مضمون وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ اپ کرنا!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اب جبکہ متعدد فری اور اوپن سورس اردو فورم سوفٹویر پیکج دستیاب ہے تو اردو فورم سیٹ اپ کرنا قدرے آسان ہو گیا ہے۔ وی بلیٹن ایک کمرشل فورم سکرپٹ‌ ہے جو اپنی پاورفل فیچرز کی وجہ سے کافی مقبول بھی ہے۔ وی بلیٹن کا کوئی اردو پیکج دستیاب نہیں ہے لیکن اسے بطور ایک اردو فورم سیٹ اپ کرنا ممکن ہے۔ زیر نظر مضمون میں وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ‌ اپ کرنے سے متعلق ہدایات فراہم کی جائیں گی اور اس سلسلے میں پیش آنے والی مکنہ مشکلات کی نشاندہی کی جائےگی۔

وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ‌ اپ کرنے کے سلسلے میں ذیل کے مراحل پیش آتے ہیں:

1۔ مناسب سرور کنفگریشن کا انتخاب
2۔ ڈیٹابیس درست کولیشن کے ساتھ بنانا
3۔ وی بلیٹن کی فائلیں ہوسٹ پر ٹرانسفر کرنا
4۔ وی بلیٹن کی config.php فائل میں تبدیلیاں کرنا
5۔ وی بلیٹن انسٹال کرنا
6۔ انگریزی لینگویج فائل کی سیٹنگز تبدیل کرنا
7۔ اردو لینگویج فائل انسٹال کرنا
8۔ سنسر کردہ الفاظ کی سیٹنگز ڈیلیٹ کرنا
9۔ کسی اور فورم سوفٹویر سے وی بلیٹن پر منتقلی کی صورت میں پرانی فورم کا ڈیٹا وی بلیٹن میں منتقل کرنا
10۔ فورم کے ڈیفالٹ‌ سٹائل کی اردو کسٹمائزیشن
11۔ اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا
12۔ فورم کے تمام یوزرز کے لیے ٹیکسٹ ایڈیٹر موڈ سیٹ کرنا
13۔ فورم میں انگریزی سیکشن شامل کرنا

مناسب سرور کنفگریشن کا انتخاب کرنا

اپاچی ویب سرور: وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ‌ اپ کرنے کے لیے ایسے ویب ہوسٹ کا انتخاب کیا جانا چاہیے جہاں یونیکوڈ ڈیٹا کو ڈیٹابیس میں درست محفوظ کرنے اور ویب پیج پر سرو کرنے کی کنفگریشن ممکن ہو۔ اردو محفل فورم کے لیے وی بلیٹن کے استعمال کرنے کے سلسلے میں ہمارا تجربہ یہ ہے کہ یو ٹی ایف ڈیٹا کو وی بلیٹن میں صحیح طور پر ہینڈل کرنے کے لیے اپاچی ویب سرور کا ورژن 2.0.x+ ہونا چاہیے۔ اس وقت اردو ویب ڈومین پر اپاچی کا ورژن 2.0.64 کا استعمال ہو رہا ہے۔ البتہ ہم نے ابھی تک اپاچی 2.2.x کے استعمال کا تجربہ نہیں کیا ہے۔

پی ایچ پی: یونیکوڈ ڈیٹا کو درست ہینڈل کرنے کے لیے پی ایچ پی کا ورژن کم از کم 4.4 دستیاب ہونا چاہیے۔ لیکن بہتر یہی ہوگا کہ ہوسٹ پر پی ایچ پی 5 کا استعمال کیا جائے کیونکہ آفیشلی پی ایچ پی 4 کی سپورٹ ختم ہو چکی ہے۔ اگرچہ وی بلیٹن کے موجودہ ورژن پی ایچ پی 4.4 پر بھی چل جاتے ہیں لیکن وی بلیٹن کے آنے والے ورژن صرف پی ایچ پی 5 پر کام کریں گے۔

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس سرور: وی بلیٹن سکرپٹ رن کرنے کے لیے ایک مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس درکار ہوتی ہے۔ مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس سرور میں یونیکوڈ ڈیٹا کی سپورٹ اس کے ورژن 4.1 یا بہتر میں موجود ہے۔ ویسے آج کل زیادہ تر ویب ہوسٹس پر مائی ایس کیو ایل 5.0 دستیاب ہے۔

