وٹامن نمکیات اور ہماری صحت۔

حجاب

محفلین
[align=right:7f45345c23]وٹامن نمکیات اور ہماری صحت
--------------------------------------------------------
وٹامن اے ۔۔۔۔
------------------------

نظر کی بہتری ،صحت مند جلد،دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہیں۔اس کے علاوہ جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں۔بلخصوص کینسر سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔
آلو،گاجر ،پالک،لالمرچ،اور کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات(دودھ ،دہی،آئسکریم وغیرہ)

وٹامن بی 3 (نایاسین )
--------------------------------------

غذا کو توانائی میں بدلنے کے لئے جسم کی مدد کرتے ہیں ۔خوراک کے ہاضمے اور اعصابی نظام کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔اس کی بہت زیادہ مقدار کھانے سے کولیسٹرول میں تھوڑا بہت اضافہ ہوسکتا ہے۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔
پولٹری مصنوعات،(مرغی انڈے )سمندری غذا،مونگ پھلی،دلیہ،اور دیگر تمام اجناس کی روٹی۔

وٹامن بی 6 ۔۔۔۔۔
-----------------------------------
پروٹین سے خلیات بنانے میں جسم کی معاونت کرتے ہیں۔ہیموگلوبین،انسولین،اور مختلف امراض کا مقابلہ کرنے والے حفاظتی جراثیم کی پیداوار میں بھی مدد دیتے ہیں۔امراضِ قلب اور دل کے درد وغیرہ کی روک تھام میں بھی معاونت کرتے ہیں۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔
مرغی،مچھلی،کلیجی،گردے،بادام،اور تمام اجناس اور دالیں وغیرہ۔

فولک ایسڈ
-------------------------
خون کے سرخ خلیات بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔امراضِ قلب کی روک تھام میں معاون ہے۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔
پالک اور دیگر سبز پتوں والی سبزیاں،سنگترے کاجوس،گندم،مکئی اور دیگر اجناس۔

وٹامن سی
---------------------
خون میں جمنے کی صلاحیت پیدا کرنے (دورانِ زخم ) مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے،کولاجِن کی تشکیل اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں وٹامن سی کا اہم کردار ہے۔کینسر اور امراضِ قلب میں بھی مددگار ہے۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔
تمام سٹرس پھل،پپیتا،اسٹرابری،سبز اور سرخ مرچ،بند گوبھی۔

وٹامن ڈی
------------------------
کیلشئم کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔جس سے ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔کولون (بڑی آنت ) کے کینسر کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔۔
دودھ ،دلیہ،انڈے کی زردی ،مچھلی اور مکھن۔

وٹامن ای
---------------------
خون کے سرخ خلیات کے علاوہ اعضاء اور پٹھوں کی مضبوطی کا باعث ہوتا ہے۔امراضِ قلب اور دیگر مختلف کینسر کے خطرات کم کرتا ہے ۔اس کے علاوہ ذیابطیس کی قسم دوئم میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔
گندم،بادام،دالیں ،سبزیوں کے تیل اور انڈے۔

وٹامن کے
-------------------
ہڈیوں کو ٹھوس بناتے ہیں۔اور جسم میں خون کے تھکّے (clots) نہیں بننے دیتے۔
حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔
پالک اور دوسری ہرے پتوں والی سبزیاں،مغز،گندم،کلیجی،گردے۔

معدنی نمکیات
-----------------------------
ہڈیوں اور دانتوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔عضلات اور اعصاب کے عمل کو درست رکھنے میں معاونت کرتے ہیں۔زیادہ مقدار خون کو گاڑھا کرسکتی ہے۔بڑی آنت کے کینسر اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

تانبا (copper)
---------------------------
خون کے سرخ خلیات،اعصابی ریشے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔لوہے کو جسم میں جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔دل کے امراض کی روک تھام میں بھی معاون ہے۔

فولاد (Iron)
--------------------------
ہیموگلوبین کی پیداوار کے لئے انتہائی ضروری ہے۔خون میں آکسیجن کی فراہمی کا سبب بنتا ہے۔فولاد کی کمی مختلف مسائل پیدا کرسکتی ہے۔خاص طور پر اس کا اثر ذہانت اور یادداشت وغیرہ پر پڑتا ہے۔مدافعتی نظام کمزور ہونے کے علاوہ اس کی کمی سے جسم کا درجہ حرارت بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

میگنیشئم۔
-----------------------
انسان کے جسم میں 300 سے زائد مختلف مرکبات موجود ہوتے ہیں جو توانائی پیدا کرتے ہیں۔میگنیشئم ہڈیاں بننے اور اُن کی مضبوطی برقرار رکھنے میں جسم کی معاونت کرتا ہے۔عضلات کی اکڑن روکتا ہے۔دل کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔اس کے علاوہ اسٹروک،ہائپرٹینشن،اور گردے میں پتھری وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

