ٹرین کا ڈبہ غائب

مغزل

محفلین
اس سے کہیے کہ ہمارے ملک سے بدامنی ، طالبان اور دہشت گردی سمیت مہنگائی کو غائب کرکے دکھائے ۔ لگ پتہ جائے گا۔
 

سلیم احمد

محفلین
جادو گر کا جادو

ایسے ٹرکس تو دنیا بھر میں‌دکھائے جاتے ہیں لیکن یہ سب ٹرکس ہوتے ہیں۔ ان کے لئے بہت اچھی طرح تیاری کی جاتی ہے بہت سارے لوگوں کا ایک گروپ ہوتا ہے جو کہ ساتھ کام کرتا ہے ۔ اس قسم کی ویڈیوز آپ کو یو ٹیوب پر دیکھنے کو کثرت سے مل جائیں گی ۔ لیکن دوسرے گروپس بھی ہیں جو ان جادوگروں کا راز کھولنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ۔
مثلا ایک ویڈیو دیکھیں جہاں امریکہ کا مجسمہ آزادی غائب کیا جارہا ہے ۔ اس ویڈیو میں‌دکھایا گیا ہے کہ کس طرح غائب ہوتا ہے ۔ باقی ٹرک یا ٹرین کا ڈبہ غائب کرنے کے لئے بھی اس سے ملتے جلتے ٹرکس استعمال کئے جاتے ہیں‌۔ ایک دفعہ ٹی وی پر دکھایا تھا کہ جادوگر ایک بڑے ہاتھی کو غائب کرتا ہے اور اسی وقت دوسرے چینل پر دکھایا جارہا تھا کہ جادوگر چیزوں کو کیسے غائب کرتے ہیں۔ یہ سب صرف کھیل تماشہ ہے اور اسے صرف تفریح کے لئے ہی دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا آئیڈیا ہے اور کیسے محنت سے آپ کے لئے پیش کیا جاتا ہے ۔
 
Top