ونڈوز7 کی تیز رفتار کارکردگی2

خواجہ طلحہ

محفلین
ونڈوز 7 اپنی بہتر کارکردگی اور پائیداری کی وجہ سے مقبول ہورہی ہے۔ لیکن کمزور سسٹم ریسوریسز پر ونڈوز7 کے کام کرنے کی رفتار سست رہتی ہے۔ ونڈوز 7 میں کچھ بلٹ ان فیچرز ایسے ہیں جو کہ ڈیفالٹ انسٹالیشن کے دوران فعال ہوجاتے ہیں۔ اگر ان فیچرز کو غیر فعال کردیا جائے تو کم میموری والے سسٹم پر بھی ونڈوز 7 بہتر کارکردگی دے سکتی ہے۔ جن میں سے کچھ کا تذکرہ اور انکا حل اس سلسلہ میں بیان کیا جارہا ہے
Aero Effects2 کو غیرفعال کرنا:
یہ وژول تھیم صرف ونڈوز7 میں متعارف کروائے گئے ہیں۔
flip3d1024x640.png

اگرچہ استعمال میں آسانی فراہم کرتے ہیں ۔لیکن ساتھ ہی بے تحاشا میموری کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ ونڈوز کی تیز رفتار پروسیس کے لیے یہ بہتر ہوتا ہے کہ تمام یا چند ایک ایرو افیکٹس کو غیر فعال کردیا جائے۔ کنٹرول پینل میں جاکر Performance Information and Tool کھولیے اور سائیٹ بار سے adjust visual effect پرکلک کریجیے۔ ایک ونڈو کھلے گی۔
aeroz.jpg

یہاں سے آپ اپنی مرضی کے وژول ایفکٹ ان سلیکٹ کر دیں۔
 

سویدا

محفلین
کمزور سسٹم والے حضرات ونڈوز سیون استعمال کرنے سے پہلے ماہرین سے مشورہ کریں

اگر علامات برقرار ہوں تو عارف کریم سے رجوع کریں
 
Top