اردو ویب کی موجودہ ہوسٹنگ ڈریم ہوسٹ پر ہے جہاں یونیکوڈ اردو فورم چلانے کے لیے بالا کے تمام لوازمات دستیاب ہیں۔ فی الوقت اردو محفل فورم شیئرڈ ہوسٹنگ پر رن کر رہی ہے اور ابھی حال ہی میں فورم کی ٹریفک بڑھ جانے کے باعث ہم نے اردو ویب کی ڈیٹا بیسز کو ورچوئل پرائیویٹ سرور پر منتقل کیا ہے۔

فورم کے لیے ڈیٹابیس بنانا

اردو فورم کے لیے ڈیٹابیس بناتے وقت خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی کولیشن utf8_unicode_ci رکھی جائے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اگر آپ نے ڈیٹابیس مختلف کولیشن کے ساتھ بنائی ہے تو ذیل کی کمانڈ دے کر اس کی کولیشن تبدیل کی جا سکتی ہے:


وی بلیٹن کی فائلیں ہوسٹ پر ٹرانسفر کرنا

وی بلیٹن کی فائلیں ہوسٹ پر منتقل کرنے کے لیے کسی ایف ٹی پی کلائنٹ جیسے کہ فائل زلا وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ویب ہوسٹ پر فائل ٹرانسفر کے لیے سی پینل انٹرفیس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اگر ویب ہوسٹ پر آپ کا سیکور شیل اکاؤنٹ (ssh) ہے تو شیل اکاؤنٹ میں جا کر سیکیور کاپی (scp) کمانڈ استعمال کی جا سکتی ہے یا پھر WinSCP پروگرام کے ذریعے فائلیں منتقل کی جا سکتی ہیں۔ مزید تفصیل اس ربط پر ملاحظہ کریں۔


وی بلیٹن کی config.php فائل میں تبدیلیاں کرنا

وی بلیٹن کی انسٹالیشن شروع کرنے سے قبل فورم کی includes ڈائریکٹری میں config.php فائل درست اندراجات کے ساتھ موجود ہونی چاہیے۔ وی بلیٹن کے includes فولڈر میں ایک config.php.new فائل موجود ہوتی ہے جسے کاپی کرکے config.php میں ری نیم کر لیا جانا چاہیے۔ config.php فائل میں ڈیٹابیس کا ہوسٹ، یوزرنیم اور پاسورڈ اور دوسری تفصیلات کا اندراج کیا جاتا ہے۔ اس کی تفصیل اس ربط پر موجود ہے۔ اردو فورم سیٹ اپ کرنے کے لیے زیادہ اہمیت config.php میں ڈیٹابیس اینکوڈنگ کی سیٹنگ کی ہے۔ یونیکوڈ اردو فورم سیٹ اپ کرنے کے لیے ڈیٹابیس اینکوڈنگ کو utf8 پر سیٹ کیا جانا چاہیے جیسے کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

[SYNTAX="php"]$config['Mysqli']['charset'] = 'utf8';[/SYNTAX]

مزید تفصیلات اس ربط پر ملاحظہ کریں۔


وی بلیٹن انسٹال کرنا

وی بلیٹن کی فائلیں ہوسٹ پر ٹرانسفر کرنے اور config.php میں مناسب ترمیم کرنے کے بعد اس کی انسٹالیشن کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ وی بلیٹن کی انسٹالیشن کے مراحل کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد ایک عام انگریزی فورم سیٹ اپ ہوگی جسے ضروری تبدیلیوں کے بعد ایک اردو فورم کی شکل دی جا سکے گی۔

انگریزی لینگویج فائل کی سیٹنگز تبدیل کرنا

وی بلیٹن انسٹال کرنے کے بعد اس میں موجود ڈیفالٹ انگریزی زبان کی سیٹنگز تبدیل کی جانی چاہییں۔ جیسا کہ اس ربط پر دکھایا گیا ہے، انگریزی لینگویج کی کیریکٹر اینکوڈنگ کو UTF-8 پر سیٹ کیا جانا چاہیے۔

