ونڈوز 7 میں اردو کی بورڈ تنصیب کس طرح

قیس

محفلین
السلام علیکم
میں نے آج ہی ونڈوز 7 پروفیشنل کی ہے لیکن اس میں فونیٹک کی بورڈ انسٹال نہیں ہورہا ۔ کیا کسی دوست کو اسکا حل معلوم ہے والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا یہ کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر کے ورژن 1.4 مین بنا ہے؟ ونڈوز وسٹا اور 7 میں پرانے ورژن کے ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتے۔
 
ونڈوز 7 کا کلیدی تختہ مجھے بھی درکار ہے اور اسکے علاوہ یہ بھی جاننا ہے کہ اسے اردوانے کا طریقہ وہی ہے جو کہ وسٹا کا تھا یا اس کے لئے کوئی نئی انسٹالیشن دستیاب ہے، اگر کوئی دوست یہ دونوں مسئلے حل کردیں تو عنایت ہوگی۔
 

arifkarim

معطل
کیا یہ کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر کے ورژن 1.4 مین بنا ہے؟ ونڈوز وسٹا اور 7 میں پرانے ورژن کے ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتے۔
جی ہاں‌ لیٹسٹ ہے اور ایکسپی، وسٹا، ونڈوز 7 سب میں چلتا ہے۔

ونڈوز 7 کا کلیدی تختہ مجھے بھی درکار ہے اور اسکے علاوہ یہ بھی جاننا ہے کہ اسے اردوانے کا طریقہ وہی ہے جو کہ وسٹا کا تھا یا اس کے لئے کوئی نئی انسٹالیشن دستیاب ہے، اگر کوئی دوست یہ دونوں مسئلے حل کردیں تو عنایت ہوگی۔

مندرجہ بالا ربط سے اتار لیں۔
 
Top