وی بلیٹن

nrafi

محفلین
سلام

سب سے پہلے نبیل بھائی کو اور ان کی تمام ٹیم کو اس بہت بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ نئی سائٹ کافی اچھی اور تیز چل رہی ہے۔

نبیل بھائی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وی بلیٹن کا اردو ترجمہ اور دوسرے اردو ہیک کیا پبلک میں پیش کیے جائیں گے۔۔ اگر ایسا ہو گا تو اردو زبان کے لیے بہت بڑی خدمت ہو جائے گی اور میں Smf کی طرح اولین وی بلیٹن کے اردو ترجمے کو استعمال کرے والوں میں سے ہوں گا۔۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ندیم، ابھی تو ہمارا موجودہ سیٹ اپ تجربات کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ ہمارا فی الحال مستقبل قریب میں وی بلیٹن کے لیے اردو سپورٹ فراہم کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
 

nrafi

محفلین
نبیل بھائی
اپکا ذاتی پیغام کے لیے باکس فل ہے۔۔ اس کا تو کچھ کریں۔۔ سپیس کلیر کرنا ہو گی شائید۔۔
 

nrafi

محفلین
یہ تو صاف صاف انکاری کی بات ہے کہ مسقبل میں‌کوئی ارادہ نہیں‌ہے

عبدالقدوس بھائی۔۔ اگر کوئی کسی پراجیکٹ پر کام کرتا ہے اور اس کے اوپر محنت کرتا ہے تو یہ اسکا حق ہے کہ وہ اس کو کس طرح استعمال اور تقسیم کرتا ہے۔۔

لیکن اردو کے بانی ہونے کے ناطے میرا نہیں خیال کہ محفل پر اردو کی ترویج کے سلسلے میں‌ایسا کچھ ہو گا۔۔
یہ میرا ذاتی خیال ہے۔۔۔ اور کچھ نہیں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بلیٹن کا لائسنس کمرشل ہے۔ اس کا ہیک اس طرح پبلک کے لیے ریلیز کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ میں اپنی جاب اور دوسرے پراجیکٹس میں بہت مصروف ہوں، میرے پاس فی الحال کسی ایسے موڈ کی تیاری اور اسے سپورٹ کرنے کا وقت نہیں ہے۔
 
سلام

سب سے پہلے نبیل بھائی کو اور ان کی تمام ٹیم کو اس بہت بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ نئی سائٹ کافی اچھی اور تیز چل رہی ہے۔

نبیل بھائی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وی بلیٹن کا اردو ترجمہ اور دوسرے اردو ہیک کیا پبلک میں پیش کیے جائیں گے۔۔ اگر ایسا ہو گا تو اردو زبان کے لیے بہت بڑی خدمت ہو جائے گی اور میں Smf کی طرح اولین وی بلیٹن کے اردو ترجمے کو استعمال کرے والوں میں سے ہوں گا۔۔

والسلام

شاکرالقادری صاحب نے پاک مجلس پر وی بلیٹن کا ترجمہ کیا ہے جو انشاء اللہ، جلد ہی عام استعمال کیلئے ریلیز کر دیا جائیگا۔ اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا موڈ نبیل بھائی پہلے ہی ریلیز کر چکے ہیں۔
 
Top