٧ انچ یا ٨ انچ ٹیبلیٹس پر کتب خوانی ۔۔۔ایک نئی جہت ،ایک دلچسپ وقت گزاری

کتب چاہے اردو کی ہوں یا انگریزی کی ۔آن لائن یا آف لائن مطالعہ کرنا اسقدر دلچسپ ،حقیقی اور حظ افزا پہلے کبھی نہ تھا جتنا ٹیبلیٹس کے معرض وجود میں آنے کے بعد ہوا ہے.ان گنت ویب سائٹس دستیاب ہیں نیٹ پر جہاں سے آپ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہر کتاب ڈاونلوڈ کرکے حاصل کرسکتے ہیں ۔اب اسی کتاب کو آپ اپنے کمپیوٹر کی اسکرین پر پڑھنے پر بلاشبہ کوئی خاص مائل نہیں کرپائیں گے خود کو ،تاہم اسی کتاب کو اگر آپ مذکورہ بالا ٹیبلیٹس میں اوپن کریں تو بالکل ایک حقیقی کتاب کا سا نظارہ اور لطف منی بیک گارنٹی کے ساتھ ممکن ہے،بہرحال حسب سابق راقم الحروف کا پھر یہی کہنا ہے کہ ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں.
 
یاز

محفلین
متفق ہوں جناب۔
ویسے پانچ انچ یا اس سے زائد والی موبائل سکرین دستیاب ہو تو اب ٹیبلٹ وغیرہ کی بھی خاص ضرورت نہیں رہی۔
دوسرے یہ کہ ٹیبلٹ یا موبائل سے پڑھنے کے لئےمیں نے mobi, epub, lit وغیرہ کو پی ڈی ایف سے بدرجہا بہتر فارمیٹ پایا ہے۔
 
تاہم اردو کتب کا حصول پی ڈی ایف فارمیٹ میں زیادہ سہل اور ممکن ہے.اور یہ عین اسی کتاب کی مانند دکھتی ہیں ،یاز بھائی :):)
 
جی بالکل۔ جن فارمیٹس کا میں نے ذکر کیا ہے، ان میں اردو کتب ابھی مفقود ہیں، یا اگر ہوئیں بھی تو معدودے چند ہی ہوں گی۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی ،یہ سافٹویر تو میں ایک طویل عرصے سے یوز کررہا ہوں مگر کمپیوٹر پر .کیا ٹیبلیٹس یا موبائل میں بھی ی ای ریڈر کام دیتی ہے یا کوئی اور ہوگی؟
اوہ اچھا سوری۔ میں نے کمپیوٹر کا بتا دیا۔
اینڈرائڈ پہ میں نے lit فارمیٹ میں ابھی تک تو کوئی کتاب نہیں پڑھی، اس لئے اس کا کوئی تجربہ نہیں۔ ویسے بھیepub اورmobi کے ہوتے ہوئے کسی اور فارمیٹ کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی اب تو۔
 
یقین کیجئے میں اس وقت بھی گوگل پلے اسٹور میں میکروسوفٹ ریڈر سرچ کررہا تھا ،یاز بھائی ،کیونکہ میرے پاس ہزاروں کی تعداد میں بکس ہیں اس فارمیٹ میں!:):)
 
زیک

مسافر
متفق ہوں جناب۔
ویسے پانچ انچ یا اس سے زائد والی موبائل سکرین دستیاب ہو تو اب ٹیبلٹ وغیرہ کی بھی خاص ضرورت نہیں رہی۔
دوسرے یہ کہ ٹیبلٹ یا موبائل سے پڑھنے کے لئےمیں نے mobi, epub, lit وغیرہ کو پی ڈی ایف سے بدرجہا بہتر فارمیٹ پایا ہے۔
4.7 انچ آئی فون کی سکرین کتاب پڑھنے کے لئے چھوٹی لگتی ہے مگر کبھی کبھی پڑھ بھی لیتا ہوں۔ 9.7 انچ آئی پیڈ بڑی سکرین ہے مگر کچھ بھاری ہے اور ہاتھ میں پکڑ کر پڑھنا مشکل لگتا ہے۔ 6 انچ کنڈل پیپروائٹ میرا فیورٹ ہے۔
 
کنڈل تو شاندار چیز ہے جناب۔ (اگرچہ میں نے کبھی استعمال نہیں کی (کیونکہ میرے پاس ہے ہی نہیں))۔
اس میں بیک لِٹ والے ورژن بھی ہیں یا لائٹ جلا کے پڑھنا پڑتا ہے؟
 
4.7 انچ آئی فون کی سکرین کتاب پڑھنے کے لئے چھوٹی لگتی ہے مگر کبھی کبھی پڑھ بھی لیتا ہوں۔ 9.7 انچ آئی پیڈ بڑی سکرین ہے مگر کچھ بھاری ہے اور ہاتھ میں پکڑ کر پڑھنا مشکل لگتا ہے۔ 6 انچ کنڈل پیپروائٹ میرا فیورٹ ہے۔
بالکل درست فرمایا زیک بھائی. ٨ انچ ٹیب پڑھنے کے لئے تو لاجواب ہے ،مگر واقعی ہے کچھ وزنی !
 
