ونڈوز ایکسپلورر کو ٹیبز سے مزین کریں

کچھ دن پہلے ایک سافٹ وئیر پر نظر پڑی جب اسے استعمال کیا تو یہ واقعی کمال کا سافٹ وئیر نکلا۔اس سافٹ وئیر کا نام CLOVER ہے۔اس سافٹ وئیر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ کہ یہ ونڈوز ایکسپلورر کو ٹیبز (Tabs)سے مزین کردیتا ہے.اور صرف یہی نہیں اس میں گوگل کروم اور فائر فاکس والی کئی خصوصیات ہیں جیسے ٹیب کو پِن (Pin)کرنا,ڈپلیکیٹ ٹیب کھولنا،بکمارک(Bookmark) کرنا وغیرہ۔چند سکرین شاٹس ملاحظہ ہوں
Clover.jpg

cloverpin.jpg

clovermenu.jpg

اس پروگرام میں کافی شارٹ کیز بھی کام کرتی ہیں جیسے CTRL+T سے نیا ٹیب کھولنا،CTRL+D سے کسی ٹیب یا فولڈر کا بکمارک کرنا،CTRL+SHIFT+T سے پچھلا بند کیا ہوا ٹیب کھولنا،CTRL+W سے کسی ٹیب کو بند کرنا،CTRL+N سے نئی ونڈو کھولنا وغیرہ۔
یہ سافٹ وئیر بالکل فری ہے آپ اس یہاں سے اتار سکتے ہی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
لو جی رانا جی آفس میں محفل کے استعمال کا راستہ نکل آیا
وہ کیسے بھلا ۔ یہاں تو ونڈوز کے ٹیب والا پروگرام شیئر کیا گیا ہے اور آپ دفتر میں محفل استعمال کرنے والے طریقہ کی بات کر رہے ہیں۔
ذرا وہ طریقہ ہمارے ساتھ بھی شیئر کیجئے گا۔ :):):)
 
وہ ابھی ہزاری دھاگے میں ہزاری ہزاری پکار رہے تھے
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اس سافٹ وئیر سے آفس میں محفل کے استعال کا راستہ کیسے نکلتا ہے؟
لو جی رانا جی آفس میں محفل کے استعمال کا راستہ نکل آیا
 

اشتیاق علی

لائبریرین
شکر ہے میں کسی آفس میں کام نہیں کرتا کیونکہ میں ہر وقت گھر ہی رہتا ہوں:applause:
بہت خوب ۔ کوئی کام وام بھی کیا کریں جناب ۔ مفت کی موجیں اچھی نہیں۔
اگر ایسا کوئی طریقہ معلوم ہو جس سے محفل دوسری ویب سائٹس کی طرح اوپن ہو جایا کرے تو ہمیں بھی بتائیے؟
 
بہت خوب ۔ کوئی کام وام بھی کیا کریں جناب ۔ مفت کی موجیں اچھی نہیں۔
اگر ایسا کوئی طریقہ معلوم ہو جس سے محفل دوسری ویب سائٹس کی طرح اوپن ہو جایا کرے تو ہمیں بھی بتائیے؟
یہ تو نیرنگ خیال بھائی ہی سے پوچھیے۔
کبھی پراکسی وغیرہ استعمال کی؟
 

اشتیاق علی

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
بس کافی ویب سائٹس بین ہیں جیسے ، فیس بک ، ٹوٹر ، یو ٹیوب ، حتی کہ یاہو بھی ۔ بہت ہی مختصر سی ویب سائٹس کھول سکتے ہیں۔
تمام ویب سائٹس خاص طور پر سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹس بین کرنے کی سب سے بڑی وجہ بے جا استعمال اور وقت کا ضیاع ہے۔ آپکو بہت سے ریسرچ پیپرز مل جائیں گے کہ اوسطاً لوگ کتنا وقت ضائع کرتے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی جی ایسی سائٹس کے ذریعے تو محفل آمد ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی حل ہو تو ضرور بتائیے گا۔
اور ہاں نیرنگ خیال اور کسی کو پتہ ہو تو شامل محفل کیجئے۔
Anonym ous Internet Accessکے لیئے آپ TOR کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکا FireFox کے لیئے Plugin بھی موجود ہے۔ مگر بات وہی کہ جو چیز بین ہو جائے میں اسکے استعمال کے حق میں نہیں۔ آپ کو بتا اس لیئے رہا ہوں کہ اگر آپ ڈھونڈیں گے تو بھی آپ کو ہزاروں راستے ملیں گے۔
 
Top