ونڈوز 8 میں ونڈوز سیون کس طرح چلائی جائے ؟

سویدا

محفلین
میں نے ونڈوز ایٹ استعمال کرنا شروع کی ہے جس پر میرے بعض ضروری سوفٹ وئیر نہیں چل رہے جو اس سے قبل ونڈوز سیون پر بخوبی چل رہے تھے
اب میں چاہ رہا ہوں کہ ونڈوز ایٹ کے ساتھ ساتھ ونڈوزسیون کو بھی انسٹال کرلیا جائے اس کا آسان ساطریقہ کیا ھوگا اس کی طرف رہنمائی فرمائیں
میں نے سنا ہے کہ کوئی ورچوائل بکس سوفٹ وئیر انسٹال کرنا پڑتا ہے جس کے ذریعے ونڈوز ایٹ میں ونڈوز سیون کو چلایا جاسکتا ہے اور اسی میں ہی اپنے سوفٹ وئیر بھی انسٹال کیے جاسکتے ہیں از راہ کرم اس سلسلہ میں رہنمائی فرمائیں
شکریہ
 
احمد علی

محفلین
میرے خیال میں تو آپ ونڈوز 8 میں ہی compatibility کی مدد سے سارے سافٹ وئیر چلا پائیں گے۔۔۔
رن ان compatibility موڈ میں چلا کر دیکھیں
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
وی ایم وئیر بہتر ہے لیکن اس میں نئے سرے سے ونڈوز 7 انسٹال کرنی ہوگی
آسان حل یہ ہے کہ پروگرام کی پراپرٹیز میں کمپیٹبلٹی کے آپشن میں جا کر پروگرام کو رن ایز (ونڈوز 7) کر دیں
 
سویدا

محفلین
ایک اور عجیب بات !
میں اپنا ڈیٹا ایک سسٹم سے دوسرے سسٹم میں منتقل کررہا ہوں
پرانے لیپ ٹاپ سے یو ایس بی میں کاپی کرتا ہوں پھر اس یو ایس بی کے ذریعےوائرس اسکیننگ کے بعد نئے لیپ ٹاپ کی ڈی ڈرائیو میں
نئے لیپ ٹاپ میں جاکر جب یو ایس بی کے ذریعے پیسٹ کرتا ہوں تو بعض اوقات کچھ ڈی ایل ایل فائل بھی از خود سے نمودار یا ظاہر ہوجاتی ہیں
ایسا کیوں ؟
اب کیا ان ڈی ایل ایل فائلز کو ڈیلیٹ کردوں یا رہنے دوں
اس بارے میں کسی کو علم ہو تو رہنمائی فرمائیں
 
ڈی ایل ایل ڈائنامک لنک لائبریریز ہوتی ہیں جو سسٹم فائل ہونے کی وجہ سے عام طور پر دکھائی نہیں دیتیں۔ ڈیٹا فائلز کے ساتھ ان کی عموماً ضرورت نہیں پڑتی
 
Top