ونڈوز 98 اور ونڈوز 98 کی بوٹ ایبل سی ڈی میں ntfs پارٹیشن میں ایکسس

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ونڈوز 98 میں ntfs والے پارٹیشن کس طرح دیکھے جاسکتے ہیں؟ اسی طرح ونڈوز98 کے آپریٹنگ سسٹم سے بوٹ ہونے والی ایسی سی ڈی بنانے کا طریقہ کار بھی معلوم کرنا ہے جو ونڈوز98 کے ڈوس موڈ میں ntfs والے پارٹیشن دکھا سکے۔
ان دونوں کاموں کے لیے میرے خیال میں کوئی نہ کوئی سوفٹ وئیرز ضرور ہوں گے، اگر کوئی صاحب راہنمائی فرمادیں اور یہاں ان کا لنک دے دیں تو ممنون رہوں گا۔
شاید کچھ دوستوں کو یہ اعتراض ہو کہ اس ترقی یافتہ دور میں ونڈوز 98 کی کیا ضرورت ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ میرے پاس کچھ عربی کی سی ڈیز ہیں جو صرف ونڈوز 98 (عربک انیبل) پر ہی چلتی ہیں۔
ونڈوز 98 کے ڈوس موڈ میں ntfs پارٹیشن کی ضرورت اس لیے ہے کہ گھوسٹ کے ذریعے ونڈوز ایکس پی بھی انسٹال کی جاسکے، کیوں ونڈوز ایکس جس پارٹیشن میں انسٹال کرنی ہوگی وہ ntfs ہے۔
مدد کے لیے پیشگی شکریہ
 
محترم جناب عارف کریم صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے یقین تھا کہ آپ ہی اس سلسلہ میں پہل کریں گے اور نیٹ کی وسیع وعریض دنیا سے مطلوبہ سوفٹ وئیر تلاش کرکے ضرور کوئی نہ کوئی لنک دیں گے۔ بہت بہت شکریہ مجھے اسی سوفٹ وئیر کی تلاش تھی۔
یہ تو وہ سوفٹ وئیر ہے جو ونڈوز 98 میں این ٹی ایف ایس پارٹیشن دکھا بھی سکتا ہے اور ہم اس میں کاپی پیسٹ بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جس طرح ونڈوز 98 کی بوٹ ایبل سی ڈی ہوتی ہے، اس طرح کی کچھ بوٹ فائلوں والا سوفٹ وئیر مل جائے جسے سی ڈی پر رائٹ کرکے اسے بوٹ ایبل بنایا جاسکے اور اس بوٹ ایبل سی ڈی میں یہ آپشن بھی ہو کہ اس کے ڈوس موڈ میں این ٹی ایف ایس پارٹیشن نہ صرف دکھائے جاسکیں بلکہ ان پارٹیشنز میں سے کسی پارٹیشن میں ہم کچھ انسٹال بھی کرسکیں تو سونے پر سہاگہ ہوجائے گا۔ کیوں کہ ونڈوز 98 کی بوٹ ایبل سی ڈی این ٹی ایف ایس پارٹیشن شو نہیں کرتی اور مجھے جب ایکس پی (بذریعہ گھوسٹ) انسٹال کرنی ہوگی تو اس کے لیے این ٹی ایف ایس پارٹیشن کا نظر آنا اور اس میں ایکسس کیا جانا ضروری ہے۔
اُمید ہے کہ سابقہ حل کی طرح اس کا بھی کوئی نہ کوئی حل نکالیں گے۔ مدد کے لیے پیشگی شکریہ والسلام
 
ijaz1976

محفلین

حافظ سمیع اللہ صاحب السلام علیکم
پیارے بھائی گذارش ہے کہ شاید آپ علم میں نہ ہو ونڈوز98 کی سی ڈی این ٹی ایف ایس پارٹیشنز شو کرے یا نہ کرے لیکن نارٹن گھوسٹ جس کا آپ ذکر کررہے ہیں جب آپ اسے DOS سے چلاتے ہی تو وہ دونوں قسم کی پارٹیشنز یعنی این ٹی ایف ایس اور FAT شو کرتا ہے آپ بآسانی گھوسٹ امیج فائل این ٹی ایف ایس پارٹیشن پر اس کے ذریعے انسٹال کرسکتے ہیں۔
ٹرائی کریں اور پھر بتائیں
اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس اچھا نیٹ کنکشن ہے تو پھر ایک فری بوٹ ایبل سی ڈی امیج انٹرنیٹ پر Hiren's Boot CD کے نام سے دستیاب ہے جس کے مختلف نئے ورژنز آتے رہتے ہیں آپ اس کا iso امیج ڈائونلوڈ کرکے کسی سی ڈی پر رائٹ کرلیں، مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں ریم سے چلنے والی ونڈوز 98 بھی ہے اور ریم سے ڈائریکٹ چلنے والی ونڈوز XP بھی ہے جو کہ این ٹی ایف ایس اور FAT دونوں پارٹیشنز کو سپورٹ کرتی ہے یہ منی ونڈوز ایکس پی کے نام سے ہوتی ہے آپ اس ونڈوز کو لوڈ کرکے اس میں سے بھی نارٹن گھوسٹ چلا کر کسی بھی پارٹیشن پر گھوسٹ امیج رائٹ کرسکتے ہیں اور نارٹن گھوسٹ اس بوٹ سی ڈی کے مین مینو میں Backup tools میں ملے گا۔
ایک چیز ذہن میں رکھیے اس ونڈوز ایکس پی کو چلانے کے لئے کم از کم ریم 512 ایم بی ہونی چاہئے اس سے کم پر شاید اس کے تمام فیچرز کام نہ کریں۔
یہ ونڈوز مکمل طور پر سی ڈی سے لوڈ ہو کر ریم میں چلتی ہے یعنی انسٹال نہیں کرتی پڑتی اور آپ اس میں بیٹھ کر C ڈرائیور بآسانی فارمیٹ کرسکتے ہیں، پارٹیشنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں اور بھی بہت کچھ تو استعمال کریں اور پھر بتائیں کہ کیسی رہی منی ونڈوز ایکس پی۔ :)
اور دعائوں میں یاد رکھیں
والسلام
اعجاز احمد
 
محترم ومکرم جناب اعجاز احمد صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے سوال کے جواب میں آپ کا تفصیلی جواب اور اس میں موجود حل کے بارے میں پڑھا، جس سلسلہ میں ایک عرصہ سے پریشان تھا، اس مسئلہ کو آپ نے جس طرح چٹکی بجاتے حل کیا ہے، وہ کچھ آپ ہی کا خاصّہ ہے۔ اور ساتھ میں Hiren's Boot CD کے نام سے فری بوٹ ایبل سوفٹ وئیر بھی بتادیا جس میں بطور بونس ونڈوز98 اور منی ایکس پی بھی بذریعہ ریم چلائی جاسکتی ہے۔ جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء
اللہ رب العزت سے دُعا ہے کہ اللہ آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے اور آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کو اسی طرح دوسروں کو علم پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
Top