ویب ٹیمپلیٹ #2

مغزل

محفلین
لیجیے جناب ہم نے ایک سانچہ بنایا ہے ، اچھا لگے تو حوصلہ افزائی کیجیے گا۔
فائل بھی منسلک ہے اور تصویری نمونہ بھی۔

templ10.jpg
 

Attachments

  • URDU.zip
    98.8 KB · مناظر: 35

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی ، اسے الگ لڑی میں تبدیل کرنے کیلیے ۔
AHsadiqi, ابن سعید, الف عین, ایم بلال, راجہ صاحب, زیک صاحبان کا بھی بہت بہت شکریہ ۔
خصوصا AHsadiqi صاحب / صاحبہ کا کہ مجھے قیمتی تحفہ عطا کیا ۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
شکاری بھیا یہ ویب کیلیے سانچہ ہے ، بلاگ کا نہیں ۔ بلاگ پرکام کررہا ہوں دو ایک جو مقدور ہوا پیش کرتا ہوں
 

راجہ صاحب

محفلین
محترم مغل بھائی
کیا آپ سرچ کے آپشن میں اردو پیڈ شامل کر سکتے ہیں مجھ سے تو خاصی کوششوں کے بعد بھی نہیں ہوا :(

اور نیچے جو بلاگرز کی حرکت کرتی پٹی ہے اس کو بھی بائیں سے دائیں حرکت دیں تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو

امید ہے آپ وقت نکال کر یہ سب بھی کر دیں گے :lovestruck:
 

مغزل

محفلین
صاحب اردو میں تلاش کرلپ کلیدی تختے سے کی جاسکتی ہے ۔ مگراس پر علوی اطلاق نہیں ہورہا ۔ سعو د بھائی کو اس لڑی میں مدعو کیجیے ربط دے کر،
وہی حل نکالیں گے کہ سمت میں انہوں نے اسے استعمال کیا ہے ۔ دوسرا معاملہ حل ہوگیا ہے ۔
والسلام
 

Attachments

  • URDU Web 2 (3M).zip
    103.4 KB · مناظر: 2

راجہ صاحب

محفلین
شکریہ مغل بھائی
:notworthy:
نیچے والی پٹی کی حرکت تو ٹھیک ہو گئی ہے لیکن تلاش کے آپشن میں اردو پیڈ تو آپ نے شامل ہی نہیں کیا :confused:
 

مغزل

محفلین
شکریہ مغل بھائی
:notworthy:
نیچے والی پٹی کی حرکت تو ٹھیک ہو گئی ہے لیکن تلاش کے آپشن میں اردو پیڈ تو آپ نے شامل ہی نہیں کیا :confused:

سعود بھائی اور نبیل بھائی سے درخؤاست ہے کہ ہماری مدد فرمائیں ۔ہمیں اس کی تنصیب کی بابت بتائیں ۔ آپ نبیل بھائی اور سعود صاحب کو ذپ کردیں یہ لنک دے کر ۔۔ انشا اللہ یہ بھی ہوجائے گا۔ والسلام
 

راجہ صاحب

محفلین
لیجیئے جناب خود کو ہی ہمت کرنی پڑی ہے
اردو تلاش کے آپشن میں ویب پیڈ شامل کر لیا ہے :party:

لیکن اٹیچ کیسے کروں بھائی جی :confused:
 

راجہ صاحب

محفلین
بھائی جی یہی بات تو میں کہہ رہا ہوں کہ میں یہاں فائل اٹیچ نہیں کر سکتا :doh:
کسی ظالم نے یہ سہولت بھی چھین لی ہے میری :cry2: :cry2: :cry2:
 

مغزل

محفلین
ذپ فولڈر میں کنورٹ کیجیے ۔۔ اور 4shared.com پر اپلوڈ کر کے ربط فراہم کیجیے ۔والسلام
 
اوہ مغل بھیا کیا مسئلہ در پیش ہے بھائی۔ میری توجہ ان دنوں ادھر مبذول نہیں ہوسکی۔ آپ مجھے جی میل پر ای میل کر دیتے ایسی کوئی بات تھی تو۔
 
برادرم مغل!

میں نے سرچ باکس میں اردو تحریر شامل کر دی ہے۔ ساتھ ہی آپ کا کوڈ بھی کسی قدر آپٹیمائز کر دیا ہے۔ غیر ضروری فائلیں اور فولڈر ہٹا دئے ہیں۔ اور انڈٰکس فائل کی سائز گھٹا کر آدھی کر دی ہے تا کہ سائٹ کھلنے میں وقفہ کم لگے اور ان لائن سی ایس ایس رولز کو ایک علیحدہ فائل میں منتقل کر کے انڈیکس میں لنک کر دیا ہے۔ اس سے سی ایس ایس فائل کی صارف کے مشین پر کیشنگ ہو جائے گی اور بار بار اتنا حصہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوگا۔

ایک مشورہ دوں گا کہ فرنٹ پیج یا ڈریم ویور سے جان چھڑا سکیں اور نوٹ پیڈ میں کام کرنا سیکھ لیں تو یہی ٹیمپلیٹ اس سے کہیں بہتر حالت میں موجودہ سائز سے آٹھ گنا کم سائز میں تیار ہو جائے گی۔ جس بھی ایڈیٹر کا استعمال کیا گیا ہے اس نے انتہائی غیر معیاری کوڈ جنریٹ کیا ہے۔

نبیل بھائی کیا خیال ہے ایک عدد ایچ ٹی ایم ایل کا کورس فی الحال پی ایچ پی وغیرہ سے بھی زیادہ ضروری محسوس ہو رہا ہے۔
 

Attachments

  • Template_Mughal.zip
    82.8 KB · مناظر: 3

مغزل

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی ۔ ایک بات اور کہ مجھے سمت میں جس طرح علوی کا اشتہار فکس کیا گیا ہے باٹم میں ا س کا اسکرپٹ چاہیے ۔واسلام
 
Top