ونڈوز میں خودکار اردو سیٹ اپ

adilch

محفلین
کیا کوئی ایسا سافٹویر بنایا جا سکتا ہے کہ جس کے استعمال سے ہمارا کمپیوٹر ونڈوز کی سی ڈی استعمال کیے بغیر مکمل طور پر اردو لکھنے پڑھنے کے قابل ہوجاے، تمام ضروری خط اور صوتی کلیدی تختے کی تنصیب بھی خود بخود ہوجاے۔ اگر ایسا سوفٹویر تیار ہوجاے تو بڑی بات ہے۔۔۔۔ کیونکہ میرے بہت سے دوست صرف اس وجہ سے اردو کو کپمیوٹر پر استعمال نہیں کرتے کہ اس کو سیٹ اپ کرنے میں بہت سے مراحل طے کرنا پڑتے ہیں۔۔۔؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک اردو انسٹالر بنانے کے لیے کام کر رہا ہوں۔ اس وقت یہ انسٹالر جس سٹیج پر ہے وہاں یہ ونڈوز میں اردو لنگویج سپورٹ انسٹال کر دیتا ہے۔ ابھی اس میں اردو کی بورڈ‌ انسٹال کرنے اور پھر اسے ونڈوز کی لینگویج بار میں شامل کرنے کا کام باقی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی یہ کام ونڈوز ایکس پی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ اس میں کامیابی ہو جائے تو پھر ونڈوز 2000 کے لیے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بوریت ڈاٹ کام پر بھی شارق مستقیم نے اردو انسٹالر بنا کر رکھے ہیں۔ اس کی تفصیلات یہاں سے دیکھی جا سکتی ہیں۔ البتہ اس میں ونڈوز سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے لیکن چونکہ اس انسٹالر میں unattended mode انسٹالیشن کا طریقہ استعمال کیا گیا ہے اس لیے اس انسٹالر کو استعمال کرنا آسان ہونا چاہیے۔
 

adilch

محفلین
زبردست

جناب زبردست
ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں اور اسکا شدید انتظار رہے گا۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی adilch، میں کوشش کروں گا کہ اس کام کو جلد مکمل کر پاؤں اگرچہ میں اور دوسرے کاموں میں شدید مصروف ہوں۔ آپ ذرا شارق مستقیم والا حل تو آزما کر دیکھیں۔ کیا پتا کہ اس سے بھی کام چل جائے۔
 
Top