ٹائپوگرافی ٹیوٹوریل: فانٹ میں ترمیم

اشتیاق علی

لائبریرین
لیجئے تمام احباب و دیگر اراکین کے لیے ایک اردو ٹیو ٹو ریل ۔ یہ ٹیو ٹو ریل میں نے ایک تصویر میں بنایا ہے ۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا اور مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا ۔
inpagertutorial2.jpg
 

سویدا

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب آپ کا اللہ آپ کو بہترین جزا خیر عطا فرمائے
آمین
شکریہ اشتیاق بھائی
شکریہ اردو محفل
 

ijaz1976

محفلین
اشتیاق بھائی زندہ باد، پہلے تو میں آپ کو اتنی بہترین پوسٹ پر مبارکباد دیتا ہوں آپ نے تو وہ کام کردیا جو کافی عرصہ سے کسی آپ جیسے دوست کا منتظر تھا:dancing:
یہ ہوئی نہ بات اور آپ تو عطاری ہیں آپ سے یہی امید کی جاسکتی ہے، بہت دنوں کے بعد آپ کی طرف سے یہ بہترین پوسٹ بلکہ ٹیٹوریل دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا اور مزہ آگیا جناب، یہی تو ترقی کا راستہ ہے۔
میں خاص طور پر آپ کا اور اردو محفل کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں۔:):):)
اشتیاق بھائی کیا اس طرح ہم جمیل نوری نستعلیق کشیدہ وغیرہ اور دیگر فونٹس جو نستعلیق میں ہیں کو بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں؟؟؟
شکریہ
جزاک اللہ
امید ہے آپ آئندہ بھی ایسی معیاری پوسٹس جاری رکھیں گے اور ہم سب کے علم میں اضافہ کرتے رہیں گے اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اور اضافہ اور برکت فرمائے (آمین)

ذیشان بھائی آپ کی طرف سے بھی ویڈیو ٹیٹوریل کا انتظار ہے دیکھئے وہ کب آتا ہے۔
والسلام
اعجاز احمد
 

arifkarim

معطل
الحمدللہ۔ یہ کام تو مکمل ہوا!
اشتیاق بھائی کیا اس طرح ہم جمیل نوری نستعلیق کشیدہ وغیرہ اور دیگر فونٹس جو نستعلیق میں ہیں کو بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں؟؟؟
بیشک کر سکتے ہیں۔ پر انٹرنل پروگرامنگ کیساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتے ہیں۔ اس کےلئے انکے سورس کی ضرورت ہوگی!
 
ان پیج میں القلم قرآن مجید اور دیگر عربی فونٹس کی ریپلیسمینٹ سے ان کے اعراب بھی درست طور پر ریپلیس ہو جائیں گے یا اس کے لیے مزید کچھ کرنا پڑے گا؟
 

ذیشان حیدر

محفلین
اعجاز بھائی جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض‌کی ہے کہ میں‌مصروف ہوں اس لئے ابھی اس جانب نہیں آرہا۔ جوں‌ہی فارغ‌ہوتا ہوں اپنی تمام ذہنی صلاحیتوں کو اس طرف مبذول کروں گا۔ میں نے اشتیاق علی عطاری صاحب کو آئیڈیا تو دیا تھا کہ فونٹ کریکٹر پروگرام کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے کے متعلق میرا خیال ہے وہ بھی کچھ مصروف ہیں۔ جوں ہی الجھن سے آزاد ہوتا ہوں‌میں بھی ٹیٹوریل لکھ دیتا ہوں‌
والسلام
 

arifkarim

معطل
ان پیج میں القلم قرآن مجید اور دیگر عربی فونٹس کی ریپلیسمینٹ سے ان کے اعراب بھی درست طور پر ریپلیس ہو جائیں گے یا اس کے لیے مزید کچھ کرنا پڑے گا؟

اعراب وغیرہ کی پلیسمنٹ تو مشکل ہے۔ البتہ بیسک نسخ اشکال کاپی ہو جائیں‌گی!
 

