ٹیلی نار کارپوریشن کا سہ ماہی منافع 65 فیصد کم ہوگیا

H

hamza1983

مہمان
ٹیلی نار کارپوریشن کا سہ ماہی منافع 65 فیصد کم ہوگیا

ناروے کی ٹیلی مواصلات کمپنی ٹیلی نار کارپوریشن کا سہ ماہی منافع 65 فیصد کم ہوگیا ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ سال جنوری سے مارچ تک کمپنی کو 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی جبکہ اس سے پچھلے سال کے اس عرصے میں کمپنی کی آمدنی 4 ارب 57 کروڑ ڈالر رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کمپنی رواں سال کے دوران 2008ء کی سطح کے مطابق سپنر کو برقرارر کھنے کی کوشش کرے گی اور امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیںگے جس سے نہ صرف کمپنی کو منافع بخش بنایا جا سکے گا بلکہ اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
 

ساجد

محفلین
ٹیلی نار نے آج سے اپنے ریٹیلرز کو بھی 4 کی بجائے ساڑھے تین فیصد کمشن دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ٹیلی نار نارویجن اسٹیٹ کمپنی ہے۔ اور ہر اسٹیٹ میں "کرپشن" ہوتی ہے۔ یہاں تو ٹیلی نار پر اسکینڈلز اکثر آتے رہتے ہیں۔ پچھلے ہی دنوں ٹیلی نار کو روس میں بھی کافی نقصان ہوا ہے!
 
Top