وی بلیٹن میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن

عبدالرحمٰن

محفلین
بسم اللہ الرحمان الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سب سے پہلے نبیل ، زکریا اور آصف بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں‌نے اردو دنیا میں‌ایک انوکھا کام کرکے کمال کردیا۔

میرا مسئلہ کچھ اس طرح ہے کہ میں‌نے http://www.vbulletin.com/forum/ فورم کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے سب کام الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اچھا اور آسان ہوگیا مگر میں چاہتا ہوں‌کہ اس کے ‌لکھنے والے باکس (پوسٹ باکس) میں اردو لکھی جائے چاہے یوزر کے پاس اردو انسٹال ہو یا نہ ہو
جیساکہ آپ کے فورم میں‌پوسٹ کرتے وقت بغیر اردو انسٹال کئے لکھی جاتی ہے
اگر کوئی بھائی میری مدد کرسکتا ہے تو برائے مہربانی خیر کے کام میں‌دیر نہ کرے۔ اللہ آپ سب کا بھلا کرے (آمین)

((ویسے میں جب بھی اردو محفل میں‌لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہوں‌ نہیں ہوسکتا معلوم نہیں کیا وجہ ہے آج ابھ پتہ نہیں قسمت کیسے کھلی اور میرا یہ پیغام آپ تک پہنچا))
میری ای میل ملاحظہ ہو: urduvb@hotmail.com
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
وی بلیٹن آزاد سافٹویر نہیں۔ مطلب آپ نے خریدا ہوگا۔ چلیں جو بھی ہے۔ اصل میں ویب پیڈ کی شمولیت کا طریقہ کار یہیں کہیں موجود ہے۔ نبیل بھائی کل سے نہیں آئے محفل پر امید ہے وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔
نبیل بھائی: مجھے بھی ضرورت ہے اس طریقہ کار کی۔ میں ورڈپریس کے سلسلے میں کچھ تجربات کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس کے پوسٹ لکھنے والے قطعے، نام اور تبصروں والے قطعات میں ویب پیڈ شامل کرکے کچھ نتیجہ نکالوں گا۔ یہی کام اس موڈ کے ذریعے بھی کرنے کا ارادہ ہے پھر جو اچھا لگا اسی کی سفارش کروں گا اردو ورڈپریس میں شمولیت کے لیے۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
دوست بھائی
آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ اس سے پہلے میرے پاس عربی فورم ہے جو کہ میں‌نے خریدا ہے اور اسی کی ایک کاپی اپنے لوکل سرور پر ھوسٹ کرکے اردو زبان میں ٹرانسلیٹ کیا ہے۔
اور باقی ابھی تک میرے سوال کا جواب نہیں ملا
کسی محترم بھائی کا انتظار ہے
شکریہ!
 

دوست

محفلین
لیں جی۔ اگر آپ گوگل کرلیتے تو مل جاتا خیر۔
http://www.urduweb.org/blog/2005/03/23/
یہاں پر اردو ویب کےبلاگ پر ساری تاریخ مع تفصیل شمولیت موجود ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=85
اس فورم پر اردو ویب پیڈ کے بارے میں محفل پر ہونے والی بات چیت موجود ہے۔ امید ہے اب مسئلہ حل ہوگیا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر اور رحمان، اردو ویب پیڈ کو استعمال کرنےکےلیے معلومات کے لیے ذیل کے ربط سے رجوع کریں:

اردو ویب پیڈ کا طریقہ استعمال

اگر کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو ضرور پوچھیں۔

رحمان، آپ نے عربی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے؟ پھر تو آپ عربی کے عالم ہوئے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت اہم بات ہے کہ انٹرنیٹ کی ٹرمنالوجی کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے ہمارے سامنے فارسی اور عربی کے تراجم بھی ہونے چاہیئے ہیں۔

رحمان صاحب، ایک تو آپ اس محاذ پر ہمارے ساتھ ہیں اور عربی سے متعلق مفید مشوروں سے نواز سکتے ہیں۔ دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا کوئی ایسی انگریزی ٹو عربی انٹرنیٹ لغت موجود ہے جس سے ہم فائدہ حاصل کر سکیں۔
اگر ایسی کوئی لغت موجود ہو، تو میری آپ سے پرزور گذرارش ہو گی کہ اسے خرید کر ہمارے حوالے فرمائیے۔ [آپ نے دیکھ ہی لیا ہو گا کہ یہاں پر لوگ ترجمے کے سلسلے میں بہت سرگرم ہیں]

