ویب بیسڈ اردو وزی وگ ایڈیٹر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آج میں اردو کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کر رہا ہوں اور وہ ہے ایک ویب بیسڈ وزی وگ اردو ایڈیٹر کا۔ وزی وگ انگریزی کے الفاظ "what you see is what you get" کا مخفف ہے۔ اگرچہ یہ کام ابھی تک تجرباتی سطح پر ہے لیکن اس کے باوجود اسے ویب اپلیکیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب تک پیش کیے گیے ویب بیسڈ اردو ایڈیٹرز اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور ان میں ٹیکسٹ مختلف انداز میں فارمیٹ نہیں کیا جا سکتا جبکہ وزی وگ ایڈیٹر ایک ورڈ پروسیسر کی مانند کام کرتے ہیں اور ان میں اپلائی کی گئی فارمیٹنگ کا نتیجہ سکرین پر ہی نظر آ جاتا ہے۔


میں نے خود سے وزی وگ ایڈیٹر لکھنے کی بجائے دو موجودہ وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای (TinyMCE) اور ایف سی کے ایڈیٹر (FCKEditor) میں اردو سپورٹ شامل کی ہے۔ یہاں پیش کیے گئے وزی وگ ایڈیٹر ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر کے حالیہ ورژنز (ٹائنی ایم سی ای 2.1.0 اور ایف سی کے ایڈیٹر 2.4.2) پر مبنی ہیں۔ TinyMCE اور FCKEditor مشہور اوپن سورس ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹر ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ان ایڈیٹرز کو مواد شامل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ورڈپریس، جملہ اور ممبو سوفٹویر میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر انٹگریٹڈ ہوتا ہے۔

ذیل کے سکرین شاٹ میں اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے:

3_pic1_18.jpg



جبکہ ذیل کی تصویر میں اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے:

3_pic2_12.jpg



نوٹ کریں کہ دونوں اردو وزی وگ ایڈیٹر فی الحال انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر پر صحیح کام کرتے ہیں۔ اگرچہ فائر فاکس میں بھی اردو ایڈیٹنگ کام کرتی ہے لیکن اس میں کئی مسائل ہیں۔ ابھی وزی وگ موڈ میں اوپیرا کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس کی وجہ خود اوپیرا کے اپنے آبجیکٹ ماڈل کے مسائل ہیں۔ فائرفاکس میں ویب بیسڈ وزی وگ اردو ایڈیٹنگ میں پرابلم کی ذیل کی تصویر میں نشاندہی کی گئی ہے۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے، اردو کے ٹائپ کردہ حروف آپس میں جڑ نہیں رہے ہیں جبکہ Enter یا بیک سپیس پریس کرنے پر عبارت درست نظر آنے لگتی ہے جیسا کہ اگلی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


3_pic3_9.jpg



3_pic4_7.jpg



ابھی تک میں اس مسئلے کا حل دریافت نہیں کر سکا ہوں۔ بہرحال امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بگ اور اس جیسے دوسرے مسائل حل ہوتے جائیں گے۔

ابھی تک دونوں ویب بیسڈ ایڈیٹرز کے لیے کوئی آن سکرین کی بورڈ موجود نہیں ہے۔

دونوں ویب بیسڈ وزی ایڈیٹرز میں اردو ویب پیڈ کی طرح لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ CTRL+SPACE اور ZWNJ شامل کرنے کے لیے شارٹ کٹ SHIFT+SPACE شامل ہے۔ دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے لیے میں نے اوپن پیڈ کی لاجک استعمال کی ہے۔ فی الحال ان میں اردو صوتی کی میپنگ شامل ہے۔ لیکن اوپن پیڈ والی لاجک استعمال کرنے کے باعث ان ایڈیٹرز میں مزید کی میپ شامل کرنے کا امکان موجود ہے۔

ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز کے استعمال کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان میں مواد کی تدوین کرنا قدرے دقت طلب ثابت ہوتا ہے اور عام ورڈ پروسیسر جتنا آسان نہیں ہوتا۔ میں یہاں یہ بھی کہتا چلوں گا کہ عام طور پر ان ویب بیسڈ ایڈیٹرز کی جنریٹ کی ہوئی ایچ ٹی ایم ایل زیادہ اچھی کوالٹی کی نہیں ہوتی۔ لیکن یہ خود ان ایڈیٹرز کے استعمال کے طریقے پر منحصر ہے کہ ان سے کس قسم کی ایچ ٹی ایم ایل حاصل ہوتی ہے۔ زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ان ایڈیٹرز میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ کی آپشنز ٹول بار سے ہٹا لی جائیں اور اس کی بجائے سٹائل شیٹ کے سٹائلز کا استعمال کیا جائے۔ اس طریقے سے semantic مارک اپ حاصل ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، میں نے دونوں ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز میں صرف اردو لکھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ لہذا ان ایڈیٹرز کے استعمال اور انہیں اپنی ویب اپلیکیشنز میں انٹگریٹ کرنے سے متعلق تمام معلومات کے لیے متعلقہ ویب سائٹس سے رجوع کریں۔

ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن

میں امید کرتا ہوں کہ ویب بیسڈ وزی وگ کا اجرا اردو کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی افادیت وقت کے ساتھ ثابت ہوگی جب ان ایڈیٹرز کا مختلف ویب اپلیکیشنز اور کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں استعمال شروع ہو جائے گا۔

اردو ٹائنی ایم سی کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ٹائنی ایم سی ای ڈاؤنلوڈ کریں

اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں



والسلام
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب نبیل۔ کم از کم اس طرح اچھا کوڈ جنریٹ ہوتا ہے جس کا ویب پیج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فائر فاکس میں بھی کاپی اور پیسٹ تو درست ہوتا ہے محض ٹائپ نہیں ہوتا۔ مجھے ایف سی کے زیادہ پسند آیا جو ایچ ٹی ایم ایل کوڈ بھی دکھاتا ہے۔ اب ان شاء اللہ میں اسی کو استعمال کیا کروں گا۔
 

راج

محفلین
ایک بار پھر یہی کہوں گا- ---- لا جواببببببببببببببببببببب

واقعی ایف سی کے فائر فاکس میں بہتر کام کر رہا ہے اور اس کا ایچ ٹی ایم ایل سورس والا آپشن بھی بہت کام کا ہے-
 
جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے نبیل۔ بہت مدت سے میں سوچ رہا تھا کہ رنگین ایڈیٹر ہونا چاہیے اور اس کے لیے م س ورڈ استعمال کرتا رہا ہوں مگر اب لگتا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 

دوست

محفلین
بہترین۔
اب اس کو ورڈپریس میں شامل کرا دیں تو مزہ ہی آجائے۔
لیکن یہ مشکل ہوگا ایک آدھ نہیں کافی سارا۔ ویب پیڈ ہی ٹھیک طرح شامل ہوجائے تو بہت ہوگا۔
 

ساجداقبال

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی۔ بڑی اچھی کاوش ہے۔ میں نے ڈاؤن لوڈ کرکے ورڈ پریس 2٫1میں استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن صحیح نہیں دکھ رہا۔ اُردو میں بھی نہیں لکھائی ہو رہی۔ کیا محفل پر اس سلسلے میں کوئی سبق موجود ہے؟؟ؕ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے ورڈپریس 2.1.3 کے ٹائنی ایم سی ای پلگ ان میں اردو سپورٹ شامل کرنے کا تجربہ کر لیا ہے لیکن میں نے اسے ریلیز نہیں کیا ہے کیونکہ مجھے اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔ وزی وگ ایڈیٹر میں مواد کچھ اور طرح سے نظر آ رہا ہوتا ہے اور پوسٹ پبلش ہونے کے بعد اس کا ڈسپلے بلاگ کی سٹائل شیٹ کے تابع ہو جاتا ہے۔

بائی دا وے میں نے ورڈپریس کے لیے ویب پیڈ پلگ ان کا پروٹوٹائپ بھی بنا لیا ہے۔ یہ کچھ سٹیبل ہوجائے گا تو اسے ریلیز کر دوں گا۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب نبیل بھائی

میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ براہ کرم استعمال کے بعد اس پروگرام اور دیگر پروگراموں کی ریٹنگ بتا دیا کریں۔ ریٹنگ سے ایک تو فیڈ بیک ملتا ہے اور دوسرا ڈیولپر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نوٹ کیا ہے کہ اردو ایف سی کے ایڈیٹر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تقریباً 700 مرتبہ ڈاؤنلوڈ ہوا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ یہاں پیش کیے گئے سوفٹویر کو اتنی پذیرائی ملی ہے۔ دوسری جانب مجھے حیرانی ہے کہ اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی جانب اتنی توجہ نہیں کی گئی۔ فیچرز کے اعتبار سے یہ ایف سی کے ایڈیٹر کے مقابلے کچھ کم ہے لیکن ایف سی کے ایڈیٹر کے مقابلے میں اس کا سائز بھی کم ہے اور زیادہ تر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا راز ہے داؤن لوڈ کرنے کے بعد یہ کام نہیں کر رہا ہے، انٹر نیٹ اکسپلورر میں بھی۔ میں نے ڈیمو ہ ٹ م ل اور انڈیکس ھ ٹ م ل دونوں رن کر کے دیکھے۔ سکرپٹ کو ان بلاک کرنے سے بھی ایف سی کے کام نہیں کر رہا ہے، کیا کسی خاص فولڈر کی کوئی مخصوص فائل ہی کھولنی ہوگی آئ ای میں؟ میں نے کئی ویب پیج کھولے لیکن کام نہپیں بنا۔
 

باسم

محفلین
ایک بات عرض کروں نبیل بھائی
ایک عدد آن لائن اردو ایڈیٹر کسی آسان سے سب ڈومین پر سیٹ کردیجیے
تاکہ اگر کہیں کسی کو ایسے کمپیوٹر پر اردو لکھنے کی ضرورت پیش آجائے جہاں اردو سپورٹ موجود نہ ہوتو وہ اسے لکھ سکے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔

باسم، آپ کی بات میں وزن معلوم ہوتا ہے۔ ویسے تو وزی وگ ایڈیٹرز کے آن لائن ڈیمو موجود ہیں اور یہ سب ڈومین (demo.urduweb.org) اسی مقصد کے لیے موجود ہے کہ یہاں مختلف سوفٹویر کے ڈیمو انسٹال کیے جائیں۔ لیکن مخصوص سوفٹویر کے لیے علیحدہ سب ڈومین یا ڈومین سیٹ کرنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ ابھی وزی وگ ایڈیٹرز کا فائر فاکس میں بگ آ رہا ہے۔ ایک مرتبہ یہ ٹھیک ہوجائے تو باسم کی تجویز پر عمل کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
سافٹویئرز ڈائونلوڈ نہیں ہو پا رہے

السلام علیکم
اردو ویب کے ایک نئے استعمال کنندہ کی حیثیّت سے اگر میرا سوال احمقانہ ہو تو پیشگی معذرت مگر میں نے ہر دو سافٹویئرز کو ڈائونلوڈ کرنے کی کوشش کی مگر اردو ویب کے سرور پر متعلقہ صفحہ میسّر نہیں؟ کیا کسی ناگزیر وجوہ کی بنا پر ایسا کیا گیا ہے یا متعلقہ سافٹویئرز کو کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا ہے؟

اگر ممکن ہو تو جدید روابط سے روشناس کروا دیجیے۔ شکریہ

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم
اردو ویب کے ایک نئے استعمال کنندہ کی حیثیّت سے اگر میرا سوال احمقانہ ہو تو پیشگی معذرت مگر میں نے ہر دو سافٹویئرز کو ڈائونلوڈ کرنے کی کوشش کی مگر اردو ویب کے سرور پر متعلقہ صفحہ میسّر نہیں؟ کیا کسی ناگزیر وجوہ کی بنا پر ایسا کیا گیا ہے یا متعلقہ سافٹویئرز کو کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا ہے؟

اگر ممکن ہو تو جدید روابط سے روشناس کروا دیجیے۔ شکریہ

والسلام

فاتح، اگر یہی نام ہے آپ کا، پہلے خوش آمدید محفل میں۔
بات یہ ہے کہ پچھلے ہفتے ہی فورم ایک نئے پلیٹ فارم وی بلیٹن پر شفٹ ہوئی ہے س لیے منتظمین ابھی تک سارے روابط درست نہیں کر سکے۔ پرانے پیغامات کے دئے گئے سارے ہی روابط نا قابلِ استعمال ہیں۔ پیغامات میں تو روابط درست کرنا ممکن نہ ہوسکے گا لیکن پورٹل پیج پر ضرور درست روابط منتظمین جلد ہی مہیا کر دیں گے۔ صبر سے کام لیں۔ انشاء اللہ جلد ہی یہ کمی بلکہ خامی دور ہو جائے گی۔
 
Top