ونڈوزxp میں اُردو انسٹال کرنا (متحرک ٹیوٹوریل) UPDATED

ونڈوزXP میں اُردو انسٹال کرنا
(متحرک ٹیوٹوریل)UPDATED

السلام علیکم!۔۔۔۔۔۔۔۔

ونڈوز XP میں اُردو انسٹال کرنے کا متحرک (ویڈیو) ٹیوٹوریل حاضر ہے۔ آپ کی آراء کی روشنی میں اس ٹیوٹوریل کو اب مزید سہل بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیوٹوریل کے آخر میں اُردو انگریزی کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال اور ورڈ پیڈ پر اُردو لکھنے کی مشق کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سائز یقینا کچھ بڑھ گیا ہے۔ مگر اب انشاءاللہ آپ کو یہ ٹیوٹوریل مکمل محسوس ہو گا۔ جو اراکین اس ٹیوٹوریل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے اس ٹیوٹوریل کو zip فارمیٹ میں بھی رکھ دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آئے گا!۔۔۔۔۔۔۔شکریا!



[flash=http://www.urduweb.org/flash/urdu_enable.swf]quality=high WIDTH=600 HEIGHT=450 parameter=parameter_value[/flash]

اس ٹیوٹوریل کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے
یہاں پر کلک کریں!
 

دوست

محفلین
جیتے رہو استاد۔ چھکے مار رہے ہو۔
لگے رہو اسی طرح ٹیوٹوریل بنانے اب انشاءاللہ اردو پیجز کی طرح اردو ویب بھی اردو میں کمپیوٹنگ کے لیے مشہور ہوگی۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ کیونکہ یہ اصلی اردو میں ہے۔
 
شاکر مزے کی بات یہ ہے کہ اپنا “شوبی“ اردو پیجز میں کافی مستعد رہا ہے اور ان کے لیے کافی خدمات ہیں شوبی کی ، اب وہی تجربہ زیادہ بہتر انداز میں یہاں کام آرہا ہے۔ شوبی تمہاری ہر پوسٹ دیکھ کر خون سیروں بڑھ جاتا ہے۔

جیتے رہو میرے بھائی
 
کاوش بہت پسند آئ

شعیب آپ کی یہ کاوش بہت پسند آئی۔ یہ کام بہت خوب کیا ہے اور غالباً اس سے زیادہ آسان کرکے پیش نہیں کیا جاسکتا۔

ایک کمی مجھے محسوس ہوئی وہ یہ کہ آخر میں نوٹ پیڈ کھول کر پہلے لینگویج بار میں زبان تبدیل کرکے اور پھر کوئی چیز لکھ کر دکھا دو جو مناسب سمجھو۔
 

آصف

محفلین
بہت عمدہ کام ہے۔ ماشاءاللہ۔

شارق کی تجویز پر عمل ہو جائے تو بہت بہتر ہو جائے گا۔
 
کاوش بہت پسند آئ

شارق مستقیم نے کہا:
شعیب آپ کی یہ کاوش بہت پسند آئی۔ یہ کام بہت خوب کیا ہے اور غالباً اس سے زیادہ آسان کرکے پیش نہیں کیا جاسکتا۔

ایک کمی مجھے محسوس ہوئی وہ یہ کہ آخر میں نوٹ پیڈ کھول کر پہلے لینگویج بار میں زبان تبدیل کرکے اور پھر کوئی چیز لکھ کر دکھا دو جو مناسب سمجھو۔

شارق بھائی!۔۔۔۔۔ٹیوٹوریل پسند کرنے کا شکریا!۔۔۔۔۔۔آپ کی بات درست ہے۔ ایسا واقعی کیا جاسکتا تھا۔ مگر یہ ٹیوٹوریل بناتے ہوئے میرے ذہن میں فائل کا حجم پیش نظر رہا تھا۔ اتنا مختصر ٹیوٹوریل ہونے کے باوجود اس کا حجم1 میگا بائٹ سے تجاوز کر گیا۔ بہر حال اس ٹیوٹوریل کا اصل مقصد تو پورا ہوگیا تھا۔ ویسے آپ کی تجویز کا بہت بہت شکریا!
 

فرضی

محفلین
بہت خوب۔۔ آپ کی کاوش یقیناً قابلِ ستائش ہے، آپ نے جس انداز سے یہ ٹیوٹوریل پیش کیا ہے اس کے بعد اناڑی سے اناڑی بندہ بھی اردو انسٹال کر سکے گا۔
ویلڈن شوبی
 

زیک

مسافر
شعیب چاہے ٹٹوریل مزید لمبا ہو جائے میرا خیال ہے شارق کی تجویز پر عمل کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور طریقہ ٹیوٹوریل کو دو حصوں میں پیش کرنا ہو سکتا ہے۔
 
میرا خیال ہے نبیل بھائی کی تجویز بہت اچھی ہے۔ میں اس ٹیوٹوریل کا دوسرا حصہ بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اگر مزید کوئی اضافہ مقصود ہو تو براہِ کرم پہلے بتا دیں۔ تاکہ ٹیوٹوریل کا تیسرا حصہ بنانے کی نوبت پیش نہ آئے۔ آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا!۔۔۔۔۔۔۔شکریا!
 

