ٹریول ایجنسی کا پروگرام

السلام علیکم
میں ٹریول ایجنسی کے معاملات کو سنبھالنے والا کوئی پروگرام تلاش کررہا ہوں، جو نہ صرف حساب کتاب رکھ سکے بلکہ سفری پروگرام کی تفصیلات کو بھی ریکارڈ کرسکے، شاید ڈیٹا بیس کا کوئی سوفٹ ویر ہوسکتا ہے۔ اگر کسی صاحب یا صاحبہ کی نظر سے اس طرح کا کوئی پروگرام گزرا ہو تو ضرور مطلع کیجئے گا
بہت مشکور ہونگا، اصحاب مجھے براہ راسے میرے میل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اردو محفل میں براہ راست برقی پتہ دینا محفل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کوئی بھی رکن آپ سے ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے۔
 
بہت شکریہ نبیل، میں کچھ کمرشل پروگرام جو یہاں اٹلی میں دستیاب ہیں گو کہ انکی اکثریت بہت مہنگی ہے مگر انکا جائزہ لے رہا ہوں جیسے ہی کوئی مناسب قیمت میں اچھا پروگرام دکھتا ہے تو یہاں پر بھی ضرور اسکے بارے بیان کروں گا۔
 
ڈاکٹر صاحب اردو محفل میں براہ راست برقی پتہ دینا محفل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کوئی بھی رکن آپ سے ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے۔

شمشاد بھائی میں نے تو ایک رائے مانگی تھی، جسکو مشورہ بھی کہا جاسکتا ہے ان دوستوں سے جو آئی ٹی میں مہارت رکھتے ہیں بلخصوص پروگرامر حضرات سے، کہ شاید کوئی صاحب کسی پروگرام کے بارے میں کچھ بھی بتا سکیں، کہیں نہیں کہا گیا کہ لنک فراہم کرو، یا اسکا کریک دو، البتہ سادہ سا سوال تھا کہ کسی صاحب کو کچھ بھی معلوم ہو تو راہنمائی کریں، جیسے کہ نبیل صاحب نے کی،

میری سمجھ میں نہیں‌ آرہا کہ آپ اصولوں کی طرف کیوں نکل گئے؟ یا آپ کو یہ پوسٹ کیوں بری لگی؟ وللہ اعلم بالصواب:brokenheart:
 
Top