ٹھیک وقت پر جگانے والی گھڑی

محمد نعمان

محفلین
یہ جاننے کے باوجود کہ صبح سویرے اٹھنا ایک اچھی عادت ہے، کتنے لوگ ہیں جو اپنی خوشی سے اور ہشاش بشاش طبیعت کے ساتھ اپنا بستر چھوڑتے ہیں؟ اگر انکی تعداد بہت کم نہیں تب بھی یہ اقلیت میں ضرور ہیں۔ اگر آپ پر بھی صبح اٹھتے وقت کاہلی اور سستی مسلط رہتی ہے تو ''سلیپ اسمارٹ نامی '' یہ گھڑی آپ ہی کے لیے ہے۔
اسے صرف گھڑی کہنا بھی درست نہ ہو گا، کیونکہ یہ آپ کی نیند کے چکر کی پیمائش لیتی رہتی ہے۔اور آپکو اس وقت جگاتی ہے جب نیند کا چکر نہایت کم تر درجے پرہو۔اگر نیند کی شدت یا غلبہ کم ہو تو جگانا ذیاده آسان ہوتاہے۔
تفصیل کچھ یوں ہے کہ ہر انسان میں نیند کی مختلف کیفیات ہوتی ہیں جنہیں بالترتیب ہلکی نیند، گہری نیند اور خوابیده نیند (یا اصطلاحاََ '' آر ای ایم '' نیند ) کہا جاتا ہے۔ سوتے دوران بھی نیند کا یہی چکر جاری رہتا ہے اور تقریبا نوے ٩٠ منٹ میں آپ مذکوره تینوں کیفیات یا حالتوں سے گزرتے ہیں۔ نیند کے چکر کے جس مرحلے پر آپ کو جگایا جاتا ہےَ وه جاگ جانے کے بعد بھی آپ کے اعصاب پر ذیاده گہرا اثر ڈالتا رہتا ہے۔ حتی کہ بعض معاملات میں یہ اثرات اس وقت بھی نمایاں ہوتے ہیں جب آپ نے جی بھر کر نیند کر لی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کو ہلکی نیند والے مرحلے میں جگا دیا جاے تو ذیاده امکان یہی ہے کہ آپ ہشاش بشاش اور چاق و چوبند حالت میں بستر چھوڑیں گے۔ سلیپ اسمارٹ میں بھی اسی اصول سے فاده اٹھایا گیا ہے۔اس گھڑی کے ساتھ ایک چھوٹی سی پٹی بھی شامل ہے جسے سوتے وقت سر پر پہنا جاتا ہے۔اس پٹی میں برقیرے (الیکٹروڈز) اور ایک عدد مائیکرو پروسیسر پوشیده ہیں۔ یہ پٹی اپنے پہننے والے کے دماغ میں برقی سرگرمی پر نظر رکھتی ہے اور سرہانے کے پاس رکھی گھڑی سے بذریعہ وائرلیس پیغامات ، رابطے میں رہتی ہے۔
آپ گھڑی میں الارم کے لیے وه وقت لگاتے ہیں جب آپ کو جاگنا ہوتا ہے۔ لیکن یہ گھڑی ٹھیک اسی وقت آپکو نہیں اٹھاتی بلکہ اس سے ذرا پہلے کے اس موقع پر بج اٹھتی ہے جب آپ ہلکی نیند والے مرحلے میں ہوتے ہیں۔
سلیپ اسمارٹ کا خیال رہوڈ آئی لینڈ میں واقع ، براؤن یونیورسٹی کے کچھ طالبعلموں کو تب آیا جب ان کے ایک دوست نے نیم غنوده حالت میں جاگنے اور امتحانوں میں کارکردگی خراب ہونے کی شکایت کی۔
 

تعبیر

محفلین
دلچسپ

ویسے میں زیادہ تو یہی کرتی ہوں کہ الارم بند کیا اور پھر سو گئی
میں نے دو مختلف وقتوں کے الارم لگائے ہوتے ہین اس لیے
اس کے علاوہ ایک نایاب ٹوٹکا اپنا نام لیکر کہیں کہ مجھے اس وقت اٹھا دینا ساتھ ہی اللہ سے دعا کریں ضرور اس وقت انکھ کھلے گی
 

ماوراء

محفلین
اس گھڑی کی تو مجھے ضرورت ہے۔ :grin:

تعبیر، میں نے خود دو دو الارم لگائے ہوتے ہیں۔ اور ان کو بھی بند کر کے دوبارہ سو جاتی ہوں۔ سب سے مشکل کام صبح اٹھنا ہوتا ہے۔
ویسے ایک باقاعدہ دعا بھی ہے، وہ پڑھ کر سو جائیں اور ذہن میں رکھیں کہ اتنے بجے اٹھنا ہے تو آنکھ اسی وقت کھلتی ہے۔ اب معلوم نہیں۔۔۔ مجھ جیسے ڈھیٹوں پر بھی وہ کام کرتی ہے کہ نہیں۔
 

طالوت

محفلین
دلچسپ

ویسے میں زیادہ تو یہی کرتی ہوں کہ الارم بند کیا اور پھر سو گئی
میں نے دو مختلف وقتوں کے الارم لگائے ہوتے ہین اس لیے
اس کے علاوہ ایک نایاب ٹوٹکا اپنا نام لیکر کہیں کہ مجھے اس وقت اٹھا دینا ساتھ ہی اللہ سے دعا کریں ضرور اس وقت انکھ کھلے گی
سیم ہیر :blush:
اس ٹوٹکے کے پیچھے ایک بڑا خوبصورت نفسیاتی مکینزم کام کرتا ہے ، تفصیل ملی تو شئیر کروں گا۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اصل میں کافی عرصے پہلے پڑھا تھا ، اب کتاب بھی یاد نہیں ، پاکستان میں ہی سب چھوڑ آیا ہوں ۔۔۔۔۔
اسلیے لارے لگاتا ہوں کہ شاید کسی اور کو پتا ہو تو وہی بیان کر دے ۔۔۔
وسلام
 
Top