شاہ نیاز وہ یار ہے میرا ارے او دیکھنے ہارو

حسان خان

لائبریرین
وہ یار ہے میرا ارے او دیکھنے ہارو
دیکھا نہ ہو گر تم نے خدا دیکھ لو یارو
اس نقشے کی تصویر بنی ہے نہ بنے گی
کس ہاتھ کے ہو تم بنے او نقش نگارو
ہے شاہدِ گل جلوہ نما تختِ چمن پر
اے بلبلو سب مل کے چلو جی کو نثارو
در ملکِ دلم شاہِ جنوں لائے ہیں تشریف
اے عقل و خرد اب چلو باہر کو سدھارو
ٹھانی ہے یہاں مغبچوں نے آج یہ دل میں
واعظ جو ملے اُس کے عمامے کو اتارو
ہم آگ میں جلنے سے بہت راضی ہیں ناصح
لو اپنی بہشتوں کو تمہیں سر ستی مارو
اے چشم و جگر مل کے بہم سینہ و دل ساتھ
دھرنا دیو اُس یار کے دروازے پہ چارو
کس دل کی عمارت ہوئی ہے آج یہ مسمار
آتے ہو کہاں سے اٹھے او گرد و غبارو
کہتا ہے نیاز اور غزل ایسی ہی سنیو
کانوں کو ادھر رکھ کے ذرا حُسن شعارو
(حضرت شاہ نیاز بریلوی)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
انتخاب لاجواب ۔۔
کہتا ہے نیاز اور غزل ایسی ہی سنیو
کانوں کو ادھر رکھ کے ذرا حُسن شعارو
 

وہ یار ہے میرا ارے او دیکھنے ہارو
دیکھا نہ ہو گر تم نے خدا دیکھ لو یارو

اس نقشے کی تصویر بنی ہے نہ بنے گی
کس ہاتھ کے ہو تم بنے او نقش نگارو

ہے شاہدِ گل جلوہ نما تختِ چمن پر
اے بلبلو سب مل کے چلو جی کو نثارو

در ملکِ دلم شاہِ جنوں لائے ہیں تشریف
اے عقل و خرد اب چلو باہر کو سدھارو

ٹھانی ہے یہاں مغبچوں نے آج یہ دل میں
واعظ جو ملے اُس کے عمامے کو اتارو

ہم آگ میں جلنے سے بہت راضی ہیں ناصح
لو اپنی بہشتوں کو تمہیں سر ستی مارو

اے چشم و جگر مل کے بہم سینہ و دل ساتھ
دھرنا دیو اُس یار کے دروازے پہ چارو

کس دل کی عمارت ہوئی ہے آج یہ مسمار
آتے ہو کہاں سے اٹھے او گرد و غبارو

کہتا ہے نیاز اور غزل ایسی ہی سنیو
کانوں کو ادھر رکھ کے ذرا حُسن شعارو​
 

طارق شاہ

محفلین
ناصر صاحب!
سبحان الله
کیا ہی خُوب مضامین باندھے ہیں جناب شاہ نیاز صاحب نے!

اِس نقشے کی تصویر بنی ہے نہ بنے گی
کِس ہاتھ کے، ہو تم بنے او نقش نگارو

ہے شاہدِ گُل جلوہ نما تختِ چمن پر!
اے بُلبُلو سب مِل کے چلو، جی کو نثارو

کیا ہی اچھا اور دلفریب انداز بیاں ہے، تمام اشعار ہی بار بار پڑھنے ایسے ہیں
بہت لطف دیا آپ کے اس انتخاب نے، تشکّر اسے یہاں شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
 
ناصر صاحب!
سبحان الله
کیا ہی خُوب مضامین باندھے ہیں جناب شاہ نیاز صاحب نے!

اِس نقشے کی تصویر بنی ہے نہ بنے گی
کِس ہاتھ کے، ہو تم بنے او نقش نگارو

ہے شاہدِ گُل جلوہ نما تختِ چمن پر!
اے بُلبُلو سب مِل کے چلو، جی کو نثارو

کیا ہی اچھا اور دلفریب انداز بیاں ہے، تمام اشعار ہی بار بار پڑھنے ایسے ہیں
بہت لطف دیا آپ کے اس انتخاب نے، تشکّر اسے یہاں شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
پزیرائی کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
Top