فاتح

لائبریرین
ویسے یاز بھائی ،مجھے ابھی تک lit فارمیٹ کی کتابیں پڑھنے کا سافٹویر نہیں ملا ہے .براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کونسا ای ریڈر سافٹویر یوز کروں؟
آپ lit کے لیے کول ریڈر انسٹال کر کے دیکھیں۔
ورنہ کیلیبر میں lit کو اپنے پسندیدہ فارمیٹ میں تبدیل کر لیں۔ کیلیبر کو کمپیوٹر پر انسٹال کرنا ہو گا۔
 
آپ lit کے لیے کول ریڈر انسٹال کر کے دیکھیں۔
ورنہ کیلیبر میں lit کو اپنے پسندیدہ فارمیٹ میں تبدیل کر لیں۔
شکریہ فاتح بھائی ،
کول ریڈر تو میرے پاس انسٹال ہے مگر اس میں یہ فارمیٹ شایداوپن نہیں ہوتی اور کیلیبر واقعی کنورٹ کرنے کے لئے بہترین ہے ۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح بھائی ،
کول ریڈر تو میرے پاس انسٹال ہے مگر اس شاید یہ فمت اوپن ہوتی اور کیلیبر واقعی کنورٹ کرنے کے لئے بہترین ہے ۔
کول ریڈر میں بھی شاید صرف وہی lit فائلیں کھولی جا سکتی ہیں جو ڈیجیٹل رائٹس سے آزاد ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
4.7 انچ آئی فون کی سکرین کتاب پڑھنے کے لئے چھوٹی لگتی ہے مگر کبھی کبھی پڑھ بھی لیتا ہوں۔ 9.7 انچ آئی پیڈ بڑی سکرین ہے مگر کچھ بھاری ہے اور ہاتھ میں پکڑ کر پڑھنا مشکل لگتا ہے۔ 6 انچ کنڈل پیپروائٹ میرا فیورٹ ہے۔
کیا کنڈل پیپر وائٹ پر اردو کی سکین کی ہوئی کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ کیسا تجربہ تھا؟
 
اوشو

لائبریرین
کتاب کا مطالعہ تو اس کی اصل شکل میں ہی مزہ دیتا ہے. لیکن جن کتب تک ابھی رسائی نہیں ہوئی ان کے لیے پہلے ایک 7" کی ٹیبلٹ لی تھی اس میں پکڑنے میں اور سنبھالنے میں تو آسانی تھی لیکن آنکھوں کی مشقت زیادہ تھی تو پھر 10" کی ٹیبلٹ لی جس سے ہاتھوں کو کچھ مشکل ہوتی لیکن پڑھنے میں کافی آسانی ہو گئی.
ایک اور بات جو میرے نزدیک کافی اہم ہے.
اگر رات میں مطالعہ کرنے کی عادت ہو جیسا کہ میری ہے تو ای بک ریڈر کا نایٹ موڈ آن کر لیں جس سے کتاب کے رنگ الٹ جاتے ہیں یعنی لکھائی سفید اور پس منظر سیاہ ہو جاتا ہے. اس کے علاوہ برائٹنس بھی ممکنہ حد تک کم کر لینا چاہیے اس سے آنکھوں پر کم سے کم بوجھ پڑے گا. یہ سہولت کچھ ای بک ریڈرز میں ہے کچھ میں نہیں. ویسے میں میں moon+reader استعمال کرتا ہوں جس میں اس حوالے سے کافی سہولیات موجود ہیں جیسا کہ نائٹ تھیم کے علاوہ مختلف رنگوں کی تھیمز وغیرہ اور کسٹمائز کرنے کی سہولت جس سے دن میں پڑھنے کے لیے بھی اپنی سہولت کے مطابق رنگوں کا انتخب کیا جا سکتا مثلا کتاب کے سفید پس منظر کی بجا ئے تھوڑا خاکی سا پس منظر آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے.
لیکن اس کے باوجود میں اصلی کتاب کے ہی حق میں ہوں. اور جو کتب پسند ہوں جب بھی موقع میسر آئے ان کو خرید لیتا ہوں چاہے وہ ای بک کی شکل میں پڑھ چکا ہوں یا ان کی ای بک میرے پاس موجود ہو.
 
بجا فرمایا اوشو بھائی،
یہ نائٹ موڈ کا فیچر واقعی ایک زبردست سہولت ہے.:):)
 
زیک

مسافر
کیا کنڈل پیپر وائٹ پر اردو کی سکین کی ہوئی کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ کیسا تجربہ تھا؟
نہیں۔

چونکہ اس میں صرف گرے سکیل کے سولہ لیول ہیں اس لئے گرافکس اچھی نظر نہیں آتیں۔ خیال ہے کہ سکین شدہ صفحے اچھی کوالٹی میں نظر نہ آئیں۔
 
Top