وکی لَوز ارتھ مقابلے کیلئے پاکستان سے منتخب 10 بہترین تصاویر

حسیب

محفلین
وکی لَوز ارتھ مقابلے کیلئے پاکستان سے منتخب 10 بہترین تصاویر


آپ سب کو ہی گذشتہ برس وکی لَوز ارتھ (Wiki Loves Earth) کا انٹرنیشنل فوٹوگرافی مقابلہ تو یاد ہی ہوگا، جس میں ایک پاکستانی فوٹوگرافر کی جانب سے کھینچی گئی شنگریلا جھیل کی تصویر نے پہلا انعام جیتا تھا۔

کیلیفورنیا سے چلائی جانے والی وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے اس سال بھی ایک فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا ہے اور اس عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان سے تصاویر کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد دنیا کے قدرتی ورثوں کو فری لائسنس آف کریٹو کامنز کے تحت مرتب کرنا ہے۔

پاکستان سے 12 ہزار سے زائد شرکاء نے 8 ہزار سے زائد تصاویر بھیجیں، جس کے باعث پاکستان مقابلے میں بھیجی جانے والی تصاویر اور شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے تیسرا ملک بن گیا۔

وکی لَوز ارتھ 2016 کے تحت گذشتہ ماہ مئی میں دنیا کے 26 ممالک کے 7 ہزار سے زائد شرکاء نے 75 ہزار سے زائد تصاویر بھیجی ہیں۔
اس مقابلے کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ تمام تصاویر فری لائسنس کے تحت ہیں اور کسی بھی مقصد کے لیے فوٹوگرافر کے نام کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہیں۔

یہ مقابلہ سب سے پہلے 2013 میں یوکرین ہوا تھا، جس کے بعد یہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔

اس مقابلے کو 'وکی لووز مونیومینٹس' (Wiki Loves Monuments) کے 'سسٹر کمپٹیشن' کی حیثیت سے بیان کیا گیا ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے فوٹوگرافی مقابلے کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گذشتہ برس پہلی مرتبہ اس مقابلے کا حصہ بنا تھا اور اس نے 28 ممالک میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ وکی لوز ارتھ 2016 کے انٹرنیشنل ونرز کے ناموں کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے تاہم پاکستانی جیوری کی جانب سے منتخب کی جانے والی 10 تصاویر درج ذیل ہیں۔
 

حسیب

محفلین
5757fe8dbe3fd.jpg

دوئیکر پیک، ہنزہ—۔فوٹو/ مدثر احمد
 
آخری تدوین:
Top