ونڈوز ایکس‌پی کیلئے اردو انٹرفیس ریلیز

محمد فہیم

محفلین
السلام علیکم کیا حال ہیں
کافی عرصے سے سن رہیے تھے کے مائیکروسافٹ کو ہماری پیاری اردو زبان پر بھی ترس آیا اور اس نے ونڈو کا اردو ورژن بنانے کاکام شروع کیا ہے ۔۔۔۔۔۔کل مائیکر سافٹ کی ویب سائٹ پر سے معلوم ہو کے اس کااردو ورژن ریلز کر دیا گیا ہے جی ہاں‌جلدی سے اس کو ڈاءون لوڈ کرلیں اور ونڈو کو اپنی پیاری اردو زبان میں چلائیں لنک نیچے درج ہے
ربط

محمد فہیم
fahimpiya@gmail.com
اپنئ خیالات کااظہار ضرو کریےگا
 
پیارے بھائي : آپ کی یہ خبر میرے لیے بہت اداسی کا سبب بنی ہے ۔ وہ یہ کہ میں نے ابھی ابھی آپ کی بتائے ہوئے پتے پر گیا تھا ۔ لیکن وہاں پر کلک کرنے سے مجھے مائیکروسافٹ والے " مائیکروسوفٹ جینون ایڈوانٹیج " والی سائٹ پر لے گے اور مجھے وہاں سے واپس آنا پڑا ۔ کیونکہ میرے پاس جینون وینڈوز نہیں ہے ۔ اب میں کیا کروں ؟ :oops: :oops: :roll: :roll: :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم کا دیا گیا ربط تو محض لینگویج انٹرفیس پیک کا ربط ہے اور اس کے ذریعے صرف آفس اپلیکیشنز کا اردو انٹرفیس ملتا ہے۔ شمیل تو بہت پہلے اس بارے میں لکھ چکے ہیں۔ وہ جینوین ونڈوز کے بغیر یہ کام کیسے کرتے رہے؟
 

زیک

مسافر
نبیل میں نے ابھی ڈاؤنلوڈ نہیں کیا مگر یہ ونڈوز ایکس‌پی کا لینگویج انٹرفیس پیک ہے جبکہ پرانا آفس 2003 کا پیک تھا۔
 
نبیل بھائی : پہلے پہل مائیکروسافٹ والے ان مفت اپڈیٹس کے لیے " جین ون " چیک کرنے کا عمل نہیں کرتے تھے ۔ میں اس لیے اس کو آسانی سے یہ مفت سافٹ ویرز حاصل کر لیا کرتا تھا ۔ لیکن اب سے انہوں نے آہستہ آہستہ ہر چیز کے ساتھ ہی ' جین ون " چیک اپ لگا دیا ہے ۔ اور اب سے ہمیں " جین ون وینڈوز لینے " کے لیے مجبور کر رہے ہیں ۔ جو ان کا حق ہے ۔
 

زیک

مسافر
25_winxp_urdu_startmenu_1.jpg
 

زیک

مسافر
واپس انگریزی پر جانے کے لئے تو مجھے اردو پیک کو uninstall کرنا پڑا۔ یہ بات پسند نہیں آئی۔
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
پر نہ جنیوئن ونڈوز ہوں اور نہ یہ پیک اترے۔ ایسا کریں کوئی دوست جس کے پاس جنوئن پر ورژن ہو اسے اتارے اس کے بعد کسی ایف ٹی پی پر اپلوڈ کردے۔ :wink: :wink: :wink:
آگے کا کام ہمارا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو بتائیں کہ کس کس نے انسٹال کیا ہے۔ زکریا تو لگتا ہے کہ انسٹال کر کے ان انسٹال بھی کر چکے۔ میں نے رات کو ایک بجے تک ڈاؤن لوڈ کیا اور انسٹال کر کے دو بجے سویا۔ صبح سے ڈیسکٹاپ کے فانٹس تبدیل کر رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔ اب تو میرے نسق فانٹس بھی ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ معلوم نہیں لوگوں کو اردو نقش تک میں پرابلم ہو رہی تھی یہاں۔
 
جناب محترم بزرگوار ، عزیزم اعجاز اختر عرف اعجاز عبید صاحب

جناب اعلی

آپ سے گزارش ہے کہ آپ ہم سب پر ایک احسان کریں ۔ وہ یہ ہے کہ آپ اس انسٹالر کو کہیں اپلوڈ کر دیں اور پتا ہمیں بتا دیں ۔ تاکہ میں بھی اور شاکر بھائي اس کو اتار لیں ۔ ہمارے پاس جین وین وینڈوز نہیں ہے ۔ عین نوازش ہو گی ۔ ہم دو مساکین محفل دعا گو ہوں گے ۔ اور ہم معصومین کی آپ کے حق میں دعائیں اللہ ضرور سنیں گے ۔ آمین ۔ :p

العارض
زیادہ آداب

آپ کا اپنا

محمد شمیل قریشی
 

دوست

محفلین
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
اعجاز صاحب یہ میرے بھی دل کی آواز ہے۔ شمیل آپ کا بہت بہت بہت شکریہ آپ نے یوں “کھلے عام“ درخواست کرنے کی جسارت کی۔ ورنہ میرا تو خیال تھا معاملہ ٹھنڈا پڑجائے تو چھپتے چھپاتے اعجاز صاحب کو ذ پ کروں‌گا اس کام کے لیے۔ :D
یا اللہ ہمیں معاف کرنا ہم ایک نیک مقصد کے لیے یہ کام کررہے ہیں۔
اور وہ مقصد ہے جی نوم کے ترجمے میں‌ مدد۔ کچھ اصطلاحات دونوں میں یقینًا ایک جیسی ہونگی اس لیے ان کا ترجمہ ایک ہی رہے تو بہتر ہے۔
تو اعجاز صاحب کب آپ یہ کرم فرما رہے ہیں ہم پر؟؟؟ :arrow: :arrow:
 

الف عین

لائبریرین
لو یہ یہاں بھی ہے اور کوئ چیک ویک نہیں ہے یہاں:
ربط حذف کر دیا

جلدی سے ڈاؤن لوڈ کر لو اس سے پہلے کہ زکریا اس کو مٹا دیں یہاں سے۔
 

الف عین

لائبریرین
اور منتظمین خدارا اس موضوع کا عنوان درست کر دیں۔ یہ ویسے بھی اردو سپورٹ نہیں ہے، اردو انٹر فیس ہے۔

مائکروسافٹ کی جانب سسے ونڈوز کا اردو انٹر فیس ریلیز کر دیا گیا

ہونا چاہئے۔
 

دوست

محفلین
بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ اللہ آپ کے دل کی مرادیں پوری کرے۔
آمین ثم آمین۔
شمیل بھائی اب زکریا یہاں سے ربط اڑا بھی دیں‌ تو فکر نہیں۔ ربط محفوظ‌ ہے۔ اور آپ کو مل بھی جائے گا جب آپ آئیں‌گے :lol: :lol:
 
Top