ijaz1976

محفلین
ایک اور کام جس کا انتظار ہے اور امید ہے جلد ہی کوئی دوست اس حوالے سے بھی معلومات فراہم کریں گے
انپیج کےفانٹس ایڈٹ کرنے کا کام تو کچھ سمجھ میں آیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی علم میں آنی چاہئے کہ اگر ہم نیا فانٹ بنانا چاہیں تو اس کے کیا اصول و ضوابط ہیں یعنی ہم اپنی مرضی سے آگے پیچھے اشکال تو پیسٹ نہیں کرسکتے یقیناً ونڈوز یا ورڈ ایڈیٹر سافٹ ویئرز اس کو کسی اصول کے تحت سمجھ کر ہی لفظ کو ہماری مطلوبہ شکل دیتے ہیں وہ اصول و ضوابط کیا ہیں جس کے تحت اشکال کو نئے فانٹ میں پیسٹ کیا جاتا ہے تو وہ ٹائپنگ کے دوران صحیح مطلوبہ لفظ کی شکل اختیار کرتے ہیں۔
علم والے دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کے بارے میں بھی ضرور آگاہی فراہم کریں
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 

سویدا

محفلین
اشتیاق بھائی آپ کا ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ
آج ہی ایک فونٹ کو ان پیج میں‌ڈھالا ہے
کافی اچھی حد تک کامیاب ہوگیا ہوں‌
اللہ آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے آمین
آپ کو وہ فونٹ میل کردیا ہے از راہ کرم اگر اسے آپ یونی کوڈ میں‌ڈھال دیں
یا اگر یہاں‌ہمیں‌سکھادے ایک دفعہ تو یہ بہت بڑا احسان ہوگا آپ کا
شکریہ
شکریہ اردو محفل
 

ijaz1976

محفلین
کیا کوئی فونٹ بنانا سکھا دے گا؟؟؟ یقیناً یہ ایک مشکل کام ہے اور وقت بھی بہت زیادہ لگتا ہوگا یا پھر اس کے متعلق کوئی لنک ہی دے دیں جس پر اردو یا عریبک فونٹس بنانے کے مراحل بتائے گئے ہوں۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

انتہا

محفلین
یہ تو ان پیج کے فانٹ کو ہی ایڈٹ کرنے کا طریقہ ہوا۔ لیکن اس میں نئے فانٹ "ایڈ" کس طرح ہو سکتے ہیں؟
 

سویدا

محفلین
پرانے ان پیج میں‌نئے فونٹ نہیں‌شامل کیے جاسکتے
البتہ انہیں‌فونٹ میں‌ردوبدل کی گنجائش موجود ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بالکل ان پیج میں نئے سرے سے فونٹس ایڈ نہیں کیے جا سکتے ۔ البتہ ان فونٹس کو ایڈیٹ کر کے اپنی مرضی کے فونٹ سٹائل لگائے جا سکتے ہیں۔ اسی لیے یہ ٹیو ٹوریل لکھا ہے۔
 
اگر اس ٹیوٹوریل کو چھوٹے چھوٹے ٹیکسٹ سیگمینٹ اور تصویروں میں توڑ دیا جائے تو افادیت اور ایکسیسبلٹی بڑھ جائے گی۔
 
پرانے ان پیج میں‌نئے فونٹ نہیں‌شامل کیے جاسکتے
البتہ انہیں‌فونٹ میں‌ردوبدل کی گنجائش موجود ہے
السلام علیکم
اشتیاق بھائی
مفید پوسٹ کے لئے جزاک اللہ
اگر تصویر تھوڑی اور بڑی ہوجاتی ہے تو دیکھنے میں'کیا سلیکٹ ہے۔کیا لکھا ہے" آسانی ہوتی مگر نئے سرے سے دوبارہ ہی بنانا ہوگا
جو پریشان کن کام ہے۔ اسی سے کام چلا لوں گا۔
سویدا صاحب
"پرانے" سے آپ کی کیا مراد ہے۔ کیا کوئی ورژن ایسا بھی ہے جس میں اضافہ کی گنجائیش براہ راست ہے۔؟
 

سلیم احمد

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔ بہت اچھی پوسٹ ہے۔ کیا اسی طرح یونی کوڈ فونٹ کے بارہ میں بھی ایک پوسٹ لکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک عربی فونٹ سے کریکٹر لے کر کس طرح دوسرے فونٹ میں ڈالے جاسکتے ہیں۔ کیا صرف کاپی پیسٹ سے کام ہوجاتا ہے یا پھر وولٹ کا جاننا بھی ضروری ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اگر لگیچر کا استعمال نہ ہو اور محض کیریکٹر بیسڈ نسخ فانٹ ہو، تو محض کاپی پیسٹ کرنا کافی ہے، لیکن اس صورت میں فانٹ کی پراپرٹیز تبدیل کرنا نہ بھولیں جو کہ فانٹ کرئیٹر میں کی جا سکتی ہیں۔
 
Top