وہ باتیں جو ہر فیس بک صارف کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں

کیا آپ یہ باتیں پہلے جانتے تھے؟

  • جی ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • جی نہیں

    Votes: 3 100.0%

  • Total voters
    3
فیس بک کا استعمال ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور اکثر لوگ اپنے متعلق پل پل کی خبر اس ویب سائٹ پر بھیجتے رہتے ہیں ا ور یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک ہمارے متعلق ہم سے بھی زیادہ جانتی ہے۔ نفسیات دان اور صحافی ایرک بارک کہتے ہیں کہ فیس بک کے متعلق یہ باتیں ہم سب کے علم میں ہونا ضروری ہیں۔
-1 آپ کا فیس بک پروفائل آپ کی شخصیت کا عکاس ہے، اس کی مدد سے آپ کی ملنساری، ذہنی دباؤ اور کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
-2 آپ کی تصاویر اور سٹیٹس اپ ڈیٹ سے فیس بک اندازہ لگا سکتی ہے کہ آپ کتنے خوش یا غمزدہ ہیں۔
-3 آپ کا ”ریلیشن شپ سٹیٹس“ بھی آپ کے خوش ہونے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ جو لوگ فیس بک پر تنہا پائے گئے ہیں وہ حقیقی زندگی میں بھی تنہا اور ناخوش پائے گئے ہیں۔
-4 فیس بک اپنے پاس موجود ڈیٹا کی مدد سے یہ پشین گوئی کر سکتی ہے کہ آپ کی اگلی دوستی یا محبت کا آغاز کب ہو گا اور یہ پشین گوئی 33 فیصد تک درست پائی گئی ہے۔
-5 ہم عام طور پر 100 سے 230 دوستوں کے ساتھ دیرپا تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان میں سے 100 سے 200 کے ساتھ اکثر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
-6 ہمارے فیس بک دوستوں میں سے صرف 20 فیصد ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے زیر اثر ہم کسی پوسٹ کو لائک یا ڈس لائک کرتے ہیں۔
-7 فیس بک پر ہر کوئی اپنے آپ کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ دوسروں کی آن بان اور شان دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
خبر کا ذریعہ
 
Top