ویڈیو کال کے بعد واٹس اپ پرگروپ کال بہت جلد۔

l_393905_070046_updates.jpg


گروپ کال کی سہولت جلد واٹس اپ پرجلد دستیاب ہو گی، اس سلسلے میں آزمائشی جائزہ لیا جا چکا ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ویڈیو کال کے بعد واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس فیچر سے ناصرف وائس کال پر ایک سے زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔

ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورژن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے کئی فیچرز میں اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس میں، اسٹوری اسٹیٹس، کلر اسٹیٹس فیچرز ایموجیز اور دیگر شامل ہیں۔
روزنامہ جنگ
 
Top