وصل کی فکر اب کون کرے؟ دعوائے محبت کس کو ہے؟

ناصح جان کے لاگو ہو تو عشق کی فرصت کس کو ہے؟

پاس رکھو یا آگ لگا دو، میری بلا سے لے جاؤ
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے؟

قبلہ و کعبہ، واعظِ دوراں، حسنِ بیاں کی ہو گئی حد
حوروں کے تو قصے پڑھے ہیں، دیکھا حضرت! کس کو ہے؟

میری حالت غور سے دیکھو صاف پتا چل جائے گا
کس کو ہے آزار کا سودا؟ پاسِ مروت کس کو ہے؟

کون صفائی مانگ رہا ہے؟ کس کو جور عزیز نہیں؟
چھیڑ کی بات الگ ہے، پیارے! ورنہ شکایت کس کو ہے؟

غم کا مداوا شدتِ غم سے اچھا اور نہیں راحیلؔ
فرقت میں جو ہوش گئے ہیں اب غمِ فرقت کس کو ہے؟

راحیلؔ فاروق
اکتوبر ۲۰۱۶ء
 
آخری تدوین:
پاس رکھو یا آگ لگا دو، میری بلا سے لے جاؤ
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے؟
تیور تو آپ کے بھی کچھ کم نہیں ہیں. :sneaky:
میری حالت غور سے دیکھو صاف پتا چل جائے گا
کس کو ہے آزار کا سودا؟ پاسِ مروت کس کو ہے؟
بہت خوب
کون صفائی مانگ رہا ہے؟ کس کو جور عزیز نہیں؟
چھیڑ کی بات الگ ہے، پیارے! ورنہ شکایت کس کو ہے؟
واہ واہ
غم کا مداوا شدتِ غم سے اچھا اور نہیں راحیلؔ
فرقت میں جو ہوش گئے ہیں اب غمِ فرقت کس کو ہے؟
کیا کہنے جناب.
 
عاطف ملک

محفلین

بہت خوب راحیل بھائی!
 
فاخر رضا

بڑے لوگوں کی تعریف بھی سوچ سمجھ کے کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس میں اپنی جہالت آشکار ہونے کا ڈر ہوتا ہے. اسی لئے زبردست اور بہت خوب لکھ کر رہا جاتا ہوں. لیکن سچ یہ ہے کہ جس موڈ میں یہ لکھی گئی ہے اس سے تو سچ مچ ڈر لگتا ہے. کیا کہنے.
بس ایک مصرعہ کے ایک لفظ میں
میری حالت غور سے دیکھو صاف پتہ چل جائے گا (جاوے گا) کیسا لگے گا
 
محمداحمد

لائبریرین
وصل کی فکر اب کون کرے؟ دعوائے محبت کس کو ہے؟
ناصح جان کے لاگو ہو تو عشق کی فرصت کس کو ہے؟
بہت خوب!

تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم ۔۔۔۔ :)
پاس رکھو یا آگ لگا دو، میری بلا سے لے جاؤ
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے؟
واہ واہ !

یہ دل کسی کو دے ہی دیا ہوتا۔ :)
قبلہ و کعبہ، واعظِ دوراں، حسنِ بیاں کی ہو گئی حد
حوروں کے تو قصے پڑھے ہیں، دیکھا حضرت! کس کو ہے؟

:)
قبلہ دیکھنے کی سہولت میسر ہوتی تو مجھے اور آپ کو تو قطار کے سب سے آخر میں بھی جگہ نہیں ملتی۔ :)

میری حالت غور سے دیکھو صاف پتا چل جائے گا
کس کو ہے آزار کا سودا؟ پاسِ مروت کس کو ہے؟

کون صفائی مانگ رہا ہے؟ کس کو جور عزیز نہیں؟
چھیڑ کی بات الگ ہے، پیارے! ورنہ شکایت کس کو ہے؟

واہ! بہت خوب

غم کا مداوا شدتِ غم سے اچھا اور نہیں راحیلؔ
فرقت میں جو ہوش گئے ہیں اب غمِ فرقت کس کو ہے؟

ماشاءاللہ۔

بہت خوب!

خوب صورت غزل ہے۔

بیت سی داد اور مبارکباد قبول کیجے جناب راحیل بھائی! :)
 
