ونڈوذ کا کی بورڈ لے آؤٹ

راج

محفلین
اگر دیکھا جائے تو کسی اردو جاننے والے شخص نے ہی Windows میں اردو کی بورڈ پر کام کیا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ ان کو یہ نہیں پتہ کہ کی بورڈ کو آسان رکھنا کتنا ضروری ہے- اور کسی کا تو میں کہہ نہیں سکتا لیکن مجھے تو بہت پریشانی ہورہی ہے اسے استعمال کرنے میں - پھر میں نے نیٹ پر چھان بین کرکے فونیٹک کی بورڈ حاصل کیا- مگر ان پیج کی ایسی عادت ہو گئی ہے کہ اور کوئی کی بورڈ استعمال نہیں کیا جاتا اب- اس لیے میں کی بورڈ تبدیل کرنے والے سوفٹ ویر کی تلاش میں ہوں- ایک ملا بھی مگر وہ مفت نہیں ہے ۔
کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے
کیا کسی کے پاس اسکا کوئی حل ہے

:hatoff:
 

راج

محفلین
آ پ کی مدد کا شکریہ ۔
میں نے فونٹ ڈاؤنلوڈ کرلیا ۔ یہ alt+ctr کے ساتھہ کام نہیں کر رہا ہے باقی سب اچھا ہے-
مگر میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی مرضی کے مطابق کی بوڈ استعمال کرسکوں- پچھلے 10 سالوں سے ان پیج میں آفتاب کی بوڈ کی ایسی عادت ہوچکی ہے کہ اب اور کوئی کی بوڈ پر ہاتھہ نہیں چلتا- یہاں بھی بڑی مشکلوں سے ٹائپ کرپا رہا ہوں-
میرے اس مسئلے کا کوئی حل بتائیں-
خدا حافظ
 

قیصرانی

لائبریرین
آفتاب کی بورڈ‌کے بارے تو شاید کچھ بتا سکوں۔ اگر انتظار کریں تو ہمارے استاد محترم جناب اعجاز اختر صاحب کچھ رہنمائی فرمائیں
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

Microsoft Keyboard Layout Creator سے اپنا کیبورڈ خود بنائیں اور انسٹال کرکے استعمال کریں، ڈاونلوڈ يہاں سے کریں.

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
اردو صوتی۔ 2 تو ڈاؤن لوڈ سیکشن میں ہے لیکن اردو صوتی 3 ابھی بھی فورم میں ہی موجود ہے۔ اس کا ربط ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3593
اس میں ان پیج سے بہت مطابقت پائی جاتی ہے۔ امید ہے کہ اس میں مشکل نہیں ہوگی۔ اس کے بعد دوست کی فرمائش پر اردو دوست کی بورڈ بھی بنایا تھا۔ یہ بھی فورم میں اس تانے بانے میں موجود ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3649
استعمال کر کے بتائیں کہ اب کیا مشکل ہے۔ آلٹ جی آر کیوں کام نہیں کر رہا آپ کا؟؟
 

دوست

محفلین
آفتاب استعمال کرتے ہیں۔
اعجاز صاحب اب بن ہی جائے ایک آفتاب بھی ونڈوز کے لیے
:idea:
 

الف عین

لائبریرین
یہاں بھی پوسٹ کر چکا ہوں اور یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں بھی۔ آفتاب اب دوبارہ بنانا ہے ونڈوز وسٹا کے لیے۔
 

راج

محفلین
بہت بہت شکریہ زکریہ صاحب اور اعجاز صاحب
اب میں بہت خوش ہوں اور بہت روانی کہ ساتھھ عربی ٹایپ کر رہا ہوں ویسے کچھھ تبدیلی ضرورت ہے کچھ کیز میں-
جیسے کہ
کچھھ
ٹا،پ (ٹایپ)
)( - الٹا ہے یعنی (=9 پر ہے اسے 0 پر ہونا چاہیے تھا اور )=0 پر ہے اسے 9 پر ہونا چاہیے تھا-
ابھی فوری طور پر تو یہی نظر آیا ہے اور کچھھ ملا تو میں آگاہ کروں گا -
ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ-
 
Top