وقت کی اہم ضرورت

السلام علیکم
دوستو میں آج ایک درخواست لیکر حاضر ہوا ہوں
درخواست یہ ہے آپ حضرات جو کام کر رہے ہیں ان تمام کاموں کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے لیکن اگر ترجمہ کاری کے کام پر توجہ دی جائے جس میں پڑھنے اور علم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اس تمام مواد سے مستفید ہو سکیں جو کئی ارب صفحات پر انٹرنیٹ پر بکھرا پڑا ہے اور پھر وہ تمام علم ایک منظم انداز میں ایک جگہ جمع ہوتا جائے جیسا کہ دائرۃ المعارف اردو ہے لیکن اسمیں چند محدود ہاتھ ہیں (اسلئے جو حضرات اسکو بے پناہ مصروفیات کے باوجود چلا رہے ہیں قابل ستائش ہے اللہ تعالی انکی کوششوں کو بارآور فرمائے آمین۔) اسلئے اگر مشینی مترجم پر محنت ہوجائے تو اس سے ترجمہ کاری تیز اور آسان اور مواد بہت تیزی سے بڑھے گا میرے ناقص جائزے کے مظابق اردو میں جتنی سائٹس ہیں وہ زیادہ تر شعر و شاعری پر ہیں اردو میں ٹیکنالوجیکل مواد بہت کم نظروں سے گزرا ہے جبکہ ٹیکنالوجیکل ،ریاضیاتی اور سائنسی میدان میں جتنی ضرورت اس موادکی ہے اردومیں اتنی شاید شعروشاعری کی نہ ہو (یہ میرا ذاتی خیال ہے) جو کہ ہر طبقہ کی سخت ترین ضرورت ہے میرے ذہن میں ایک خاکہ ہے اسکو ایک صورت میں ڈھال کر آپ کے سامنے پیش کروں گا
امید ہے انشاءاللہ وہ کسی نہ کسی صورت میں عوام کے لئے فائدہ مند ہوگا
 
آخری تدوین:
Top