ویب سائٹ پر اپنی مرضی کا اردو فونٹ

manjoo

محفلین
السلام علیکم!

میں کافی عرصھ سے اس کوشش میں تھا کھ کسی طرح اپنی ویب سائٹ پر اردو کا اپنی مرضی کا فونٹ لگاؤں اور اگرچہ دیکھنے والے کے کمپیوٹر پر وہ فونٹ انسٹال نہ بھی ھو تب بھی ویب سائٹ پر لگایا گیا فونٹ نظر آئے۔
میری اس کوشش کو درج ذیل لنک پر دیکھیں۔
ویب سائٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
برائے مہربانی تبصرہ ضرور کیجئے گا۔
تفصیل جلد بتاؤں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں موجود ارکان کے کمپیوٹروں میں تو سارے ہی فانٹس انسٹال ہوں گے، اس لئے آپ غلط دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔
ویسے مجھے اس سائٹ پر ٹائمز نیو رومن اور نفیس ویب نسخ نظر آ رہا ہے۔
 

manjoo

محفلین
الف عین صاحب آپ کی بات ٹھیک ہے۔ جتنے بھی اردو محفل کے ویور ہیں ان کے کمپیوٹرز پر تمام فونٹس انسٹال ہوں گے
لیکن جو دوسرے لوگ ہیں ان کے کمپیوٹر پر یقینا اردو فونٹ انسٹال نہیں ہوں گے۔
بہرحال آپ نے میری اس چھوٹی کوشش کی تعریف کرنے میں کنجوسی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جی ہاں میں نے صرف نفیس ویب فانٹ ہی استعمال کیا ہے اس لئے کہ دیگر فونٹس کا سائز زیادہ ہوتا ہے جو ویب سائٹ کھلنے میں تنگ کرتے ہیں۔
میں آپ کی طرف سے مزید رہنمائی کا منتظر رہوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
سائٹ کے مواد کے بارے میں کہاں پوچھا گیا تھا، موضوع کا عنوان ہی محض فانٹس کے بارے میں تھا، اس لئے میں نے اس کا اظہار کیا۔ ویسے ویب سائٹ کے بارے میں رائے کے اظہار کے لئے میں نا اہل ہوں کہ میں دھن دولت کے معاملت سے دور بھاگتا ہوں، صوفی منش آدمی ہوں!!
 
Top