اردو لینگویج فائل انسٹال کرنا

اردو وی بلیٹن فورم کا ایک لازمی جزو اس کے انٹرفیس کا اردو زبان میں دستیاب ہونا ہے۔ اس کے لیے وی بلیٹن کی اردو لینگویج فائل درکار ہے۔ اردو محفل فورم پر وی بلیٹن کا جو اردو ترجمہ استعمال ہو رہا ہے وہ القلم کے شاکرالقادری صاحب کا کیا ہوا ہے۔ یہ اردو ترجمہ حاصل کرنے کے لیے ان سے یہاں محفل فورم پر یا پھر القلم پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اردو لینگویج فائل انسٹال کرنے کے لیے فورم کی Languages and Phrases سیٹنگز میں جا کر اردو لینگویج فائل کو اپلوڈ کیا جاتا ہے۔ اردو لینگویج فائل شامل کرنے کے بعد فورم کی ڈیفالٹ لینگویج کو اردو پر سیٹ کر دیں۔

سنسر کردہ الفاظ کی سیٹنگز ڈیلیٹ کرنا

وی بلیٹن کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں سنسر شپ سیٹنگز کی وجہ سے اردو متن میں کچھ حروف صحیح ڈسپلے نہیں ہوتے ہیں۔ اس کا حل یہی ہے کہ ان سیٹنگز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔ اس کے لیے ایڈمن سیکشن میں vBulletin Options > Censorship Options میں جا کر Blank Character Stripper کی سیٹنگز کو ڈیلیٹ کر دیں۔

دوسرے فورم سوفٹویر کا ڈیٹا وی بلیٹن میں امپورٹ کرنا

وی بلیٹن فورم سیٹ اپ کرتے ہوئے زیادہ تر صورتوں میں کسی اوپن سورس فورم سوفٹویر سے وی بلیٹن پر منتقل کیا جاتا ہے۔ اردو محفل فورم کو بھی سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن پر منتقل کیا گیا تھا۔ وی بلیٹن انسٹال کرنے کے بعد اس میں پرانی فورم کا ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔ وی بلیٹن میں دوسری فورمز کا ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے ImpEx سکرپٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ImpEx سکرپٹ وی بلیٹن کے ممبرز ایریا سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اردو وی بلیٹن فورم میں پرانی فورم سے ڈیٹا امپورٹ کرتے ہوئے اس بات کیا خیال رکھنا چاہیے کہ ImpExConfig.php فائل میں پرانی فورم اور نئی وی بلیٹن فورم کی ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ utf8 پر سیٹ کی جائے۔ اگر پرانی فورم کی ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ utf8 سے مختلف ہو تو پہلے ڈیٹابیس کو نئی اینکوڈنگ پر کنورٹ کیا جانا چاہیے۔ ImpExConfig.php فائل ایڈٹ کرنےکے بارے میں مزید تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

کچھ فورم سوفٹویر سے ڈیٹا وی بلیٹن میں منتقل کرنے کے بعد فورم کے تمام ممبران کے لیے نیا پاسورڈ حاصل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اس صورت میں فورم کے تمام ممبران کو ای میل کرکے ان سے نیا پاسورڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جانی چاہیے۔

ImpEx سکرپٹ استعمال کرنے کے سلسلے میں ذیل کے روابط کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے:


ImpEx Import System

Importing HOWTO
Char set conversion

کسی اور فورم سے وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد ایک مسئلہ پرانے روابط کے ناکارہ ہو جانے کا پیش آتا ہے۔ وی بلیٹن میں موضوعات اور پیغامات کے روابط دوسرے فورم سوفٹویر کے مقابلے میں مختلف طریقے سے تشکیل دیے جاتے ہیں۔ اس مسئلے کا حل اس طرح نکالا جا سکتا ہے کہ پرانے روابط کو نئے روابط پر ری ڈائریکٹ کرنے کا بندوبست کیا جائے۔ اس سلسلے میں ذیل کے ربط پر مفید معلومات موجود ہیں:


External incoming links




فورم کے لیے اردو سٹائلز تیار کرنا

اردو وی بلیٹن فورم کی انسٹالیشن مکمل ہونےکے بعد اس میں اردو متن درست دکھانے کے لیے اس کے ڈیفالٹ سٹائل کی اردو کسٹمائزیشن ضروری ہے۔ اس کے لیے ڈیفالٹ سٹائل کی Main CSS سیٹنگز میں جا کر مناسب فونٹ سٹائل اور پوائنٹ سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔ مختلف اردو فونٹس کے لیے علیحدہ سٹائل تیار کرنے کے لیے ڈیفالٹ اردو سٹائل کے ذیلی سٹائل شامل کرکے ان میں ضروری تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ان ذیلی سٹائلز میں کلر سیٹنگز بھی تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ وی بلیٹن کے ڈیفالٹ سٹائل میں شامل گرافکس کی پی ایس ڈی فائل وی بلیٹن کے ممبرز ایریا سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان گرافکس میں اردو ٹیکسٹ شامل کرکے انہیں اردو فورم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اردو محفل فورم پر استعمال ہونے والے اردو بٹن اس ربط سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا‌‌