اگر ایسی ڈکشنری نہ بھی موجود ہو، تب بھی ہو سکتا ہے کہ لینکس وغیرہ کی فائلوں کا عربی میں ترجمہ ہو۔ اگر یہ ترجمہ شدہ فائلیں ہی مل جائیں تو بھی بہت فائدے کے امکانات ہیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس کو ٹِنی ایم ایس ای میں شامل کرنا چاہوں تو ہوجائے گا کیا؟؟
وہ تو سارا خود جاوا سکرپٹ ہے۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل بھائی طریقہ بتانے کا شکریہ
لیکن کیا آپ نےاپنے php bb فورم میں‌اردو لکھنے کا طریقہ بھی اسی طریقے سے ترتیب دیا ہے؟
دوسری بات عربی کے عالم ہونے کی تو اس کا جواب یہ ہے کہ عربی فاضل ہونے ناطے عربی جانتا ہوں‌اور کچھ نہیں
===================================
مہوش باجی آپ نے جو درخواست کی ہے اُس کا حل موجود ہے لیکن ذرا تفصیل سے عرض کریں تاکہ تلاش کرنے میں‌آسانی ہو نہ کہ دشواری۔
===================================
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی رحمان، اردو phpbb میں بھی ویب پیڈ کی انٹگریشن کا یہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل بھائی اگر ہوسکے تو وی بلٹن فورم میں اردو لکھنے کا طریقہ آپ ہی ترتیب دے دیں‌تو کتنا اچھا ہوگا۔

جواب کا انتظار ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رحمان نے کہا:
نبیل بھائی اگر ہوسکے تو وی بلٹن فورم میں اردو لکھنے کا طریقہ آپ ہی ترتیب دے دیں‌تو کتنا اچھا ہوگا۔

جواب کا انتظار ہے۔

رحمان، مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس vBulletin نہیں ہے۔ ایک صاحب نے تجربات کے لیے مجھے vBulletin دینے کا کہا تو ہوا ہے۔ جب میں vBulletin اپنے کمپیوٹر پر ایک مرتبہ انسٹال کروں گا تو اس کے بعد ہی کوئی تجربات کر سکوں گا۔ ویسے آپ اپنی فورم کا ربط تو فراہم کریں۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
لیجئے نبیل بھائی

دیر سے جواب دینے پر معذرت

بس ذرا رمضان کے مہینے میں‌میری مصروفیات بڑھ گئیں ہیں‌
زیادہ بل آنے کی وجہ سے ٹیلیفون کنکشن بھی کٹ ہوگیا تھا
اب واپس آیا ہے اور dsl سسٹم کے آنے کا انتظار ہے
http://www.abufares.com/urdu
یہ فورم فقط تجربہ کرنے کیلے موجود ہے
عنقریب فورم پر کام مکمل ہوجانے کے بعد ایک مکمل اردو
فورم کا دھڑلے سے افتتاح‌کریں‌گے
آپ کے مزید آراء اور مشوروں‌کے ساتھ بھرے جواب کا انتظار رہے گا۔
آپ کا بھائی عبدالرحمٰن الحکیم
 
فورم کافی دلچسپ

عبد الرحمٰن صاحب آپ کا فورم کافی دلچسپ لگ رہا ہے اور خوشی کی بات ہے کہ اردو میں فورمز کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آپ کو فورم کے سلسلے میں دو کام ابھی کرنے ہوں گے:

۔ فونٹ کی تبدیلی

وی بلیٹن کی سٹائل فائلوں میں کسی اردو فونٹ (نفیس، ایشیا ٹائپ، نسخ یونی کوڈ) کا استعمال کریں (بجائے سیرف یا تاہوما) یہاں وہی مسئلہ آئے گا کہ کیا آپ کا فورم ان فونٹ میں پڑھنے کے لائق رہ جاتا ہے؟

۔ اردو پیڈ کا اضافہ

اس کے لیے http://www.boriat.com/urdujavascripteditor/ پر بھی نظر ڈالیے گا۔ میرے خیال میں اس ایڈیٹر کی integration نسبتاً آسان ہے۔ وی بلیٹن کی فائلوں میں آپ کو تمام <textarea> اور <input> کو تبدیل کرنا ہوگا۔
 

دوست

محفلین
بہت اچھے بھئی بہت اچھے۔
اچھی چیز لگ رہی ہے۔ بالکل اس کا دھڑلے سے افتتاح کریں۔ ویب پروگرام ویسے بھی کم ہی دستیاب ہیں میرا مطلب کاپی رائٹٹد پروگراموں سے تھا اور دستیاب سے مراد مفت دستیابی۔ :D :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں آج کل درون خانہ وی بلیٹن میں اردو سپورٹ‌ شامل کرنے پر کام کر رہا ہوں لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں لگ رہا۔ وی بلیٹن میں سٹائل تبدیل کرنا کافی آسان ہے اور یہ ایڈمن کنٹرول پینل کے ذریعے ہو جاتا ہے۔ اصل مسئلہ utf-8 اینکوڈنگ کی سپورٹ‌ کا ہے۔ اسے utf-8 میں سیٹ کریں تو ویسے تو پوسٹ ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن عجیب بات ہے کہ حرف ح حرف ت سے بدل جاتا ہے۔ :x

