhar Viz.
http://pakdata.com/products/pdms-jauhar
اسکا کیا مطلب ہوا؟ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
کوئی خاص تکنیک نہیں ہے۔ نارویجن کمپنی vizrt کا ریل ٹائم گرافکس رینڈرنگ سسٹم استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں ہر یونیکوڈ فانٹ کی اسپورٹ شامل ہے:
managing_work_and_graphics_hub_poolfonts.png

http://www.vizrt.com/contact/
Vizrt کے بارے میں بتانے کے لئے آپ کا ممنون ہوں۔ واقعہ اگر vizrt Pakistan کا گوگل سرچ کیا جائے تو کئی چینلز کے بارے میں لنکس نظر آتے ہیں۔:zabardast1:
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
Vizrt کے بارے میں بتانے کے لئے آپ کا ممنون ہوں۔ واقعہ اگر vizrt Pakistan کا گوگل سرچ کیا جائے تو کئی چینلز کے بارے میں لنکس نظر آتے ہیں۔:zabardast1:
یہ نارویجن سافٹوئیر ہے اور یہاں کے ایک مشہور شہر Bergen میں انکے مرکزی دفاتر ہیں۔ ایک بار وہاں سیر کیلئے گیا تھا تو انکا نظارہ بھی کیا تھا۔ عثمان
ویزرٹ کے چند نمونے سماء ٹی وی پر:
 

شزہ مغل

محفلین
شادی شدہ ہوں گے اسلئے تھوڑی شرم و حیا ابھی باقی ہے :)
1۔ شرم و حیا کو تعلق شادی سے نہیں ہوتا۔
2۔ ماں، بہن، بیٹی بھی خواتین ہی ہوتی ہیں بھیا۔
3۔ میں نے بھی بھائی سمجھ کر ہی مذاق کیا تھا۔ مجھے لڑی شروع کرنے والے بھیا کا نام سمجھ نہیں آیا اس لیے مخاطب نہیں کر سکی۔ معذرت
 

شزہ مغل

محفلین
آپ میرے الفاظ کے چناؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا انپٹ دیں۔ویسے محفل میں خواتین کتنی فعال ہیں اس کا مجھے علم نہیں۔
خواتین کی فعالیت کا مجھے بھی علم نہیں میں تو بس یوں ہی شرارت کر رہی تھی بھیا۔
مجھے فونٹ کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔
ہاں مگر آپ کی لڑی سے کچھ معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔
بہت سی چیزیں ابھی بھی میری سمجھ سے بالاتر ہیں۔۔۔:p:p:p
 
Top