وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو

عاطف ملک

محفلین
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب کی اصلاح اور اجازت کے بعد پیشِ نظر ہے۔

غزل

وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟

کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟

جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟

جہاں پہ عصمتیں بکتی ہوں بھوک کے داموں
وہاں پہ فرقِ گناہ و ثواب کیونکر ہو؟

ہو دل کے ہاتھوں بھلا خونِ آرزو کیسے؟
ضیائے شمس پہ غالب سحاب کیونکر ہو؟

ترا ہی ذکر ہے تسبیح قلبِ عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو؟​
 
بہت خوب!
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
''دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچّھا ہے''
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟
لاجواب!
جہاں پہ عصمتیں بکتی ہوں بھوک کے داموں
وہاں پہ فرقِ گناہ و ثواب کیونکر ہو؟
تلخ حقیقت۔
 
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب کی اصلاح اور اجازت کے بعد پیشِ نظر ہے۔

غزل

وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟

کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟

جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟

جہاں پہ عصمتیں بکتی ہوں بھوک کے داموں
وہاں پہ فرقِ گناہ و ثواب کیونکر ہو؟

ہو دل کے ہاتھوں بھلا خونِ آرزو کیسے؟
ضیائے شمس پہ غالب سحاب کیونکر ہو؟

ترا ہی ذکر ہے تسبیح قلبِ عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو؟​
بہت عمدہ جناب. لاجواب. داد قبول فرمائیے.

اور اس گستاخی پر پیشگی معذرت:

جو شادی کر لے، سدھر جائیں تیرے بھی حالات
یہ پاؤں میں ترے میلی جراب کیونکر ہو؟
یہ اور بات کہ دھونا پڑیں گی خود تجھ کو
وگرنہ دہر میں پھر کم عذاب کیونکر ہو؟
 

عاطف ملک

محفلین
بہت عمدہ جناب. لاجواب. داد قبول فرمائیے.

اور اس گستاخی پر پیشگی معذرت:

جو شادی کر لے، سدھر جائیں تیرے بھی حالات
یہ پاؤں میں ترے میلی جراب کیونکر ہو؟
یہ اور بات کہ دھونا پڑیں گی خود تجھ کو
وگرنہ دہر میں پھر کم عذاب کیونکر ہو؟
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
معذرت قبول کی گئی ہے مگر

کیے ہیں ظلم غمِ عاشقی نے دل پہ بہت
مزید شادی سے خانہ خراب کیونکر ہو؟
 

عاطف ملک

محفلین
نوازش جناب

بہت شکریہ۔
''دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچّھا ہے''
ہاہاہا
اب کیا کہوں سوائے اس کےکہ
"خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں۔۔۔۔۔۔۔۔"

اور افسوسناک بھی

نوازش
دعاؤں کا طلبگار ہوں لبید بھائی

شکریہ گورمانی بھائی

بہت عمدہ عاطف بھائی!
محض آپ کا حسنِ نظر اور محبت ہے بدر بھائی۔
دعاؤں کی درخواست۔

قبلہ جناب سید عاطف علی اور مرے پیارے سے محمد ریحان قریشی کا بھی خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اس کاوش کو شرفِ پسندیدگی بخشا۔
استاد اگر شاگرد کو پیار بھری نظر سے ہی دیکھ لے تو شاگرد کا جذبہ اوجِ ثریا تک پہنج جاتا ہے۔
 

یوسف سلطان

محفلین
وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟

کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟

جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟
بہت خوب !
 

لاریب مرزا

محفلین
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟​
ترا ہی ذکر ہے تسبیح قلبِ عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو؟
واہ!! بہت عمدہ!! بہت سی داد آپ کے لیے۔
 
Top