اردو وی بلیٹن فورم میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرکے اس کے پوسٹ پیج اور دوسرے صفحات پر براہ راست اردو لکھنا ممکن ہو جاتا ہے اور اس کے لیے کمپیوٹر پر اردو لینگویج سپورٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کی ہدایات اس کے اردو ایڈیٹر موڈ میں موجود ہیں جو یہاں یا یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‌ نوٹ کریں کہ اردو یوز نیم صرف انہی فورمز پر درست کام کریں گے جن میں ویب پیج کی کیریکٹر اینکوڈنگ UTF-8 پر سیٹ ہو گی اور جن کی ڈیٹابیس کی کولیشن بھی درست (utf8-unicode_ci) سیٹ ہو۔

فورم کے تمام یوزرز کے لیے ایڈوانسڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر موڈ سیٹ کرنا

اوپر جس اردو ایڈیٹر کا ذکر کیا گیا ہے وہ صرف ٹیکسٹ ایڈیٹر موڈ میں کام کرتا ہے اور وزی وگ موڈ میں کام نہیں کرتا ہے، اسی لیے فورم میں اردو ایڈیٹر کرنے کے بعد فورم کے تمام یوزرز کے پروفائل میں ایڈیٹر موڈ کو وزی وگ ایڈیٹر کی بجائے ایڈوانسڈ ایڈیٹر موڈ پر سیٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ کام ذیل کی ڈیٹابیس کویری رن کرکے کیا جا سکتا ہے:

[SYNTAX="php"]UPDATE user SET showvbcode=1;[/SYNTAX]

اگر آپ کی فورم کی ڈیٹابیس میں یوزرز ٹیبل کا نام مختلف ہے تو بالا کی کویری میں یوزرز ٹیبل کا درست نام استعمال کریں۔ ڈیٹابیس کویری رن کرنے کے لیے آپ phpMyAdmin انٹرفیس کا استعمال کر سکتے۔ وی بلیٹن کے ایڈمن کنٹرول پینل سے بھی ڈیٹابیس کویری رن کی جا سکتی ہے، لیکن اس سے پہلے فورم کی includes/config.php فائل میں اس یوزر کی نشاندہی کرنا ضروری ہے جو ڈیٹابیس کویری رن کرنے کا مجاز ہو جیسا کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

[SYNTAX="php"] // ****** USERS WITH QUERY RUNNING PERMISSIONS ******
// The users specified here will be allowed to run queries from the control panel.
// See the above entries for more information on the format.
// Please note that the ability to run queries is quite powerful. You may wish
// to remove all user IDs from this list for security reasons.
$config['SpecialUsers']['canrunqueries'] = '1';[/SYNTAX]


فورم میں انگریزی سیکشن شامل کرنا‌‌

اردو فورم میں انگریزی زمرہ جات شامل کرنا ایک آپشنل سٹیپ ہے۔ آپ چاہیں تو ایک موڈ شامل کرکے فورم کے کسی زمرہ کی لینگویج انگریزی پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اسی زمرے پر انگریزی سٹائل سیٹ کرکے اسے باقاعدہ انگریزی فورم کی شکل دی جا سکتی ہے۔ یہ موڈ اس ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اردو محفل فورم پر انگریزی سیکشن اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ اس مضمون میں پیش کی گئی معلومات ان دوستوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی جو وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ‌ اپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مضمون میں پیش کردہ تفصیلات ہمارے تجربات سے اخذ کی گئی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی اور دوست نے اردو وی بلیٹن فورم سیٹ اپ کرتے ہوئے مختلف مشاہدات کیے ہوں۔ اگر کسی دوست کے ذہن میں اس مضمون کو بہتر بنانے کے لیے کوئی تجاویز موجود ہوں تو انہیں ضرور یہاں پیش کریں۔
والسلام‌‌
 

silent.killer

محفلین
بہت خوب۔
اگر آپ ImpEx Import System کے استعمال کا طریقہ یہان اردو میں بیاں کر دیں تو عنایت ہوگی
اور اس کے ساتھ ویب پیڈ کے انٹیگریشن بھی یہاں‌بیان کردیں
شکریہ
 

