ٔ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اردو ماہیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

طاہر

محفلین
اسلام و علیکم دوستو !
آج ایک لمبی غیر حاضری کے بعد حاضر ہوا ہوں ایک نیا سلسلہ لے کر جیسے کہ آپ عنوان دیکھ کر پہچان گئے ہوں گے ۔۔اردو ماہیا ۔۔۔ ماہیا اردو کی ایک بہت ہی اعلی صنف ہے جس کا ماخذ‌پنجابی زبان ہے۔چونکہ اردو ایک ایسی زبان ہے جو دوسری زبانوں کو آسانی سے اپنے اندر مدغم کر لیتی ہے ۔اسی طرح ماہیا بھی پنجابی سے اردو میں آسانی سے چلا آیا ۔اور اب تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ اردو ہی کی کوئی صنف ہو ۔

اردو میں ماہیا کو متعارف کرانے کا سہرا ہمت راہی شرما کے سر جاتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے اردو میں ماہیے کہے تھے۔
یہ سب سے پہلے لکھے جانے والے دو ماہیے ہیں جو راہی شرما نے 1936 میںبننے والے ایک فلم ’’ خاموشی‘‘ کے لیے لکھے تھے اور انکی اپنی آواز میں ہی ریکارڈ ہوئے تھے۔

اک بار تو مل ساجن
آکر دیکھ ذرا ٹوٹا ہو ا دل ساجن

سہمی ہوئی آہوں نے
سب کچھ کہہ ڈالا ،خاموش نگاہوں نے
 
الف عین

لائبریرین
یہ ہمّت رائے شرما تھے طاہر، راہی شرما نہیں۔۔
ان کا ہہی وہ گیت بھی ہے

تم روٹھ کے مت جانا
دل کا کیا شکوہ
دہوانہ ہے دیوانہ
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو ماہیے میں اصل جان مرحوم چراغ حسن حسرت نے ڈالی تھی اور انہیں کے زبانِ زدِ عام ماہیوں "باغوں میں پڑے جھولے" اور "راوی کا کنارا ہو" وغیرہ نے اس کو اردو کی ایک صنف بنایا ہے۔ یہ ماہیے بہت سارے گلوکاروں بلکہ مستند کلاسیکی گلوکاروں جیسے استاد برکت علی خان نے گائے بھی ہیں۔

میں نے "نقوش" یا "فنون" کے کسی نمبر میں اردو ماہیے کے ارتقا اور چراغ حسن حسرت کے ماہیوں پر ایک مقالہ پڑھا تھا اگر مل گیا تو انشاءاللہ حسرت کے ماہیے پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔

۔
 
جی ضرور شدت سے انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔
 
خاورچودھری

محفلین
ہمارے یہاں ایک ساتھی کا خیال ہے کہ اردو میں سب سے پہلے ماہیا ڈاکٹرغلام جیلانی برق نے لکھا۔۔۔۔ صحیح معلومات شاکرالقادری صاحب دے سکتے ہیں۔۔
 
Top