ٹف امیج یکبارگی کیسے ڈاؤنلوڈ کیا جائے ؟

السلام علیکم

جناب قارئین
انڈین ڈیجیٹل لائبریری نے کتب ٹف tiff امیج میں محفوظ کرنے کا سسٹم کر رکھا ہے۔ مشکل یہ ہے کہ اس طرح ایک ایک صفحہ محفوظ کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ کیا ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ (IDM)
Internet download manager کے زریعے لنک سیو کیا جائے اور تمام صفحات محفوظ کر لیے جائیں جس طرح بعض لائبریریوں کے سوفٹ ویئرز پر یہ سہولت ہوتی ہے ۔ مثال کے طور پر گوگل بکس میں کتاب کے page info سے لنک اٹھا کر آئی ڈی ایم میں پیسٹ کریں اور مخصوص نشان * کا اندراج کریں اور سارے صفحات یکبارگی محفوظ کریں ۔

منتظرِ جواب
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔۔

آئی ڈی ایم میں ایک اختیار "سائٹ گریبر Site Grabber" کا بھی ہوتا ہے۔ آپ اسے میں کتاب کا لنک ڈالیے اور پروجیکٹ شروع کر دیجیے، کچھ دیر میں ساری چیزیں ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوجائیں گی امید ہے
 
وعلیکم السلام ۔۔۔

آئی ڈی ایم میں ایک اختیار "سائٹ گریبر Site Grabber" کا بھی ہوتا ہے۔ آپ اسے میں کتاب کا لنک ڈالیے اور پروجیکٹ شروع کر دیجیے، کچھ دیر میں ساری چیزیں ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوجائیں گی امید ہے
افسوس کہ یوں بھی نہ ہو سکا
 

محمد امین

لائبریرین
کفایت بھیا۔۔۔ میں نے سائٹ گریبر سے کوشش کی تو ڈاؤنلوڈ ہو رہا ہے انڈین ڈیجیٹل لائبریری سے ۔۔۔

آپ ایک tif ڈاؤنلوڈ کریں۔۔ اور پھر اس کا فائل نیم ہٹا کر باقی کا ربط نقل کر لیں۔ پھر سائٹ گریبر شروع کر کے اس میں امیج فائلز چنیں اور اوکے کر دیں۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
آپ جو جو کتب ڈاؤنلوڈ کرنا چاہ رہے ہیں ان کے ربط مجھے دیں، میں تصویری طریقے سے سمجھانے کی سعی کرتا ہوں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
آپ کے دیے گئے ربط کو گریبر پروجیکٹ میں ڈالنے سے "اجازت نہیں ہے" کا ایرر آرہا ہے ۔۔

میں نے پہلے ایک امیج ڈاؤنلوڈ کیا تھا اسی لائبریری سے، اس کا ربط گریبر میں ڈالا تو ڈاؤنلوڈ ہو رہا ہے پورا پروجیکٹ۔

مجھے یہ گمان گزر رہا ہے کہ انڈین ڈیجیٹل لائبریری کی چونکہ اب "انڈین انسٹیٹیوٹ اوف سائنس" کے پاس جا رہی ہے تو انہوں نے اپنی سائٹ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

بہر حال میں نے گریبر کے جو اسکرین شوٹس لیے ہیں وہ آپ کو دکھائے دیتا ہوں
 

محمد امین

لائبریرین
پہلے میں نے آپ کے دیے گئے ربط پر BookReader-1 کھولا ۔۔ اس پر جو کتاب کھلی، اس کے کھلے ہوئے صفحے سے IDM نے TIF امیج فوراً پکڑ لیا اور لگا ڈاؤنلوڈ کرنے۔ میں نے اس فائل کے ربط میں سے صرف اتنا حصہ نقل کر لیا جتنا اس امیج میں ہائلائٹ کیا ہے:

1.png



اس کے بعد میں نے IDM کے فائل مینیو میں سے Tasks پر کلک کر کے Run Site Grabber کا انتخاب کیا تو یہ کھڑکی کھلی:

2.png



یہاں دیکھیں جو ربط ہم نے نقل کیا تھا وہ آئی ڈی ایم نے پکڑ کر یہاں لگا دیا۔ اب آپ چاہیں تو اس پروجیکٹ کو کچھ نام دے لیں۔ اور نیکسٹ کریں:

3.png



تمام فائلز کو ایک نئی ڈائریکٹری میں اتارنے کا اوپشن منتخب کر لیں۔

4.png


اس کے بعد یہاں پر Explore the specified number of link levels میں میرا خیال ہے کہ 0 یا 1 آنا چاہیے۔ بہرحال اگر آپ اسے جوں کا توں بھی رہنے دیں تو کام چل جائے گا، اب آگے چلیں:

5.png


فائل ٹائپس میں سے امیج فائلز منتخب کر لیں۔۔

6.png



اب آئی ڈی ایم کا سائٹ گریبر شروع ہوگیا ہے اور یہ اب سرور پر فائلز تلاش کر رہا ہے۔

مگر ستم ظریفی یہ ہوئی کہ جو ربط آپ نے دیا، اس کی فائلز ڈاؤنلوڈ کرنے سے سرور نے انکار کر دیا۔ Forbidden ایرر آگیا ۔۔۔

میں نے اپنے پاس موجود اسی سرور کے ایک اور ربط سے دوبارہ یہ سارا کام کرنا شروع کیا تو اب یہاں اسے فائلز ملنی شروع ہوگئیں:

7.png


یہ دیکھیں اس کتاب کے 1396 صفحات تک اسے مل گئے اور اب آگے آئی ڈی ایم دوسرے لیولز میں فائلز تلاش کر رہا ہے۔۔۔

میں نے اوپر بائیں ہاتھ پر Select All کیا اور اس میں سے جو فائلز ڈاؤنلوڈ نہیں کرنی تھیں وہ uncheck کر دیں۔۔۔

8.png
 

محمد امین

لائبریرین
واضح رہے کہ ہم نے چونکہ 2 لیولز منتخب کیے تھے تو ممکن ہے کہ وہ سرور میں موجود دوسری ڈائریکٹریز میں سے بھی فائلز نکالنا شروع کر دے۔ تو آپ سیدھے ہاتھ پر موجود تمام فائلز کے روابط دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کی مطلوبہ فائلز کونسی ہیں۔۔۔
 
ماشا ء اللہ ۔ بہت خوب ۔۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ۔۔ میں بالکل سمجھ گیا ۔۔۔ اگرچہ کہ مین تین ربط کی کوشش کر چکا ہوں اور ہر بار سرور نے میری درخواست رد کردی ،۔۔ ہاے رے قسمت !!!
آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا آمین
 
Top