وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرری و تبادلے کردیئے

کاشفی

محفلین
Pakistan-Government-PM-BuerucracyTransfersandPosting_6-27-2013_107023_l.jpg
اسلام آباد … وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات آغا ندیم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، ڈاکٹر نذیر سعید کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی گردیزی کو وفاقی سیکریٹری سول ایوی ایشن ڈویژن تعینات کر دیاگیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ ان کے مطابق وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات آغا ندیم کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر نذیر سعید کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نذیر سعید اس وقت وفاقی سیکریٹری ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی گردیزی کو وفاقی سیکریٹری سول ایوی ایشن ڈویژن تعینات کیا ہے وہ وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تھے، ان کی جگہ راجہ حسن عباس کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ایڈیشنل سیکریٹری انچارج لگا دیا گیا ہے جو کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری تھے۔
 
Top