ٹیلی ویژن پر چلنے والے اشتہارات بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ ہیں ،سروے رپوٹ

زین

لائبریرین
ٹیلی ویژن پر چلنے والے اشتہارات بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ ہیں، سروے رپورٹ
مستقبل کی نسل کو موٹاپے کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے بچوں کے پروگراموں میں اشتہارات پر مکمل پابندی لگائی جائے ماہرین
نیویارک……ٹیلی ویژن پر چلنے والے اشتہارات بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ ہیں۔ یہ بات ایک حالیہ طبی سروے میں بتائی گئی ہے سروے میں بچوں کے پروگراموں میں ڈبہ بند غذاؤں اور فاسٹ فوڈ کے اشتہارات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ مستقبل کی نسل کو موٹاپے کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے بچوں کے پروگراموں میں ان اشتہارات پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ جرنل آف لاء اینڈ اکنامسٹ نے اس مسئلے پر کیے جانے والے تازہ سروے کے بعداپنی رپورٹ میں کہاہے کہ موٹاپے اور اشتہارات کے مجموعی اوقات کے درمیان گہرا تعلق پایا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاروں والی خوراکیں کھا کر جب بچے موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں تو ان کی کھیل کود اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ وقت ٹیلی ویڑن کے سامنے گزارنے لگتے ہیں۔ سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کی اس تحقیق کو پروفیسر مائیکل گروس مین نے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ بچوں کے مستقبل کیلئے ایسے چینل گھروں میں بند کر دیے جائیں جو بچوں کو بازاری کھانوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بھائی ایسی خبریں پڑھیں گے تو آپکا موڈ پریشان ہی ہوگا نا!:)
خیر، میرے خیال میں ان غزاؤں کے علاوہ ریڈی میڈ کپڑوں اور فیشن ملبوسات کے اشتہارات بھی بند ہونے چاہیں۔ ہر سال انکی وجہ سے والدین کو اپنی آمدن کا ایک کثیر حصہ ان فضول خرچیوں پر صرف کرنا پڑتا ہے!
 

زین

لائبریرین
کیا کرے بھائی کام ہی کچھ ایسا ہے ۔ ایک دو مزید خبریں ہیں‌ابھی شیئر کرتا ہوں۔
 
Top