پانچویں سالگرہ ٹائٹل برائے اراکین محفل : جشن سالگرہ پنجم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ٹائٹل برائے اراکین محفل

(اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر)

السلام علیکم

اراکین محفل کو ٹائٹل دینے کی روایت اس بار بھی جاری رکھتے ہیں ۔ گذشتہ سالوں میں فی البدیہہ اشعار یا دیگر شعرائے کرام کے کلام سے منتخب اشعار مختلف اراکین کو بطور ٹائٹل دیئے گئے ۔ یہ دھاگہ اس حوالےسے مخصوص ہے ۔ ٹائٹل دینے کے لیے اشعار کے علاوہ نثری جملہ بھی یا کوئی ایک کلمہ یا اصطلاح بھی پیش کر سکتے ہیں ۔

ٹائٹل دینے کے لیے دو میں سے کسی ایک انداز کو منتخب کر سکتے ہیں ۔ ٹائٹل (شعر ، کلمہ ، اصطلاح یا نثری جملہ) آپ جس رکن یا جن اراکین کے لیے پیش کرنا چاہیں ان کے نام بھی ساتھ لکھ دیں ۔

دوسرا انداز یہ ہوسکتا ہے کہ آپ رکن یا اراکین کے نام خود سے پیش نہ کریں بلکہ ٹائٹل (شعر ، کلمہ ، اصطلاح یا نثری جملہ) پوسٹ کر دیں اور دیگر اراکین اس ٹائٹل کو کسی بھی رکن محفل یا اراکین محفل کے نام منسوب کریں ۔

کوئی بھی ٹائٹل محض کسی ایک رکن محفل کے نام بھی کیا جاسکتا ہے یا ایک سے زائد اراکین محفل کے نام بھی کیا جا سکتا ہے ۔

ٹائٹل ، سنجیدہ ، مزاحیہ ، دعائیہ کسی بھی طرز میں پیس کیا جا سکتا ہے ۔

میں اس سلسلے کا آغاز درج ذیل شعر سے کر رہی ہوں ۔


دولت درد کو دنیا سے چھپا کر رکھنا
آنکھ میں بوند نہ ہو دل میں سمندر رکھنا


آپ کے خیال میں یہ ٹائٹل کس رکن محفل یا کن اراکین محفل کو پیش کیا جا سکتا ہے ۔ :happy:


نوٹ :

(جب ٹائٹل کے لیے ایک یا زائد نام پیش کر دیئے جائیں تو اس کے بعد مزید ٹائٹل پیش کرنے کے لیے آپ تمام اراکین محفل کو دعوت ہے اور اسی طرح یہ سلسلہ آگے بڑھتا جائے گا۔ )
 

خواجہ طلحہ

محفلین

ٹائٹل برائے اراکین محفل

(اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر)



دولت درد کو دنیا سے چھپا کر رکھنا
آنکھ میں بوند نہ ہو دل میں سمندر رکھنا
آپ کے خیال میں یہ ٹائٹل کس رکن محفل یا کن اراکین محفل کو پیش کیا جا سکتا ہے ۔ :happy:
بھئی جو ایسا ہے وہ خودی بتادے ،مجھے تو سمجھ نہیں آرہی ۔:whew:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے
جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے۔

اب بتائیےکہ اس کس پر فٹ بیٹھتا ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں بے پر کی اکثر اڑایا کروں گا
اور آپس میں تم کر لڑایا کروں گا۔

ہے کوئی جو خود سے اس شعر کو اپنے پر فٹ کرلے۔:openmouthed:
 

شمشاد

لائبریرین
ٹی وی پر ایک اشتہار آیا کرتا تھا
Philips make things better

تو میرے خیال میں یہ ٹائٹل نبیل بھائی پر فٹ بیٹھتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
دولت درد کو دنیا سے چھپا کر رکھنا
آنکھ میں بوند نہ ہو دل میں سمندر رکھنا

محمد وارث صاحب پر صادق آتا ہے
 

مغزل

محفلین
یہ کنارہ چلا کہ ناؤچلی ؟
کہیے کیا بات دھیان میں آئی ۔

یہ شعر محفل کی سب سے مخفی کردار کی حامل شخصیت ’فواد، (یوایس ڈیپارٹمنٹ والے )‘پر صادق آتا ہے
 

مغزل

محفلین
کس قدر معصوم ، کتنی شوخ ، لیکن بے وفا
ہم نے پوچھا کون ، تو گھبرا کے بولے زندگی

یہ شعر ’’ محفل کی زندگی شمشاد بھائی ‘‘ پر صادق آتا ہے
 
Top