ٹیسٹ کرکٹ اور اگلے 40 ماہ۔

کرکٹ میں T20 طرز کی مقبولیت کیبعد ٹیسٹ کرکٹ کے متعلق کرکٹ کے حلقوں میں کافی چرچا تھی۔آیا اس فارمیٹ کا کیا ہو گا؟
تو فلحال ٹیسٹ کرکٹ کا غم کرنے کی ضرورت نہیں۔چونکہ اپریل 2016 سے لیکر اگست 2019 تک کافی ٹسیسٹ کرکٹ ہوگی۔
اس دورانئیے میں
جنوبی افریقہ سب سے زیادہ 38 جبکہ آسٹریلیا 36 اور انگلینڈ35 اور پاکستان 33 میچز کھیلے گا۔(علاوہ ازیں انڈیا کیخلاف اگر کوئی سیریز ہو۔)
لیکن یہ دورانیہ اسلئے اہمیت کا حامل ہوگا کہ یہ آئندہ کی ٹیسٹ کرکٹ کا فیصلہ کرےگا کہ وہ کیسی کتنی ہو گی؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
عوام کے پاس ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں رہا۔ انہیں بس اسکور بتا دیں، انکے لئے یہی کافی ہے۔
 

یاز

محفلین
بہت خوشی ہے خبر ہے یہ تو۔
اصل مزہ تو ٹیسٹ کرکٹ کا ہی ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کو بھی کافی حصہ ملا ہے مستقبل کے پروگرام میں۔
 

یاز

محفلین
کیا واقعی وہاں عوام اتنی "ویلی" ہے؟ ہمارے لئے تو ٹی ٹوئنٹی کا وقت نکالنا مشکل لگتا ہے۔
اگرچہ اصل لطف تو بستر سے چپک کے ٹیسٹ میچ دیکھنے میں ہی ہے، لیکن ظاہر ہے کہ اس کا وقت ہمارے سمیت شاید ہی کسی کے پاس ہو۔ لیکن ٹیسٹ میچ کے سکور سے اپ ڈیٹ ہوتے رہنا بھی بہت پرلطف اور بسا اوقات سنسنی خیز کام ہے۔ کافی دفعہ ہر ایک سیشن میں کھیل کا توازن بدلتا نظر آتا ہے۔
آجکل موبائل پہ انٹرنیٹ کی دستیابی سے تو ٹیسٹ کرکٹ کو فالو کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ بچپن میں اس کام کے لئے ہم ریڈیو ساتھ لئے پھرا کرتے تھے۔
 

یاز

محفلین
ٹک ٹک کرکٹ میں کیا مزہ ہے؟ جو مزہ یکے بعد دیگرے چھکے اور چوکے دیکھنے میں آتا ہے، اسے ٹیسٹ کرکٹ کیسے پورا کر سکتا ہے؟
شاید میں آپ کو سمجھا نہ پاؤں کہ کیسے فاف ڈوپلیسی کے 200 بالز پر 15 رنز یا اے بی ڈی ویلیئر کے 250 بالز پہ 20 رنز بھی اپنے لطف اور سنسنی خیزی میں 31 بالز پہ 100 سے کم نہیں۔
 

حسیب

محفلین
ٹک ٹک کرکٹ میں کیا مزہ ہے؟ جو مزہ یکے بعد دیگرے چھکے اور چوکے دیکھنے میں آتا ہے، اسے ٹیسٹ کرکٹ کیسے پورا کر سکتا ہے؟
انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ میں سٹیڈیم بھرا ہوا دیکھنے کو ملتا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹیسٹ کرکٹ کی موت کی باتیں تب بھی ہوتی تھیں جب "ون ڈے" کرکٹ کو عروج ملنا شروع ہوا تھا یعنی اسی کی دہائی کے شروع میں، لیکن ٹیسٹ کرکٹ نہ ختم ہوئی اور نہ ہی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی جب شروع ہوئی تھی تب بھی ایسی باتیں ہوئی تھیں اور اب بھی ہو رہی ہیں لیکن ان کی حسرت دل ہی میں رہ جائے گی۔ مار دھاڑ سے بھر پور ایکشن فلم بہت سوں کو پسند آتی ہے لیکن کیا اس سے کلاسکس اور ایپکس ختم ہو گئی ہیں، کبھی بھی نہیں۔

اسی کی دہائی میں تو ٹیسٹ کرکٹ تو اور بھی بور تھی، چھ دن کے میچ ہوتے تھے یعنی ایک دن آرام کا ڈال کر، وقت کا کوئی حساب ہی نہیں تھا لیکن ہم جیسے پھر بھی دیکھتے تھے۔ اس کے بعد آئی سی سی نے بہت سے قوانین معتارف کروائے، آرام کا دن ختم کر دیا، اورر ریٹ اور دن میں نوے اوورز پر زور دیا اور نتیجہ سامنے ہے اور اب ٹیسٹ کرکٹ بھی زیادہ دلچسپ ہے، نتیجہ بھی نکلتا ہے بہت سارے ڈرامائی موڑ بھی آتے ہیں اور دل بھی دھڑکتے ہیں۔

انتہائی ذاتی رائے میں اس فرد کو کرکٹ کا فین ہی نہیں سمجھتا جو ٹیسٹ کرکٹ پسند نہیں کرتا۔ اور انتہائی ذاتی تعلق میں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میرے دونوں بیٹے ٹیسٹ کرکٹ دیکھتے ہیں اور باقاعدہ اس کے مد و جزر پر مجھ سے بحث کرتے ہیں :)
 

arifkarim

معطل
انتہائی ذاتی رائے میں اس فرد کو کرکٹ کا فین ہی نہیں سمجھتا جو ٹیسٹ کرکٹ پسند نہیں کرتا
انتہائی معذرت کیساتھ: مجھے نہیں معلوم تھا کہ اب کرکٹ میں بھی تکفیری فتوے لگنے لگے ہیں گو ذاتی لیول پر ہی سہی۔ :LOL:
کرکٹ کا فین ہونا کیلیے کسی خاص فارمیٹ کی پسند یا نا پسند بلا معنی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انتہائی معذرت کیساتھ: مجھے نہیں معلوم تھا کہ اب کرکٹ میں بھی تکفیری فتوے لگنے لگے ہیں گو ذاتی لیول پر ہی سہی۔ :LOL:
کرکٹ کا فین ہونا کیلیے کسی خاص فارمیٹ کی پسند یا نا پسند بلا معنی ہے۔
اسے کہتے ہیں چور کہ داڑھی میں تنکا، آپ اس محفل پر اتنا تکفیر تکفیر کھیل چکے ہیں کہ اب آپ کو کھیل بھی تکفیری لگنے شروع ہو گئے :ROFLMAO:
 

arifkarim

معطل
اسے کہتے ہیں چور کہ داڑھی میں تنکا، آپ اس محفل پر اتنا تکفیر تکفیر کھیل چکے ہیں کہ اب آپ کو کھیل بھی تکفیری لگنے شروع ہو گئے :ROFLMAO:
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جیسے فتوہ تکفیر لگا کر بندہ کو امت سے خارج کر دیا جاتا ہے، ویسے ہی کرکٹ فینز کو محض فارمیٹ کی ناپسندیدگی پر فینز کی دنیا سے ہی اخراج کر دیا۔ :LOL:
 
Top