ٹوٹ بٹوٹ نے بین بجائی - صوفی تبسّم

فرخ منظور

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ نے بین بجائی

چوہے شور مچاتے آئے
مینڈک بھی ٹرّاتے آئے
ٹوٹ بٹوٹ نے بین بجائی

کوّا، کوئل، مینا، مور
تیتر، تلیر، چیل، چکور
سب نے مل کر دھوم مچائی
ٹوٹ بٹوٹ نے بین بجائی

اپنے اور پڑوسی ناچے
کنچڑے، مالی، گھوسی ناچے
ناچے درزی، دھوبی نائی
ٹوٹ بٹوٹ نے بین بجائی

 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب! اب پتہ چلا ناں کہ یہ گوشہء اطفال ہے۔ بچوں کا کارنر ہو اور ٹوٹ بٹوٹ نہ ہوں تو مزہ نہیں آتا :)
بہت شکریہ سخنور!
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خؤب:grin::grin: ۔۔ایک نظم وہ بھی ہوتی تھی ٹؤٹ ‌بٹوٹ نے کھیر پکائی۔۔۔۔بس تھوڑٰ ی سی یاد ہے۔۔۔

بہت شکریہ سارہ پاکستان۔ اسکی تفصیل اپنے مقام پر آئے گی۔ اصل میں میں ترتیب وار ٹوٹ بٹوٹ کی کتاب ساری کتاب پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ اس نظم کی بھی باری جلد ہی آئے گی۔ :)
 
Top