تمام احباب سے معذرت خواہ ہوں کہ کچھ ذاتی (اور کچھ صفاتی) مسائل کے سبب آپ کی محبتوں کی رسید بر وقت نہ دے سکا۔
آداب، فیضان بھائی۔
آپ نے جتنے حوصلہ افزا تبصرے میری غزلوں پر فرمائے ہیں اتنے شکریے میں ادا نہیں کر سکتا۔ کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ بڑے حساب محشر پہ اٹھا رکھے جاتے ہیں۔ :praying::praying::praying:
تیور تو آپ کے بھی کچھ کم نہیں ہیں. :sneaky:
ہم بھی کہیں تیورائے تیورائے کیوں پھرتے ہیں۔ :doh::doh::doh:
بہت خوب
واہ واہ
کیا کہنے جناب.
آداب، محبی! :):):)
میری حالت غور سے دیکھو صاف پتا چل جائے گا
کس کو ہے آزار کا سودا؟ پاسِ مروت کس کو ہے؟
بہت خوب راحیل بھائی!
بہت شکریہ۔ :):):)
یہ آپ نے غصے میں لکھی تھی کیا؟
غصے میں لکھنے کا دماغ کس مسخرے کو ہوتا ہے؟ :p:p:p
پاس رکھو یا آگ لگادو....... یہ راحیل صاحب اپنے دل کی بات کررہے ہیں. اب انہیں اس تیوری والے دل کی ضرورت نہیں رہی.
:):):)
بڑے لوگوں کی تعریف بھی سوچ سمجھ کے کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس میں اپنی جہالت آشکار ہونے کا ڈر ہوتا ہے. اسی لئے زبردست اور بہت خوب لکھ کر رہا جاتا ہوں.
کیوں گنہگار کرتے ہیں، فاخر بھائی؟ بڑے لوگوں کی جوتیاں بھی اٹھانے کے لائق نہیں بندہ۔ اس سوہنے رب کی شان ہے۔ آپ بلا تامل ارشاد فرمایا کیجیے۔ ناچیز کو گوش بر الفاظ پائیں گے، ان شاء اللہ!
سچ یہ ہے کہ جس موڈ میں یہ لکھی گئی ہے اس سے تو سچ مچ ڈر لگتا ہے. کیا کہنے.
جذباتی شخص سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ :donttellanyone2::donttellanyone2::donttellanyone2:
بس ایک مصرعہ کے ایک لفظ میں
میری حالت غور سے دیکھو صاف پتہ چل جائے گا (جاوے گا) کیسا لگے گا
بعض دوستوں کا خیال ہے کہ میں تقریباً دو سو سال دیر سے پیدا ہوا ہوں۔ آپ کے مشورے سے بھی احساس ہو رہا ہے کہ آپ میری شاعری کو میرے لکڑ دادا کی شاعری سمجھ کر پڑھتے ہیں۔ :laughing::laughing::laughing:
:redrose::redrose::redrose:
عنایت، بھائی۔ :):):)
آج کل راحیل صاحب کافی غصےمیں ہیں.
لگتا ہے پِتّا نکلوانا ہی پڑے گا۔
واہ بہت عمدہ زبردست
سوائے اس کے اور کچھ نہیں آتا
:in-love::in-love::in-love:
عمدہ غزل ہے راحیل صاحب، لاجواب۔
خوش رہیں، وارث بھائی۔ حوصلہ بڑھانے کا شکریہ۔ :):):)
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم ۔۔۔۔ :)
دل ہار بیٹھے ہیں۔ :cry2::cry2::cry2:
یہ دل کسی کو دے ہی دیا ہوتا۔ :)
ہمارے دل کو پطرس کی سائیکل سمجھ لیجیے۔ ہم تو دینے پر راضی ہیں پر لینے والے بھی دینے ہی کے درپے رہتے ہیں۔ :brokenheart::brokenheart::brokenheart:
قبلہ دیکھنے کی سہولت میسر ہوتی تو مجھے اور آپ کو تو قطار کے سب سے آخر میں بھی جگہ نہیں ملتی۔ :)
ہمیں تو اس لیے نہ ملتی کہ
حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں​
اور آپ کو اس لیے کہ پاک دامن بیبیاں عقد سے پہلے گھونگٹ نہیں اٹھاتیں۔ :blushing::blushing::blushing:
ماشاءاللہ۔

بہت خوب!

خوب صورت غزل ہے۔

بیت سی داد اور مبارکباد قبول کیجے جناب راحیل بھائی! :)
دگنا شکریہ۔ ;););)
داد قبول کرو راحیل
بے حد شکریہ، قبلہ۔ :):):)
 
با ادب

محفلین
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے ۔
کیابے ساختگی ہے ما شاءاللہ ۔ خدا کرے زور قلم اور زیادہ۔
 
وصل کی فکر اب کون کرے؟ دعوائے محبت کس کو ہے؟
ناصح جان کے لاگو ہو تو عشق کی فرصت کس کو ہے؟

پاس رکھو یا آگ لگا دو، میری بلا سے لے جاؤ
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے؟

قبلہ و کعبہ، واعظِ دوراں، حسنِ بیاں کی ہو گئی حد
حوروں کے تو قصے پڑھے ہیں، دیکھا حضرت! کس کو ہے؟

میری حالت غور سے دیکھو صاف پتا چل جائے گا
کس کو ہے آزار کا سودا؟ پاسِ مروت کس کو ہے؟

کون صفائی مانگ رہا ہے؟ کس کو جور عزیز نہیں؟
چھیڑ کی بات الگ ہے، پیارے! ورنہ شکایت کس کو ہے؟

غم کا مداوا شدتِ غم سے اچھا اور نہیں راحیلؔ
فرقت میں جو ہوش گئے ہیں اب غمِ فرقت کس کو ہے؟

راحیلؔ فاروق
اکتوبر ۲۰۱۶ء
ڈھیروں داد راحیل بھائی ۔۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے
 
Top