دوسری جانب اگر اس کی اینکوڈنگ ISO-8859-1 پر سیٹ‌ کر دی جائے تو پوسٹ‌ کا ٹیکسٹ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن پھر یہ یونیکوڈ نہیں رہتا بلکہ Numerical Character Reference کی شکل میں سٹور ہوتا ہے۔ اس طرح اس کی افادیت جاتی رہتی ہے کیونکہ اس میں سرچ وغیرہ نہیں ہو سکتی۔ رحمان کی فورم میں اینکوڈنگ windows-1256 ہے اور اس میں ٹیکسٹ بھی یونیکوڈ میں نظر آ رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ اینکوڈنگ سب پلیٹ فارمز پر ٹھیک چلے گی؟

ابھی ایسے کئی سوالات ہیں جن کا جواب ڈھونڈھنے کے لیے مجھے کام کرنا ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ اس اثنا میں کوئی اور ان سوالوں کا جواب ڈھونڈھ نکالے۔

میں وی بلیٹن کی ٹیمپلیٹ میں اردو ویب پیڈ شامل کرنے میں بھی کامیاب ہو گیا تھا لیکن اینکوڈنگ ادھر ادھر کرنے میں ٹیمپلیٹ ہی کرپٹ ہو گئی۔ بہرحال جب مجھے وقت ملا، میں اس پر دوبارہ کام کروں گا۔ وی بلیٹن میں اردو سپورٹ شامل ہو جانا بھی انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
دوست نے کہا:
بہت اچھے بھئی بہت اچھے۔
اچھی چیز لگ رہی ہے۔ بالکل اس کا دھڑلے سے افتتاح کریں۔ ویب پروگرام ویسے بھی کم ہی دستیاب ہیں میرا مطلب کاپی رائٹٹد پروگراموں سے تھا اور دستیاب سے مراد مفت دستیابی۔ :D :D
بھائی میں پہلے بھی یہ بتا چکا ہوں‌کہ میرے پاس عربی فورم ہے
اور اسی کی کاپی اردو سائٹ پر اپلوڈ کی ہے صرف آپ جیسے ماہر بھائیوں سے آراء وتجاویز اکٹھی کرنے کیلئے
تسلی کیلئے یہ میرا عربی فورم ملاحظہ ہو:
http://www.abofares.com/vb
 

عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل بھائی اچھا کیا آپ نے وی بلیٹن میں اردوسپورٹ کرنے کا کام شروع کردیا ہے یہ آپ کا اردو دنیا پر ایک مزید احسان ہوجائے گا۔
بھائی utf-8 اینکوڈنگ کی سپورٹ‌ کا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ آپ نے بتایا کہ پوسٹ تو صحیح ہوجاتی ہے۔
رہی بات حرف ح ت سے بدل جاتا ہے اس کی فکر نہ کریں اس کا حل میرے پاس موجود ہے۔
اور جو آپ نے میرے فورم کے بارے میں بتایا کہ وہ اینکوڈنگ windows-1256 ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب میں نے اپنے عربی فورم کی عربی لغت کی اصلاح کی تب مجھ سے غلطی سے اردو لکھی گئی (کمپیوٹر پر اردو انسٹال تھی اور کیبورڈ عربی سے انگلش میں تبدیل کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا) تو اسی عربی لغت فائل کی کاپی بناکر اس پر اردو ترجمہ شروع کردیا اور یہ سلسلہ چلتا گیا اور معلوم ہوا ہے کہ جس فورم کے ورژن پر میں کام کررہا ہوں وہ پرانا ہے تب اپنے سرور ہوسٹ سے جدید ورژن کا مطالبہ کیا اور جدید پیکج ملتے ہی اس پرانی لغت فائل کو اپ ڈیٹ کرنے میں لگ گیا۔(ورژن نمبر 5۔3)
اور اب ورژن 6۔3 آیا تو اس پر عربی اینکوڈنگ سے utf-8 اینکوڈنگ میں اپ ڈیٹ کررہا ہوں ۔
مجھےآپ سے صرف یہ کہنا ہے کہ آپ utf-8 اینکوڈنگ پر اردو سپورٹ کا کام شروع کردیں۔
اور اگر کوئی دشواری پیش آئے تو ضرور پوچھیں۔ ان شاء اللہ تعاون جاری رہے گا۔
اور کچھ ہی دنوں میں جدید 6۔3 ورژن لغت فائل utf-8 اینکوڈنگ کے ساتھ تیار ہوجائے گی۔
نبیل بھائی آپ کے جواب کا انتظار ہے۔
والسلام علیکم
عبدالرحمٰن
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، اگر آپ کے پاس ح کے ت میں بدلنے میں کا حل موجود ہے تو وہ یہاں بتا ہی دیتے۔ باقی وی بلیٹن میں utf-8 اینکوڈنگ کا تو کوئی مسئلہ لاحق نہیں لگ رہا۔ utf-8 سپورٹ کے لیے ڈیٹابیس بناتے وقت اینکوڈنگ کا خیال رکھنا چاہیے۔ دوسرے سورس کوڈ میں ایک لائن شامل کرنا پڑتی ہے جس سے ڈیٹابیس کے ساتھ کنکشن utf-8 موڈ میں رہتا ہے۔ لیکن میں نے فی الحال وی بلیٹن کے سورس کوڈ کو ہیک نہیں کرنا شروع کیا۔
 
Top