وڈیو-تہران: ایرانی لڑکیوں کو ڈرائیونگ کے دوران گانے پر رقص کرنا اور اس کی ویڈیو بنانا بھاری پڑ گیا۔

تہران: ایرانی لڑکیوں کو ڈرائیونگ کے دوران گانے پر رقص کرنا اور اس کی ویڈیو بنانا بھاری پڑ گیا۔
سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرینگ ویب سائٹ ”یوٹیوب“ پر ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا جس میں 2 ایرانی لڑکیاں گاڑی چلاتے ہوئے گانے پر رقص کرنے میں مگن اور ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بنانے میں بھی مصروف تھیں تاہم دونوں لڑکیوں کی خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی کہ جب ان کی تیز رفتار گاڑی اچانک ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
لڑکیوں کے ہی موبائل سے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی چلانے والی ایک لڑکی گانے اور ناچنے میں اس قدر مگن تھی کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھ اسٹرینگ سے اٹھائے ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے اسی لمحے ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد ڈرائیور لڑکی اور اس کی دوست اسپتال جا پہنچیں۔ اسپتال میں زیر علاج زخمی لڑکیوں کی ایک اور ویڈیو بنائی گئی جس میں دونوں لڑکیاں نئی زندگی ملنے پر خوش اظہار وکٹری کا نشان بنا رہی ہیں۔
256394-iraniangirls-1400746468-364-640x480.jpg
 
Top