الف عین

لائبریرین
واقعی لائقِ تحسین ہے یہ کاوش، شارق کا مشورہ بھی زبردست ہے۔ لیکن اس فلیش فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے قابل بنانےکا بھی سوچو۔
 
منتظمین ِ اعلٰی حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اس فائل کو zip فائل میں مہیا کریں۔ مگر ایک مسئلہ درپیش ہو گا۔ فلیش پلیئر کا۔ کیا اسے میں بطور.exe فائل کے یہاں پیش کر دوں؟ یا پھر فلیش پیلئر کاStand Alone Player ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے پیش کیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب سعید شوبی نے کہا:
منتظمین ِ اعلٰی حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اس فائل کو zip فائل میں مہیا کریں۔ مگر ایک مسئلہ درپیش ہو گا۔ فلیش پلیئر کا۔ کیا اسے میں بطور.exe فائل کے یہاں پیش کر دوں؟ یا پھر فلیش پیلئر کاStand Alone Player ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے پیش کیا جائے؟

شوبی، پہلی بات تو یہ کہ تم اس فورم پر موڈریٹر ہونے کے ناطے یہاں فائل اٹیچمنٹ پوسٹ کر سکتے ہو۔

دوسرے میرے خیال میں فلیش پلیئر کا سٹینڈ الون ورژن دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تم محض swf فائل کے ساتھ ایک html فائل مہیا کر دو جس میں یہ swf فائل ایمبیڈ کی گئی ہو۔ اس html کو کسی بھی براؤزر میں لوڈ کرنے سے یہ فلیش فائل پلے ہو جائے گی۔

کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
 
آپ کی بات درست ہے نبیل بھائی!۔۔۔۔۔۔پتا نہیں یہ میری عقل میں کیوں نہیں آئی؟ شکریا!۔۔۔۔۔۔تو کیا میں اسے اردو ویب پر اپلوڈ کر کے اس کا ڈاؤن لوڈ لنک مہیا کردوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، فی الحال تم اس طرح کی فائلیں یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دو۔ میں بعد میں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ٹیوٹوریل کی علیحدہ کٹیگری بنا دوں گا۔
 
:):)تازہ ترین خبر:):)
آپ کی آراء کی روشنی میں اس ٹیوٹوریل کو اب مزید سہل بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیوٹوریل کے آخر میں اُردو انگریزی کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال اور ورڈ پیڈ پر اُردو لکھنے کی مشق کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سائز یقینا کچھ بڑھ گیا ہے۔ مگر اب انشاءاللہ آپ کو یہ ٹیوٹوریل مکمل محسوس ہو گا۔ جو اراکین اس ٹیوٹوریل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے اس ٹیوٹوریل کو zip فارمیٹ میں بھی رکھ دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آئے گا!۔۔۔۔۔۔۔شکریا!
 

فرضی

محفلین
بہت ہی مفید ٹیوٹوریل ہے اگر کہیں اس کا تیسرا حصہ بنانے کا موڈ بنے تو ٹیکسٹ کو دائیں سے بائیں لکھنے کے طریقے کا اضافہ بھی کیجیے گا۔ مثلاً Right Shift+Ctrl سے دائیں سے بائیں طرف لکھنا اور Left Shift+Ctrl سے بائیں سے دائیں لکھنا۔
 
بہت ہی مفید ٹیوٹوریل ہے اگر کہیں اس کا تیسرا حصہ بنانے کا موڈ بنے تو ٹیکسٹ کو دائیں سے بائیں لکھنے کے طریقے کا اضافہ بھی کیجیے گا۔ مثلاً Right Shift+Ctrl سے دائیں سے بائیں طرف لکھنا اور Left Shift+Ctrl سے بائیں سے دائیں لکھنا۔

میرا خیال ہے اس کے لئے الگ ٹیوٹوریل بنانا زیادہ بہتر ہے۔ اِس ٹیوٹوریل میں تو اصل کام تو اُردو انسٹال کرنا تھا۔ بہرحال آپ کی تجویز اور پسندیدگی کا بے حد شکریا۔۔۔۔۔۔۔!:)
 

گل خان

محفلین
شعیب بھائی ۔۔۔۔آپ کا ٹوٹوریئل دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔۔۔اللہ تعالٰی آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔آمین
 
Top