وصی شاہ کی شاعری سے ”انتخاب“

شکیب

محفلین
Disclaimer: انتخاب کے لفظ پر خصوصی توجہ کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ خصوصی اور کسی اور ٹائپ کا انتخاب ہے۔ قاری کی کسی بھی قسم کی جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا ذمہ دار ناقل نہیں ہو گا۔
نوٹ: ”انتخاب“ کا ٹائپ اگر آپ سمجھ گئے ہوں تو آپ بھی پوسٹ کیجیے۔:) ساتھ میں عنوان دینا نہ بھولیں۔

اف مرے خواب
میں ترے ہونٹ کے جس تل کو بہت چومتا تھا
اب وہ خوابوں میں چمکتا ہے ستاروں کی طرح
 

شکیب

محفلین
ابھیچ(مراٹھی لفظ، معنی ابھی سے بھی جلد)
میں تمہیں چومنا چاہتا ہوں ابھی
اس نے مجھ سے یہ اک دن کہا ریت پر​
 
سبحان اللہ. امید ہے طوطیء سرگودها جو کہ آج کل ایکسپریس نیوز پر رمضان ٹرانسمشن کر رہے ہیں کے کلام سے تمام دشنہ و نشتر ، تیر و تبر و تفنگ وغیرہ کا انتخاب کیا جائے گا.
 

عباد اللہ

محفلین

شکیب

محفلین
(جی ہم عمل کے منتظر ہیں)
اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں، مار ہی ڈالیں تم کو​
 

شکیب

محفلین
اور آپ کو آتا ہی کیا ہے؟
کبھی یادوں میں تجھے بانہوں میں بھر لیتے ہیں
کبھی خوابوں میں تجھے چوم لیا کرتے ہیں​
 

شکیب

محفلین
Infinite Loop والی شاعری

وہ کہتی تھی!
جائیں جا کر شرٹ اتاریں
دوسری پہنیں
یہ تو میچ نہیں کرتی ہے
جائیں جا کر ٹائی لگائیں
پرپل ٹائی
شوژ تو میں نے رات ہی پالش کر ڈالے تھے
پھر یہ آپ نے کیوں پہنے ہیں
دیکھیں sox بھی ٹھیک نہیں ہیں
پھر جب میں یہ سب کچھ کرکے چلنے لگتا
اس کے ہونٹوں پر kiss کرتا
اور اسے بانہوں میں بھرتا
مصنوعی گھبراہٹ اوڑھ کے سرگوشی میں مجھ سے کہتی
ٹھہریں ٹھہریں
ہوں ۔۔۔ں۔۔۔ یہ خوشبو
تھوڑا سا پرفیوم تو کرلیں
مانا آپ بہت سادہ ہیں
لیکن جاناں
آفس جانے سے پہلے تو
اپنے بال بنایا کیجے
اور اب
میلی شرٹ اور ادھڑے کاج
میلے کالر بٹن کھلے ہیں
ٹائی نہیں ہے، شیو بڑھی ہے
بال الجھے ہیں
آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں اور
جوتوں پر بھی گرد جمی ہے
اس حُلیے میں گھر سے نکلا تو یاد آیا
وہ کہتی تھی۔۔۔۔!​
 
Top