سیلنئیم۔
-----------------
وٹامن ای کے ساتھ مل کر جسم میں موجود فری ریڈیکلز کے اثرات سے بچاتا ہے۔پھیپڑوں اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔

جست (zinc)
-----------------------------
اعصابی نظام کے عمل میں معاونت کرتا ہے۔قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے کے علاوہ جسم کو سردی لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

معدنی نمکیات حاصل کرنے کے ذرائع۔۔۔۔۔
کیلشئم۔
---------------
مچھلی،پنیر،تمام سٹرس پھل،دودھ،سویا سے بنی مصنوعات اور دہی۔

تانبا۔
------------
جوکا دلیا،جھینگا،مچھلی،بادام اور دل کلیجی وغیرہ۔

فولاد۔
--------------
خشک خوبانی ،بڑا گوشت،دلیا،مچھلی،پالک،یا ہرے پتوں والی سبزیاں۔

میگنیشئم۔
-------------------
بینز،روٹی،دلیہ،سبز پتوں والی سبزیاں،بادام اور کستورا مچھلی۔

سیلینئم۔
----------------
مرغی،مشروم،بادام،سمندری غذا،بیج،ادرک،گندم اور دیگر اجناس۔

جست۔
---------------
بڑا گوشت،دلیہ،کلیجی،مچھلی،گندم اور دہی۔

اگر آپ ملٹی وٹامن استعمال کرتے ہیں تو چند باتوں پر عمل کرکے آپ اُن وٹامنز کو زیادہ مفید بنا سکتے ہیں۔
گولی کو کھانے کے ساتھ کھائیں۔بیشتر غذائی اجزاء ایسے ہوتے ہیں جو پروٹین ،چکنائی،اور نشاستے کی موجودگی کے ساتھ زیادہ جذب اور ہضم ہوتے ہیں۔چناچہ سپلیمنٹ کا کھانے کے ساتھ استعمال زیادہ مفید رہتا ہے۔
ایک ساتھ مختلف سپلیمنٹ نہ لیں۔
اگر آپ فولاد کی کمی کے لئے ملٹی وٹامن لے رہے ہیں اور ساتھ ہی کیلشئم کے سپلیمنٹ بھی لے لیتے ہیں تو اس صورت میں فولاد ،کیلشئم کو جذب کرنے کے عمل میں مزاحمت پیدا کرسکتا ہے۔لہذا بہتر ہے کہ ان دونوں کو الگ الگ استعمال کریں۔
فولاد جذب کرنے کی صلاحیت بڑھائیں۔
وٹامن سی فولاد کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔اگر آپ ایسے ملٹی وٹامن لے رہے ہیں جو فولاد پر مشتمل ہیں تو اس کے ساتھ ایک گلاس سنگترے کا جوس بھی پی لیں۔فولاد جلد جزو بدن بنے گا۔
کیلشئم کیسے جذب کیا جائے ؟
اگر آپ کیلشئم سپلیمنٹ لے رہے ہیں تو ایک وقت میں 600 ملی گرام سے زیادہ مقدار نہ لیں۔اور یہ مقدار دن میں دو مرتبہ لیں۔صبح اور شام۔ایک ہی وقت میں کیلشئم کی زیادہ مقدار معدے کے لئے مسائل پیدا کردے گی۔
پروٹین اور سوڈیم کے استعمال پر نظر رکھیں۔
روزآنہ ایسی غذا کھانا جس میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو یا روزآنہ 60 گرام سے زائد پروٹین لینا مناسب نہیں ہوتا۔کیونکہ سوڈیم اور پروٹین کی زیادہ مقدار سے جسم کیلشیئم کا اخراج بڑھا دیتا ہے۔اس طرح جسم نمکیات سے پوری طرح فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔
اگر ملٹی وٹامنز کی گولیاں معدے کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں تو بہتر ہے کہ کوئی دوسرا سپلیمنٹ استعمال کیا جائے ۔تاہم کوئی بھی نئی وٹامن کی گولی کھانے کے لئے کم از کم دو ہفتوں کا انتظار کریں۔کوئی بھی وٹامن لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں۔
[/align:7f45345c23]
 

hakimkhalid

محفلین
[marq=up:cafdbcb7e4]بہت خوب حجاب![/marq:cafdbcb7e4]

رمضان المبارک میں صحت کے حوالے سے اگرکچھ معلومات پو سٹ کر سکیں تو ممنون ہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

توقیر

محفلین
اتنی ساری اچھی معلومات ایک جگہ - بہت اچھا حجاب صاحبہ
آپ تو کافی چیزوں میں نالج رکھتی ہیں۔
keep up the good work
 
Top