ارم

محفلین
میرے خیال سے اگر اس کی اردو میں ٹرانسلیشن کی ہوئی فائلز دے دی جائیں ڈاون لوڈ میں تو کوئی حرج نہیں۔ تا کہ نئے سرے سے کسی کو محنت نا کرنی پڑے۔ یا کسی کے پاس ترلے منت نہ کرنی پڑے۔ میری ایک یہی رائے ہے۔ اگر کسی کو بری نہ لگے۔
 

silent.killer

محفلین
ویسے میرا بھی یہی خیال ہے
میں نے شاکر بھائی کو درخواست کی ہوئی ہے جیسے ہی کچھ حاصل ہوگا یہاں اس کا ڈاؤن لوڈ لنک فراہم کر دوں گا
 

silent.killer

محفلین
نبیل بھائی میں نے اوپن پیڈ آپ کے دئے ہوئے وی بی لنک کے مطابق انسٹال کر لیا جس میں میں کامیاب ہو گیا
مگر کچھ مسائل رہ گئے ہیں‌ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں
1: فوری جواب میں کی بورڈ سہی نظر نہی آرہا جبکہ دوسرے خانہ جات میں‌کچھ اس طرح ہے

2: کچھ جگہ پر ایڈیر اردو میں نہی جیسا کہ فوری تدوین میں
3: کیا ایسا ممکن ہے کہ ایڈیٹر ہر پروفائل میں‌ خود سے اردو والا ہو ناکہ wysiwg کو کینسل کر کے نارمل پر لانا پڑے؟
میں وی بی کا نیا ورژن 0۔8۔3 استعمال کر رہا ہوں۔
برائے مہربانی یہاں ہی جواب دیجئے گا تاکہ دوسرے اراکین کا بھی بھلا ہو
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم وی بلیٹن کی لینگویج فائل کو پبلک فورم پر شیئر نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ یہ لائسنسڈ سوفٹویر کا حصہ ہے۔ اگر شاکرالقادری صاحب کسی کو یہ لینگویج فائل فراہم کر دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے ڈاؤنلوڈ کے لیے عام فراہم کر دیا جائے۔

آپ اوپر دی گئی ہدایات کو پہلے بغور پڑھیں، پھر ان پر عمل کریں۔ پہلی پوسٹ میں بیان کیا جا چکا ہے کہ انگریزی لینگویج فائل کی اینکوڈنگ کو utf-8 پر سیٹ کرنا ہے۔ اردو ایڈیٹر کا موڈ شامل کرنے فوری تدوین کے ایڈیٹر میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لیے vbulletin_quick_edit.js فائل میں تبدیلی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میں ان تبدیلیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دوں گا۔
 

فخرنوید

محفلین
کیا کہیں پر ویب پیڈ انٹیگریشن کا طریقہ موجود ہے؟ کسی دوسرے فورم وغیرہ پر انٹیگریشن کرنا ہے۔ اس کی تھیم کی فائلز پی ایچ پی ایکسٹینشن والی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پیڈ کے استعمال کا طریقہ اس کی ڈاکومنٹیشن میں موجود ہے جو اس کی ڈاؤنلوڈ میں بھی شامل ہے۔
 

silent.killer

محفلین
نبیل صاحب آپ نے تبدیلیوں کی تو بات کردی
لیکن میرے سوالات تو وہی رہ گئے
خیر
آپ تصویر والا مسئلہ تو بیان کر دیں
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
تصویر کا معاملہ میں بیان کر چکا ہوں کہ اسکے لیے آپ کو ڈیفالٹ لینگویج کی سیٹنگ میں جا کر کیریکٹر اینکوڈنگ کو utf-8 پر سیٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 

silent.killer

محفلین
سلام علیکم
سب کام سہی طرح‌ سے ہو گیا ہے
میں نے یہاں‌کہیں‌پڑھا تھا کی بورڈ کا سائز تبدیل کرنے کے بارے میں۔ لیکن مجھے وہ موضوع مل نہی رہا
میں‌ وی بی میں اردو کی بورڈ کا سائز محفل فورم کے کی بورڈ جتنا کرنا چاہ رہا ہوں ۔ مجھے اس کیلئے کیا کرنا ہوگا
شکریہ
 
Top